DailyNews

Kahuta Police officer accused of corruption

پولیس تھانہ کہوٹہ کے راشدنامی ملازم نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
پولیس تھانہ کہوٹہ کے راشدنامی ملازم نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔حوالات میں موجود ملزمان سے آنے والے ملاقاتیوں کا سے رشوت وصول کر نااور جو رشوت ناں دے اس سے بدتمیزی کر نا اس نے اپنا معمول بنا لیا ۔ اہل علاقہ کا آئی جی پنجاب پولیس ، آرپی او ، سی پی اوراولپنڈی ، ایس پی صدر ، ڈی ایس پی کہوٹہ سے مذکورہ پولیس ملازم کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کر نے کا مطالبہ ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ عامر یعقوب ، تیمور ملک ،نسیم اختر ،چنگیز اور دیگر نے میڈیا کے نمائند و ں کو بتایا کہ پولیس تھانہ کہوٹہ تعینات راشد نامی ملازم جو کہ عر صہ 4سال سے ایک ہی جگہ کہوٹہ تھانہ میں تعینات ہے اور کہوٹہ کے نزدیکی گاؤں میں رہتا ہے سائلین سے رشوت اور بد تمیزی اس نے معمول بنا رکھی ہے کوئی بھی سائل اگر ملاقات کے لیے حوالات میں جائے تو مجال ہے کہ وہ بغیر رشوت دیے اپنے عزیز سے ملاقات کر لے ۔اگر کوئی سائل تھوڑی ہمت کر کے آگے سے بھول دے تو راشدنامی جوٹھے کیسوں میں پھنسانے کی دھمکیا ں دیتا ہے اور اگر کسی افسر سے شکائت کر نے کا کہیں تو آگے سے کہتا ہے کہ جا و جس مر ضی سے میری شکائت لگاؤ میرا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا انہوں نے آئی جی پنجاب پولیس ، آرپی او ، سی پی اوراولپنڈی ، ایس پی صدر ، ڈی ایس پی کہوٹہ سے مذکورہ پولیس ملازم کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مسلم لیگی حکومت کے دعوے بے بنیاد ۔وزیر اعظم پاکستان کے حلقہ کہوٹہ میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
مسلم لیگی حکومت کے دعوے بے بنیاد ۔وزیر اعظم پاکستان کے حلقہ کہوٹہ میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ ۔روازنہ 10سے گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے ۔شب برات کی بابر کت رات بھی تاریکی میں ڈوبی رہی ۔لوگ موبائل فون کی لائٹ میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے رہے ۔کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیات ایم ذرین اعوان ، راجہ مجیب اللہ ،راجہ محمد شکیل کیانی،اشرف کیانی ، ملک شاہد محموداور دیگر کی حکومت پر کڑی تنقید ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ چند دنو ں سے کہوٹہ شہر جو موجودہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا حلقہ انتخاب بھی ہے اس میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند ہو رہی ہے جس پر اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں ایم ذرین اعوان ، راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء ، راجہ محمد شکیل کیا نی ،اشرف کیانی ،ملک شاہد محمود اور دیگر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی سیاست صر ف اور صرف جھوٹ پر مبنی ہے ۔الیکشن مہم میں بھی انہوں نے بجلی لوڈ شیڈنگ کو کبھی سال ، کبھی پانچ ماہ اور کبھی چھ ماہ میں ختم کر نے کے دعوے کرتے رہے اور پھر ان کی حکومت آئی جو اب اختتام ہو رہے ہے اس میں بھی وہ صرف دعوے کرتے رہے کہ ہم ان لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ہے مگر حقیقت اس کے بر عکس ہے آئے روز بجلی بند ہو رہی ہے جبکہ گذشتہ شب جو کہ ایک رحمتو ں ،بر کتوں کی رات تھی اس میں بھی اس حکومت لوڈ شیڈنگ کر کے عبادت گزارو ں کو اذیت سے دوچار کیا ہے ۔انہو ں نے موجودہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے بھی کہا کہ انہوں نے بھی اپنے حلقے کی عوام کو سخت مایوس کیا ہے جس بدلہ عوام الیکشن میں لیں گے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button