DailyNews

Halifax; Taxi driver M Ilyas jailed for 12 years for rape.

ہیلی فیکس کے رہائشی پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور محمد الیاس کو لیڈز کرائون کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر 12سال جیل کی سزا سنادی

ہیلی فیکس کے رہائشی پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور محمد الیاس کو لیڈز کرائون کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر 12سال جیل کی سزا سنادی۔ تفصیلات کے مطابق ہیلی فیکس کے رہائشی محمد الیاس جو لیڈز سٹی میں ٹیکسی کے شعبہ سے وابستہ ہے نے لیڈز سٹی سینٹر کے ایک نائٹ کلب کے باہر سے ایک لڑکے کو اٹھایا جو نشے کی حالت میں تھا ٹیکسی ڈرائیور الیاس نے اس کو گھر چھوڑنے کے بجائے کسی نامعلوم مقام پر لے گیا اور اس کے ساتھ بدفعلی کی، لیڈز کرائون کورٹ نے گزشتہ روز اپنی سماعت میں محمد الیاس پر جرم ثابت ہونے پر 12سال کی جیل کی سزا سنادی۔ ٹیکسی ڈرائیور محمد الیاس 46سالہ ہیلی فیکس پیر سٹریٹ کا رہائشی اور پانچ بچوں کا باپ ہے، عوامی حلقوں نے ایسے واقعات کو کمیونٹی کیلئے انتہائی تشویش ناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ علماء کرام اور کمیونٹی رہنما نوجوان نسل کی رہنمائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ واضح رہے برطانیہ کی ہوم آفس نے سیکس گرومنگ اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کو سزا پوری ہونے کے بعد غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا قانون پاس کیا ہے جس کے تحت ملزمان کو سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر کیا جاسکے گا۔

Halifax; A TAXI driver who picked up a passenger outside a Leeds city centre pub before driving to remote location and raping him has been jailed for 12 years. Father-of-five Mohammed Ilyas, 44, targeted the man in his fifties after his victim left the New Penny pub on Call Lane. Leeds Crown Court heard the man had been drinking during a night out and his friends put him in Ilyas’s taxi thinking he would be safe. The court was told Ilyas drove his victim to a remote farm track where he orally raped him

Show More

Related Articles

Back to top button