گوجرخان کی معروف مذہبی شخصیت جمعیت علمائے اسلام گوجرخان کے امیر مولانا ریاض عثمانی کے فرزند گزشتہ روز انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ مولانا مقصود الرحمن عثمانی کی امامت میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں مولانا سید الرحمن ثروت، قاری خالق داد آف نکودر، مولانا عتیق ، ڈاکٹر ضیاء الرحمن، مولانا بشارت جذبی، قاضی واجد، حافظ رمضان، مفتی امداد اللہ، مولانا اصغر، حافظ اقبال، مفتی سلیم ربانی، اسلام الحق، ملک محبوب حسین، چیئرمین الحاج شاہد صراف، حاجی راجہ محمد جواد، عبدالغفورکیانی، سہیل کیانی، شاہد قریشی، مرزا منور حسین، سید ندیم عباس بخاری، مرزاوقاص، صوفی بشیر احمد، راجہ محمد اقبال صراف، خالد شیشوں والے، عامر وزیر ملک، راجہ عمیر، گلاب خان سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی
ہفت روزہ چشم وطن کے ایگزیکٹو ایڈیٹر صلاح الدین شیخ کے بہنوئی شیخ محمد ارشاد انتقال کر گئے
Sallah Ul Din Sheikh brother in law Sheikh M Arshaad passed away
ممبر پوٹھوہارپریس کلب اور مقامی ہفت روزہ چشم وطن کے ایگزیکٹو ایڈیٹر صلاح الدین شیخ کے بہنوئی شیخ محمد ارشاد انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ گوجرانوالہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی
گوجرخان شہر آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے بلدیہ گوجرخان کی طرف سے کوئی اقدا م نہ کئے گئے
Local authority fails to take action against stray dogs in Gujar Khan
گوجرخان شہر آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے بلدیہ گوجرخان کی طرف سے کوئی اقدا م نہ کئے گئے جس کے باعث گلی محلوں میں ہروقت آوارہ اور خارش زدہ کتے دندناتے رہتے ہیں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں لیکن بلدیہ نے مکمل چشم پوشی اختیار کررکھی ہے جبکہ خارش زدہ کتے بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیہ فوری طور پر خارش زدہ اور آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم کاآغاز کرے