DailyNews
Trending

وزیر اعظم پاکستان شاہد عباسی چھپ کر نواز شریف کو بچانے کے لیے امریکہ گئے،

غلام مرتضیٰ ستی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ نواز شریف مودی کا یار ہے کشمیر پر سودے بازی کر رہا ہے آئے روز بھارت نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے مگر حکمرانوں کی زبانیں بند ہیں وزیر اعظم پاکستان شاہد عباسی چھپ کر نواز شریف کو بچانے کے لیے امریکہ گیا مگر ائیر پورٹ پر اسکو کپڑے اتار کر تلاشی لی گئی نہ صرف علاقے کے عوام بلکہ پورے پاکستان قوم کی بدنامی ہوئی ہے میاں نواز شریف کی کرپشن بچا رہا ہے مگر اسکے ساتھ یہ بھی جیل جائے گا چےئر مین تحریک انصاف عمران خان نے ظالم حکمرانوں کو کٹہرے میں لایا ہے اگر بھٹو نے لوگوں کو ابان دی تو عمران خان نے 126دن کا دھرنا دے کر کے عوام کو شعور دیا ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف حلقہ این اے 57کے امیدوار غلام مرتضیٰ ستی ، حلقہ پی پی ساتھ کے امیدوار راجہ طارق محمود مرتضیٰ ، امیدوار پی پی سات راجہ وحید احمد خان، تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی کی طرف سے منعقدہ 29اپریل میانر پاکستان جلسہ کے حلوالہ سے میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری تحصیل کہوٹہ راجہ الطاف حسین ، صدر کھڈیوٹ راجہ سپارس سنئیر نائب صد جاوید احمد عباسی ، طاہر ارشاد ستی ، راجہ وسیم ، راجہ ظہیر کونسلر ، راجہ شفیق ، بیور سے طاہر کیانی ، راجہ حبیب اللہ ، سردار آیاز ، لہڑی سے راجہ امتیاز، حس اختر دکھالی سے راجہ ارشد ، چوہدری واحد ، عبدالحمید ستی ،، صدر یوتھ ونگ سکندر ستی ، جنرل سیکرٹری ارشد مجید، سٹی صدر راجہ انتحاب عالم ، جنرل سیکرٹری تضرف ستی کے علاوہ کثیر تعداد میں عہدیداران اور کارکنان موجود تھے مقررین نے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی اختلاف نہیں اس موقع پر تمام قائدین نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔تحصیل صدر راجہ خورشید ستی ا و دیگر نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس علاقے کے لیے کچھ نہیں کیا پرویز اشرف نے سات ماہ میں اپنے حلقہ کو 52ارب کے فنڈز دیے مر شاہد عباسی ایک یونیورسٹیا ور ہسپتال نہ دے سکے مدر چائلڈ سنٹر راجہ طارق مرتضیٰ نے بنوایا انھوں نے جعلی افتتاح کیا کرپٹ حکمرانوں کا عوام اختساب کرینگے اس موقع پریوسی مٹور،یوسی دکھالی ،یوسی کھڈیوٹ و دیگر علاقوں سے سیکڑوں لوگوں نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انساف میں شملویت کی مینار پاکستان جلسے میں بھرپور شرکت کی جائے گی راجہ انتحاب عالم نے تمام افراد کو کھانا بھی دیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button