DailyNewsKallar Syedan

Can not even think of leaving the party, Masood Mundri (PPP)

پارٹی چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،قدیمی جیالا ہوں، مسعود مندری

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔ڈھوک گوہر والی موتی مسجد، چوآ خالصہ سے شوشل میڈیا فیس بک پر مجھے پارٹی چھوڑ کر آزاد امیدوار کی حمایت کا بیان وارئل کیا گیا جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے،میں قدیمی پاکستان پیپلز پارٹی کا جیالا ہوں اور مرتے دم تک جیالا ہی رہوں گا، میں ان کاکنوں میں شامل ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا،بھٹو شہید کے فلسفے پر کار بند ہوں ، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ورکروں،کارکنوں کو وہ مقام دیا جس کا اور پارٹیوں میں فقدان ہے،میری شوشل میڈیا کے صحافیوں سے گذار ش ہے کہ بیان لکھتے وقت تصدیق ضرور کر لیا کریں،یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مسعود احمد المعروف مندری نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے بات چیت کرتے ہوئے کی ،انہوں نے کہا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو خیر باد کہنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

Show More

Related Articles

Back to top button