DailyNewsKallar Syedan

Retired Kallar Syedan agriculture workers not paid

محکمہ زراعت ریٹائرڈ منٹ پر جانے والے پانچ ملازمین کو لیو ان کیشمنٹ کی رقم ادا نہ ہوسکی

شاہ باغ ،کلر سیداں ۔ یاسر ملک نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ۔۔۔محکمہ زراعت کلرسیداں سے ریٹائرڈ منٹ پر جانے والے پانچ ملازمین کو لیو ان کیشمنٹ کی رقم ادا نہ ہوسکی ہے جس وجہ سے ان میں سخت تشویش کی لہر پائی جارہی ہے، فیلڈ اسسٹنٹ رجب علی، ڈرائیور شاہد عباس، بیلدار محمد حنیف، محمد اسحق اور عنائت علی جو باالترتیب نومبر 2016، نومبر 2017اور 19فروری2018کو اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔ مگر ان کو رقوم کی ادائیگی کا معاملہ ابھی تک کھٹائی میں پڑا ہوا ہے۔ ان میں سے ایک ملازم محمد حنیف بیلدار مطلوبہ رقم کا انتظا ر کرتے کرتے دنیا سے رخصت ہوگیا۔جب اس سلسلہ میں محکمہ زراعت کلرسیداں میں تعینات ہیڈ کلرک سے موقف لیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہم نے محکمہ خزانہ کو اس بارے میں متعددمراسلے بھی ارسال کیے ہیں کہ ہمیں اس مد میں بجٹ دیا ضائے مگر اس کے باوجود ابھی تک اس مد میں بجٹ مہیا نہیں کیا گیا جو ہی بجٹ جاری ہو گا ہم بغیر کسی تاخیر کے ریٹائرڈ شدہ ملازمین کو ان کے بقایا جات ادا کر دیں گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button