Kallar Syedan; Home of overseas Pakistani burgled in village Hardo Pindora
کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات کے دوران ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا
کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات کے دوران ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔لیا قت حسین نے بتایا کہ میں مسعود اختر سکنہ ہر دو پنڈورہ کا قریبی رشتہ دار ہوں اور اس کا مختار خاص ہوں۔مسعود اختر بیرون ملک مقیم ہے اور میں اس کے گھر کی دیکھ بھال کرتا ہوں۔گزشتہ روز 8 بجے کے قریب حسب معمول میں مسعود اختر کے مکان کو دیکھنے کیلئے اس کے گھر گیا تو دیکھا اس کے کمرے کا تالا ٹوٹا ہوا تھا اور کمرے کے اندر سامان وغیرہ بکھرا پڑا تھا۔سامان کی پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ گھر سے لیپ ٹاپ، ایل سی ڈی،استری،اوون اور دیگر ضروری اشیاء غائب ہیں۔سامنے گھر والوں سے پتہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ مورخہ 26 اکتوبر،غلام مجتبی سکنہ کہوٹہ اس مکان میں آیا ہوا تھا جس کو مکان سے نکلتے ہوئے دیکھا تھااور اس نے کچھ سامان بھی اٹھارکھا تھا۔پتہ جوئی کرنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ نے مسعود اختر کے گھر کا تالا توڑ کر سامان چوری کر لیا ہے۔
Kallar Syedan; A Police report has been registered by Liaqut Hussain who claims to be relative and care taker of home owned by overseas Pakistani Masood Akhtar in village Hardo Pindora, in which he claims the house was burgled during the night and burglars taking expansive goods such as laptop, Lcd, Oven and various other goods. Kallar Syedan police are investigating the claim.
کلر سیداں سے سواں (راولپنڈی)جانے والی مسافر ویگنوں کو بائیس نمبر اڈے تک رسائی دی جائے
Demand for bust stop 22 facilities to be given to Kallar Syedan transporters
کلر سیداں اور گردونواح کے لوگو ں نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کلر سیداں سے سواں (راولپنڈی)جانے والی مسافر ویگنوں کو بائیس نمبر اڈے تک رسائی دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ چکری، چونترہ، اڈیالہ، گھیلہ ،چہان اور درجنوں دیگر دیہات و قصبات کے راولپنڈی آنے والی گاڑیوں کو بائیس نمبر نزد ٹینچ بھاٹہ کا اڈا دیا گیا ہے۔اگر اسی اڈے میں کلر سیداں کی گاڑیوں کو بھی پارکنگ کی اجازت دی جائے تو نہ صرف یہاں سے راولپنڈی کینٹ ،ٹینچ بھاٹہ، بکرا منڈی اور سی ایم ایچ جانے والے فوجیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گا بلکہ اس سے لاکھوں لوگوں کو آمدورفت میں بھی آسانی میسر آئے گی ۔شہریوں نے پی ٹی آئی کی حکومت ارکان اسمبلی صداقت حسین عباسی ،راجہ صغیر احمد اور ضلعی انتظامیہ سے اس بارے میں ہمدردانہ غور کرنے کی اپیل کی ہے ۔
پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ صارفین کو انٹر نیٹ استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا
Internet consumers facing problems with service provided by PTCL
پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ صارفین کو انٹر نیٹ استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا۔تحصیل گوجر خان کی میرا شمش پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے ساتھ منسلک بیس سے زائد صارفین نے شکایت کی ہے کہ انہیں براڈ بینڈ کی سہولت کے حصول میں بے پناہ مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی ٹی سی ایل بزنس منیجر گوجر خان کو متعدد بار شکایات بھی نوٹ کروائیں مگر اس کے باوجود اس کا ازالہ نہ ہو سکا۔صارفین نے پی ٹی سی ایل کے اعلی حکام سے صورتحال کا سختی سے نوٹس لینے اور براڈ بینڈ انٹر نیٹ سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
معروف عالم دین قاضی محمد صادق صاحب انتقال کر گئے ، نمازِ جنازہ ڈھوک ملوک چکیالی ہردو میں ادا کی گئی
Religious scholar Qazi M Sadiq passed away in Dhok Malok Chakiali Hardo
معروف عالم دین قاضی محمد صادق صاحب انتقال کر گئے ، نمازِ جنازہ ڈھوک ملوک چکیالی ہردو میں ادا کی گئی۔ نماز کی امامت ان کے پوتے مولانا مبین نے پڑھائی جس میں بلدیاتی کونسلروں ،سیاسی سماجی کارکنوں اور دینی حلقوں نے شرکت کی اور مرحوم کی دینی خدمات کو بے حد سراہا۔