Kallar Syedan; Public rally taken out in Kallar Syedan on appeal of Sunni contact council
سنی رابطہ کونسل کی اپیل پر بعد نماز جمعہ کلر سیداں میں احتجاجی ریلی نکالی گئی
سنی رابطہ کونسل کی اپیل پر بعد نماز جمعہ کلر سیداں میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں علمائے کرام ،تاجروں ، شہریوں اور طلبا نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ریلی کا آغاز مرید چوک سے ہوا شرکا چوآروڈ سے ہوتے ہوئے مین چوک پہنچے جہاں علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نا موس رسالت دنیا کے ہر شے سے عزیز ہے اور اس کی حرمت کے لیے وہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کو تیار ہیں ۔اسلام کے نام پر قائم ہونے والے ملک میں عاشق رسول ممتاز قادری کو پھانسی اور گستاخ رسول کی رہائی قطعی قبول نہیں یہ انصاف کا قتل ہے ۔مفتی محمد آکاش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسیہ کی جانب سے اعتراف جرم کے باوجود شک کا فائدہ دے کر اسے بری کرنا نظریہ پاکستان سے متصادم ہے ،عمران خان ہم پر الزام لگانے سے پہلے اپنی 126دن کے دھرنے کا جواب دیں ان کا دھرنہ درست تھا تو آج ہمارا دھرنا غلط کیسے ہو گیا۔مفتی محمد زبیر نے کہا کہ آسیہ کی بریت کے فیصلے پر بے شمار بار لعنت بھیجتے ہیں عوام تیاری کر لیں ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔جے یو آئی فے تحصیل کلر سیداں کے صدر مولانا احسا ن اللہ چکیالوی نے کہا کہ حکمران اگر ملک میں امن چاہتے ہیں توا نہیں آسیہ کو پھانسی دینا ہو گی ۔مفتی زاہد یوسف نے کہا کہ رات کی تاریکی میں فیصلے کرنے والے قاضی قوم کے مجرم ہیں ہم ایسے قوانین کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں ،مولانا سلیم محمود نے کہا کہ عمران خان ہمیں شدت پسند کہہ کر جان نہیں چھڑا سکتے وہ بتائیں کہ ماتحت عدالتوں کے فیصلے غلط کیسے قرار پائے ۔مفتی تاج رحیم نے کہا کہ گستاخوں کے ساتھی نبی ﷺ کی شفاعت کے حقدار نہیں یہ اللہ کے عذاب کا انتظار کریں ۔مولانا عبدالرحیم نے کہا کہ احتجاج ہمارے غیرت ایمانی کا جزو ہے ۔شیخ حسن ریاض نے کہا کہ باب رحمتے نے پوری قوم کو مایوس کیا عدلیہ کے نظام کو تسلیم نہیں کرتے ،اجتماع سے قاری سراج الدین ،حذیفہ صدیقی، عامر عباسی، زین العابدین عباس ،جاوید اقبال، حاجی مشکور، مفتی سعید نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔اس موقع پر ایس ایچ او کلر سیداں ظہیر احمد بٹ پولیس نفری کے ہمراہ موجود رہے ریلی کے باعث کلر سیداں کی مین پنڈی چوآ روڈ دو گھنٹوں تک بند رہی ۔
کلر سیداں پولیس نے ملک میں جاری احتجاجی تحریک کے پیش نظر تحریک لبیک کے سات کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے جس میں ایک دینی مدرسے کے چار طالبعلم بھی شامل ہیں ۔کلر سیداں پولیس نے کاروائی کر کے محمد عرفان ولد محمد خلیل سکنہ ٹکال ،گلفراز ولد اقبال کلر سیداں ،ضیابت نصیر ولد نصیر احمد سکنہ معصوم نگر ،حافظ کامران سکنہ سرگودھا ،حافظ صدام ولد یوسف سکنہ بھاٹہ ،حافظ رضوان سکنہ خوشاب ،حافظ انفال سکنہ بھورہ حیال شامل ہیں ۔
معروف عالم دین مفتی قاسم چالاسی نے کہا ہے کہ میں نے گزشتہ انتخابات میں تبدیلی کے دلفریب نعرے سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا بہت مایوس ہوں ۔انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا یہ کہنا کہ عدلیہ کا فیصلہ قانون اور آئین کے مطابق درست ہے مگر یہ عدالتی فیصلہ قرآن و سنت سے متصادم ہے ۔وزیر اعظم کی تقریر نے نفاق کو پھیلایا اسلام سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کی حکومت کا زوال شروع ہو چکا ہے جو قانون ممتاز قادری کو پھانسی اور گستاخ رسول کو رہائی دے وہ قرآن و سنت کے مطابق نہیں ہو سکتا۔
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آج بروز ہفتہ دن دس بجے مرید چوک سے مین چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں تاجر تنظیموں کے علاوہ مذہبی جماعتیں علمائے کرام اور شہری بھی شرکت کریں گے ۔
Kallar Syedan; A Public rally was taken out by Sunni contact council in protest of Asia Molana court verdict, the rally started from Mureed Chauk via Choa road and descended at Main chauk Kallar Syedan, thousands of people participated in the rally.
Seven Tehreek e labbaik supporters were arrested by police , The protestors also alleged that they have been let down by the PTI led government as Jammat e Islami announced to take another rally out on Saturday in Kallar Syedan.