سینئر اخبار فروش شیخ محمد ذوالفقار سیٹھی گزشتہ روز انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ باباشیخ طالب والے قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں چیئرمین شاہد صراف، الحاج شہادت حسین بٹ، عبدالصبور کیانی،راجہ عبدالغفورکیانی، راجہ سہیل کیانی، غلام قمر، شہزاداحمد قریشی، احمد نواز کھوکھر، ملک جاوید، ملک محمد نصیر، اسد ملک، عامر قریشی، راجہ فیصل ، یامین قریشی، منیر احمد ملہوترہ، ملک امجد، آصف عمران، محمد رحیم، مرزا عرفان، انصر محمودملک ، راجہ انور، اسداللہ، جہانزیب خواجہ، چاند مبین، سید ندیم عباس بخاری، فہیم سیٹھی، ارشد سیٹھی، عاصم سیٹھی سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
Gujar Khan; Senior newsagent of Gujar khan, Sheikh Mohammad Zulfiqar Sethi has sadly passed away, he was buried at baba Sheikh Talib graveyard.
محلہ حافظ آباد وارڈ نمبر5میں گیس کے کم پریشر سے اہل محلہ سخت مشکلات
Low pressure gas supply causing problem’s for gas consumers in Ward 5
حاجی محمد نصیر، محمد یوسف، منصور احمد، اسداللہ، محمد یونس اور سیف اللہ ودیگر نے مشترکہ اخباری بیان میں کہا کہ محلہ حافظ آباد وارڈ نمبر5میں گیس کے کم پریشر سے اہل محلہ سخت مشکلات سے دوچار ہیں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی گیس پریشر کم ہوگیا جس کے باعث ہانڈی روٹی کی تیاری میں بھی دشواری بالخصوص صبح سویرے گیس پریشر نہ ہونے سے سکول جانے والے بچوں کیلئے ناشتہ تیار کرنا بھی مشکل ہوگیا گیس کے کم پریشر سے اہل محلہ سخت مشکلات میں مبتلا ہیں ارکان اسمبلی سے مطالبہ ہے کہ وہ گیس کے کم پریشرکا مسئلہ حل کرا کے آبادی مکینوں کے مسائل اور مشکلات کا خاتمہ کریں
حکومتی پالیسیوں سے ہر شخص مایوس ہو چکا ہے, راجہ محمد جاوید اخلاص
Everyone is left disappointed with PTI led government, Raja Javed Ikhlas
مسلم لیگ ن کی حکومت نے پانچ سال میں ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا میاں برادران کے انقلابی اقدامات سے ملک وملت کے وقار میں اضافہ ہواصحیح معنوں میں ترقی اور خوشحالی کے ثمرات عوام تک پہنچے آج جو اقتدار میں آئے ہیں چند ماہ میں جو حالات ملک میں کر دیے ہیں ہر شخص حکومتی کارکردگی سے بیزار ہے ان خیالات کااظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دو راقتدار میں احتجاج اور دھرنا کی سیاست کر نے والوں نے جو بڑے لمبے چوڑے پلان دیے تھے اقتدار سنبھالنے کے ساتھ ہی سب کچھ بھول گئے حکومتی پالیسیوں سے ہر شخص مایوس ہو چکا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کی پالیسیوں سے ہر شخص مستفید ہوا جاویداخلاص نے کہا کہ ہم نے گوجرخان تحصیل کے عوام کی بلاتفریق خدمت کرتے ہوئے 23ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے دیے سارھے تین سو کلومیٹر سڑک سوا تین ارب کے گیس کے منصوبے ہماری حکومت کے شاندار کارنامے ہیں
گوجرخان شہر سروس روڈ کے ساتھ بنائے گئے پارک کی تزئین وآرائش آخری مرحلے میں ہے
Park construction work near service road on last phases
گوجرخان شہر سروس روڈ کے ساتھ بنائے گئے پارک کی تزئین وآرائش آخری مرحلے میں ہے بچوں کی تفریح کیلئے جھولے وغیرہ لگائے جا رہے ہیں واکنگ ٹریک کیلئے ٹف ٹائل لگائی گئی ہے شہریوں کی تفریح کیلئے جلد ہی پارک کھول دیا جائے گا اہل گوجرخان سے جو وعدے کئے ہیں ان کو ضرور پورا کروں گا ان خیالات کااظہار چیئرمین بلدیہ الحاج محمد شاہد صراف نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے جو وعدے شہریوں سے کئے ان کو ضرور پورا کروں گا سروس روڈ کے قریب بنایا جانے والا پارک جلد مکمل ہو جائے گا عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہوگا شہر کو خوبصورت بنانے کا عزم کیا ہو اہے
معروف کاروباری شخصیت قاضی اعجاز کے برادر نسبتی قاضی امتیاز کی اہلیہ وفات پاگئیں
Wife ob businessman Qazi Ijaz passed away in village Karoli
معروف کاروباری شخصیت قاضی اعجاز کے برادر نسبتی قاضی امتیاز کی اہلیہ وفات پاگئیں ان کی نماز جنازہ آج دن گیارہ بجے کڑولی والے قبرستا ن میں ادا کی جائے گی