DailyNewsKallar Syedan

Imran Khan can take the nation forward, Sohail Ashraf

عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو ملک کو ترقی کی جانب رواں دواں کرسکتے ہیں،سہیل اشرف

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام، قیصراقبال ادریسی ) پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر و امیدوار حلقہ پی پی سات ملک سہیل اشرف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ہی ملک میں تبدیلی لائے گی ، عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو ملک کو ترقی کی جانب رواں دواں کرسکتے ہیں انہوں نے لاہور جلسہ میں گیارہ نکاتی ایجنڈا پیش کرکے یہ ثابت کردیا کہ تحریک انصاف ہی عوام دوست جماعت ہے ، عوام ملک میں تبدیلی کے لیے عمران خان کے ہاتھ مضوط کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز روزنامہ اوصاف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی نے ٹکٹ دیا تو حلقہ پی پی سات سے الیکشن میں حصہ لوں گا ،انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا جس کی وجہ سے مخالفین بھی مجھے عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔انہوں نے حلقہ کی عوام پر زور دیا کہ ملک میں بہتری اور خوشحالی کے لیے عمران خان کا ساتھ دیں اور آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف ہی کامیابی حاصل کرے گی ۔

 

چیرمین یونین کونسل سموٹ راجہ علی اصغر اپنے پورے پینل سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام، قیصراقبال ادریسی ) چیرمین یونین کونسل سموٹ راجہ علی اصغر اپنے پورے پینل سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، گزشتہ روز سموٹ کے مقام پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری عظیم ، امیدوار حلقہ پی پی سات ملک سہیل اشرف، چوہدری جاوید کوثر، چوہدری ارشاد اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی تقریب میں چیرمین یونین کونسل سموٹ راجہ علی اصغر نے اپنے پورے پینل سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا ۔ اس موقع پر ملک سہیل اشرف نے انہیں پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہوے انہیں مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کااظہار کیا ۔

 

پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 7سے ملک سہیل اشرف کو ٹکٹ دے 

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام، قیصراقبال ادریسی ) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 7سے ملک سہیل اشرف کو ٹکٹ دے حافظ ملک سہیل اشرف حلقہ پی پی 7سے پی ٹی آئی کی کامیابی کی ضمانت ہیں پارٹی قیادت عوامی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 7کا ٹکٹ سابق تحصیل ناظم ممتاز سماجی شخصیت و کہنہ مشق سیاست دان ملک سہیل اشرف کو جاری کرے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں کے درینہ کارکن ملک عامر آف ڈریال نے اپنے ایک اخباری بیان میں ملک عامر نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے ملک سہیل اشرف ایک تجربہ کار سیاست دان ہیں انہوں نے 2013کے انتخابات میں 28ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے اب حلقہ کی موجود صورت حال کے باعث ملک سہیل اشرف کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہے اگر پارٹی ملک سہیل اشرف کو پارٹی ٹکٹ جاری کرے کامیابی تحریک انصاف کا مقدر ہوگی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button