بیول کے رہائشی چوہدری عدنان اور چوہدری شعبان کے والد دکاندار چوہدری یوسف کے ایصال وثواب کےلیے ختم پاک کی محفل ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد نعت خواں حضرات نے اپنی اپنی پیاری آوازوں میں بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے حافظ مناظر صاحب نے والدین کی عظمت پر روشنی ڈالی اور آخر میں مرحوم چوہدری یوسف کی بخشش کی خصوصی دعا کی گئ