DailyNews

‘Substance’ sprayed at taxi driver in Birmingham

برمنگھم میں ٹیکسی ڈراہیور پر خطرناک اسپرے پھینک دی گئی

برمنگھم(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) برطانیہ میں تیزاب پھینکنے والے گروہ کے بعد اب اسپرے پھینکنے والا گروہ آ گیا گزشتہ روز برمنگھم میں واقع مور سٹریٹ گرین سٹیشن کے باہرایک ٹیکسیڈرائیور پر ایک نوجوان لڑکوں کے گروہ نے خطرناک کیمکل کا اسپرے کر دیا جو ڈراہیور کی آنکھوں کو وقتی طور پر بند کر گیا گروہ وہاں سے رفو چکر ہو گیا پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر پہنچ آئی تھی اور ڈراہیور کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس کو بعد میں گھر منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نےتفتیش شروع کردی- یہ واقع گزشتہ روز رات کو گرین سٹیشن کے باہر ایک بلیک کیب ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ پیش آیا نے نوجوان لڑکوں کے گروہ جس میں ایک لڑکی بھی شامل تھی گاڑی میں سوار ہونے کے انتظار کرنے کا کہا اتنے میں گروہ کے نوجوانوں نے اسپرے پھینک دیا اور وہاں سے بھاگ گئے – برمنگھم کے ڈراہیورز حضرات پہلےتیزاب حملوں سے پریشان تھے اب اسپرے پھینکنے والا گروہ آ گیا 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button