DailyNewsKallar Syedan

میرے خلاف میڈیا میں دیا گیا بیان حقیقت پر مبنی نہیں ہے ، ذوالفقار علی ساکن منگال

False allegation againt me in socilal media, Zulfiqar Ali, Mangal

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ 
ذوالفقار علی ساکن منگال نے اپنے تردیدی بیان میں کہا ہے کہ میرے خلاف میڈیا میں دیا گیا بیان حقیقت پر مبنی نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ میں نے محمد صغیر کے خلاف تھانہ کلرسیداں میں درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا کہ اس کے مویشیوں نے میرے پھلدار پودوں کو نقصان پہنچایا جس پر پولیس محمد صغیر کے گھر آئی ۔ اس رنجش پر محمد صغیر نے بھی میرے خلاف تھانہ میں درخواست دی کہ ذوالفقار مجھے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، سب انسپکٹر اسرار نے دنوں کو تھانہ بلایا اور وہاں ہمارا راضی نامہ ہوگیا ۔ طاہر محمود محمد صغیر کے ساتھ تھا اس کو محمد صغیر نے باہر بھیجا تھا نہ کہ پولیس نے اس کے ساتھ کوئی بدتمزی کی ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ۔میرے خلاف میڈیا میں چھپنے والے بیان کی پر زور تردئد کرتا ہوں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button