DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Contaminated milk being sold in Gujar Khan city

گوجرخان شہر میں ملاوٹ شدہ اور کیمیکل ملا دودھ کی فروخت دیدہ دلیری کے ساتھ جاری

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
گوجرخان شہر میں ملاوٹ شدہ اور کیمیکل ملا دودھ کی فروخت دیدہ دلیری کے ساتھ جاری، روزانہ دوسرے شہروں سے پلاسٹک کے گندے ڈرموں میں دودھ لا کر فروخت کیا جاتا ہے فورڈ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ ادارے ناقص اور غیر معیاری دودھ کی فروخت پر ایکشن لیں تفصیلات کے مطابق گوجرخان میں عرصہ دراز سے ملاوٹ شدہ دودھ لا کر فروخت کیاجاتا ہے جو کہ انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے دور دراز کے شہروں سے لائے جانے والے دودھ میں کیمیکل شامل ہوتا ہے جو کہ انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک اور بیماریوں کا باعث ہے محکمہ صحت فورڈ اتھارٹی مضرصحت دودھ کی فروخت کا نوٹس لے

گوجرخان گرمی کی شدت میں اضافہ گرمی اور تپش کے باعث بازارسنسان واپڈانے بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
گوجرخان گرمی کی شدت میں اضافہ گرمی اور تپش کے باعث بازارسنسان واپڈانے بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری رکھی تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی صبح سویرے بازاروں میں خریداروں کی آمد رہی جبکہ سارا دن بازاروں میں خریدار نہ ہونے سے سڑکیں اور گلیاں سنسان نظر آنے لگیں واپڈا ے بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری رکھا شام کو سامان افطارکی خریداری کیلئے لوگ گھروں سے نکلے گرمی کے باعث لوگ گھروں میں ہی رہے

گوجرخان قصابوں کے من مانے ریٹ گوشت کی قیمتیں ازخود بڑھا دی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
گوجرخان قصابوں کے من مانے ریٹ گوشت کی قیمتیں ازخود بڑھا دی جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت کی فروخت نہ ہو سکی انتظامیہ قصابوں کی طرف سے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لے اور سرکاری نرخ نامے کے مطابق گوشت فروخت کرائیں اورپانی لگا مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی ایکشن لیا جائے

انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر کلین سویپ کرے گی,چوہدری ضیافت حسین

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
مسلم لیگ یوتھ ونگ کے متحرک رہنما چوہدری ضیافت حسین نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے پانچ سال میں صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کی اور مسائل کا خاتمہ کیا جو لوگ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے انہیں آمدہ انتخابات میں اپنی اہمیت اور اصلیت کا اندازہ ہو جائے گا باشعور عوام آج بھی مسلم لیگ ن کی حکومت کے کارناموں کو مدنظر رکھے ہوئے ہیں وہ کسی صورت دھوکہ دہی کی سیاست کے جھانسے میں نہیں آئیں گے میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف نے جس طرح میگاپراجیکٹس دیے تعلیم صحت پر توجہ دی دیہی علاقوں کے مسائل حل کئے وہ لائق تحسین ہیں2018ء کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر کلین سویپ کرے گی اور دھرنا اور احتجاج کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی

گوجرخان میں اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک عامر شہزاد کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائی جاری

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
گوجرخان میں اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک عامر شہزاد کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائی جاری مسہ کسوال میں اشیاء خورد ونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر ایک دوکاندار کو پانچ ہزار جرمانہ کیااور وارننگ دی کہ سرکاری ریٹ لسٹ پر اشیاء خورد ونوش فروخت کی جائیں

فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی کامشن ہے کہ حق حقدار تک پہنچایا جائے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی کامشن ہے کہ حق حقدار تک پہنچایا جائے ان خیالات کا اظہار قاضی قیصر محمود صدر فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی نے گزشتہ روز رمضان پیکج تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فلاح امت کے ممبران راجہ زاہد الیاس ،قاضی جواد احمد ،ذاکر محمود،ظہور الحق،ملک مہربان،راجہ سجاد بشیر ،فضل حسین شاہ،راجہ شہزادبھی موجود تھے قاضی قیصر نے کہا کہ تمام ممبران بلا معاوضہ یہ خدمت عرصہ دراز سے سر انجام دیتے ہیں اس موقع پر فلاح امت کو چوہدری صاحبداد آف عالم آباد کی جانب سے ایک لاکھ روپے دئے گئے تمام ممبران نے نے گھر گھر جا کر مستحقین میں اشیاء خوردو نوش تقسیم کیں قاضی قیصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں صدقات و خیرات اور زکوۃٰ کی ادائیگی کے لئے صحیح معنوں میں اردگرد مستحقین کا انتخاب کریں تاکہ صحیح معنوں میں مستحقین تک امداد پہنچائی جا سکے 

Show More

Related Articles

Back to top button