DailyNewsGujarKhan

Professional beggars hazardous for customers in Gujarkhan city

بازاروں مارکیٹوں میں پیشہ ور بھکاریوں کی بڑی تعداد میں موجودگی خریداری کیلئے آنے والوں کو سخت اذیت کا سامنا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کے ڈیرے بازاروں مارکیٹوں میں پیشہ ور بھکاریوں کی بڑی تعداد میں موجودگی خریداری کیلئے آنے والوں کو سخت اذیت کا سامنا انتظامیہ اور پولیس پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرے عوامی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی بڑی تعداد نے خریداری کیلئے بازاروں میں آنے والوں بالخصوص خواتین کو سخت ذہنی اذیت سے دوچار کر رکھا ہے ان بھکاریوں نے شاپنگ پلازوں مارکیٹوں اور شہر کے اہم چوراہوں پر ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور بھیک نہ دینے والوں کوبددعائیں بھی دیتے ہیں عوامی حلقوں نے پولیس اور مقامی انتظامیہ سے پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

کلرسیداں کے سینئر صحافی اکرام الحق قریشی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پرمبارکباد

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ کلرسیداں کے سینئر صحافی اکرام الحق قریشی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے صدر عامروزیر ملک چیئرمین امن کمیٹی حاجی چوہدری محمد اقبال شہزادہ ارباب اعجاز عامرقریشی نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر مبارک باد پیش کی ہے 

 

اسلام نے عورت کو جو مقام دیا ہے وہ دنیا کے کسی اورمذہب اور معاشرے میں نہیں دیا گیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ اسلام نے عورت کو جو مقام دیا ہے وہ دنیا کے کسی اورمذہب اور معاشرے میں نہیں دیا گیااسلام سے پہلے عورت مظالم کی چکی میں پس رہی تھی حضور اکرمؐ نے عورتوں کے حقوق مقرر کر کے انہیں معاشرے کا باعزت فردبنایا ، ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کی حیثیت سے عورت کو جو مقام اسلام کے ذریعے ملا ہے اس سے پہلے انسانی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن گوجرخان کے رہنما اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی آٹھ راجہ علی اصغر نے اپنے دفتر میں محفل میلاد کی تقریب میں شریک خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق پاکستانی معاشرے میں عورت کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے عورتوں کی تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ ا ن کو موجودہ دور کے چیلنجزکا سامنا کرنے کے قابل بنانے کیلئے حکومت اورمعاشرے کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اپنے علاقے کی بچیوں کیلئے نئے سکولز اور کالج کا قیام، طبی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ ہمارے علاقے کی بچیاں بھی معیاری تعلیم سے آراستہ ہو کر پاکستان کا مفید شہری بن سکیں

Show More

Related Articles

Back to top button