DailyNewsKallar Syedan

Dua observed for late parents of SP Jamil Hashmi

ایس پی جمیل احمد ہاشمی کے والدین کی دعائیہ برسی کے موقع پر محفلِ نعت کی تقریب

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔
ایس پی جمیل احمد ہاشمی کے والدین کی دعائیہ برسی کے موقع پر محفلِ نعت کی تقریب منعقد کی گئی۔ 
ایس پی جمیل احمد ہاشمی، آصف ہاشمی، ہارون احمد ہاشمی کے والدین کے ایصال ثواب کے لیے ان کی رہائش گاہ پر پروقار محفلِ نعت منعقد ہوئی۔ اس بابرکت تقریب میں ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی، ایم پی اے راجہ محمد علی، انجم حفیظ قریشی، افضل ہاشمی، پولیس آفیسرز اور دیگر عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ایس پی جمیل ہاشمی کے والدین کے ایصالِ ثواب کیلئے اجتماعی دعا کرائی گئی۔

محمد ریاض بھٹی مرحوم کی بیوہ ڈھوک کھندوٹ نلہ مسلماناں میں سپردِ خاک

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔
محمد ریاض بھٹی مرحوم کی بیوہ ڈھوک کھندوٹ نلہ مسلماناں میں سپردِ خاک
نائب صوبیدار شاہد ریاض، واحد ریاض، زاہد ریاض، فیصل ریاض، مجاہد ریاض اور یاسر ریاض کی والدہ محترمہ اور محمد ارشاد بھٹی کی بھابھی تقدیرِ الٰہی سے وفات پا گئیں۔ نمازِ جنازہ میں سابق ناظمین حافظ سہیل اشرف ملک، کیپٹن اشرف چوہدری، صوبیدار منظور حسین راجہ، راجہ محمد نواز، ہیڈماسٹر غلام نبی بٹ، ڈاکٹر توقیر مقصود، چوہدری شوکت علی، محبوب اختر بھٹی، کونسلرز، اساتذہ، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززینِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ کو ڈھوک کھندوٹ نلہ مسلماناں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button