DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; PTI Workers praise Kallar Syedan convention.

کلر سیداں میں پی ٹی آئی کے کامیاب کنونشن نے مسلم لیگ(ن) کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے،پی ٹی آئی ورکرز

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔کلر سیداں میں پی ٹی آئی کے کامیاب ورکرز کنونشن سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کلرسیداں کی بڑی سیاسی جماعت ہے۔ آئندہ الیکشن میں کلر سیداں میں مسلم لیگ(ن) کو انشاء اللہ عبر تناک شکست ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار دوبیرن کلاں سے پی ٹی آئی رہنما چوہدری تصور ضیا، چوہدری شاہد ضیاء، بھیائی مہر علی سے حافظ راجہ رفیع نواز، سینتھہ سے راجہ آصف یعقوب، ممیال سے زاہد رشید ممیال، سکو ٹ بڑالہ سے وقاص بنگیال( حال مقیم سعودی عرب)، راجہ زبیر( حال مقیم جنوبی افریقہ) راجہ قیصر ڈھوک بارکاں، سردار ندیم سدوزئی سکوٹ، اور دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں وطن عزیز کو کرپشن سے پاک کر کے دم لیں گئے۔ انھوں نے مقامی عوام سے اپیل کی وہ باہر نکلیں اور مو جودہ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ووٹ دیکر ملک کو کر پشن سے پاک کر نے میں اپنا کر دار اداکر یں۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. Hi sir,
    I am a regular reader of pothwar.com it was very good online paper and was full of pothwar area+ surrounding area news. You recently changed the website and there are few news available. Please can you change this Web and restore the old one then we can read all of your reporters news. Thanks

Back to top button