DailyNewsKallar Syedan

Eisal e Sawab dua observed in Dhok Bangyal, Choa Khalsa

سالانہ دعائیہ تقریب ضیارب حسین راجہ کی رہائش گاہ ڈھوک بنگیال میں منعقد کی گئی

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔ڈھوک بنگیال ،چوآ خالصہ،سالانہ دعائیہ تقریب بسلسلہ ایصال ثواب والد محترم محمد بنارس راجہ،چچاصوبیدار محمد نذر راجہ،بھائی الحاج محمد بشارت راجہ،ماموں محمد ریاض راجہ اور تمام مرحومین کی بلندئی درجات کے لئے دعا کی گئی،دعائیہ تقریب کا اہتمام اسٹیٹ لائف ایریا منیجر و حماد ٹینٹ سروس کے اونر ضیارب حسین راجہ کی رہائش گاہ بمقام ڈھوک بنگیال میں کیا گیا جس میں خصوصی خطاب مولانا کوکب صاحب نے فرمایا،خصوصی دعا مولانا محمد سلیمان نقشبندی نے فرمائی،تقریب میں کرنل ریٹائرڈ خورشید اکبر راجہ،کپٹن ریٹائرڈ چوہدری منظور حسین،سابق نائب ناظم داؤد اکبر راجہ،ڈاکٹر چوہدری محمود بناہل،چوہدری ماجد بناہل،چوہدری طارق بناہل،ہیڈ ماسٹر جاوید اختر بھٹی،نوجوان قانون دان راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ،عبد الرحمن واصف،چوہدری وقاص احمد گجر،پرویز اختر بھٹی،وقار بھٹی،شیخ شاکر،صوبیدار میجر عبد الرزاق، کلر سیداں کے سٹیٹ لائف انشورنس آفیسرزسمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

سہوٹ بدال میلہ اور کبڈی میچ ہمیشہ پرفارمنس شاندار رہی،اس دفعہ بجلی اور آصف پٹھان کی انڑی ،شائقین نے انجوائے کیا

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔سہوٹ بدال کلر سیداں،گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی کبڈی کا شاندار میچ زیر نگرانی ذوالفقار بٹ یو کے،شبیر بٹ،عفت بٹ ،رفعت بٹ،طلعت بٹ،قذافی بٹ،جنرل کونسلر گلفراز بٹ منعقد کیا گیا ، جس میں ڈاکٹر وحید المعروف بجلی،آصف پٹھان ،راجہ اخلاق موہڑ بگو اور بہت سے نامی گرامی کھلاڑیوں نے شائقین کا خوب لہو گرمایا،اس میچ کی خاص بات کہ پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے ۵۷مری کہوٹہ کلر سیداں اور این اے ۵۸ گوجرخان ،کلر سیداں کی مکمل قیادت موجود تھی،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ ضروری کام کی وجہ سے شامل نہ ہو سکے،مہما ن خصوصی میں امیدوار ایم این اے صداقت عباسی ، امیدوار ایم این اے سابق ضلع ناظم چوہدری محمد عظیم،امیدواران صوبائی اسمبلی ہارون کمال ہاشمی،سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف،راجہ طارق مرتضیٰ،پاکستان مسلم لیگ ن یو سی دوبیرن کلاں کے چےئرمین راجہ ندیم احمد،چےئرمین یو سی سموٹ راجہ اصغر،مسلم لیگی رہنما تنویر ناز بھٹی سمیت بڑی تعداد میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں اور کارکنوں نے شرکت کی اسکے علاوہ شائقین اور بیرون ملک آباد دوستوں کی بڑی تعداد نے اس میچ کو انجوائے کیا۔مکمل ویڈ یو آپ شوشل میڈیا کے پوٹھوار ڈاٹ کوم کے پیج پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button