DailyNewsHeadline

PML-N UC Dhakali officials meet with the President

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین کے ساتھ یوسی دکھالی کے لیگی رہنماؤں کی ملاقات

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین کے ساتھ یوسی دکھالی کے لیگی رہنماؤں کی ملاقات ۔ملاقات میں غلام مصطفی مغل، وائس چیئر مین یوسی دکھالی عبدلحمید مغل ،ملک غلام مر تضیٰ شامل تھے ۔وفد کی صدر ممنون حسین کے ساتھ ملکی وعلاقائی سیاست پر گفتگو ہوئی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز صدر ہاوس میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین کے ساتھ حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات وائس چیئر مین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل ، بزرگ مسلم لیگی رہنماء جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ ن یو اے ای غلام مصطفی مغل اور ملک غلام مر تضیٰ نے ملاقات کی جو کہ ایک گھنٹے سے بھی زاہد ٹائم پر محیط رہی اس موقع پر وائس چیئر مین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل ، بزرگ مسلم لیگی رہنماء جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ ن یو اے ای غلام مصطفی مغل اور ملک غلام مر تضیٰ نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین کے ساتھ ملکی اور علاقائی سیاست پر تفصیلی بات چیت بھی کی ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button