DailyNews

Free sewing centre in Dadhar Mirza, Mankiala

واحد ویلفیئر پروجیکٹس نلہ مسلماناں کے زیرِ اہتمام تیسرے فری سلائی ووکیشنل سینٹر کا قیام

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ واحد ویلفیئر پروجیکٹس نلہ مسلماناں کے زیرِ اہتمام تیسرے فری سلائی ووکیشنل سینٹر کا قیام مرکزی دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ گرلز کی ذیلی برانچ دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ گرلز کمپلیکس دولھار مرزا مانکیالہ روات میں عمل میں لایا گیا۔ یاد رہے کہ واحد ویلفیئر پروجیکٹس کے زیرِ اہتمام پہلے بھی دو فری سلائی ووکیشنل سنٹر چل رہے ہیں۔ اس موقع پر خلیفہ حاجی محمد شریف نقشبندی نے سرپرستِ اعلیٰ واحد ویلفیئر پروجیکٹس حاجی عبدالواحد اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اس افتتاحی تقریب میں حاجی محمد زین یوکے، علامہ ماسٹر حافظ عبدالشکور نقشبندی، علامہ عمران خان اور دیگر اہلیانِ علاقہ نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button