DailyNews

Rawalpindi; Man robbed on gun point in GT road Rawat

جی ٹی روڈ پر ڈکیتی ،مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نوجوان کو یرغمال بنا کر موٹرسائیکل اور ڈیڈھ لاکھ روپے نقدی چھین لی

جی ٹی روڈ پر ڈکیتی ،مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نوجوان کو یرغمال بنا کر موٹرسائیکل اور ڈیڈھ لاکھ روپے نقدی چھین لی مقدمہ درج سراغ نہ مل سکا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موٹرسائیکل سوار 2 مسلح ڈاکوؤں نے جی ٹی روڈ تھانہ روات کے سامنے ناکہ لگا کر جسول سیداں کے رہائشی سید احسن شہباز کو روک کر ان سے موٹرسائیکل نمبریRIX761 نقدی مبلغ ایک لاکھ10 ہزار روپے ،موبائیل فون چھین لئیے اور باآسانی فرار ہو گئے جنکا تا حال سراغ نہ مل سکا ہے ۔

Rawalpindi; Two armed men on motorbike stopped Syed Ahsan Shabaz of village Jaswal Syedan while he was riding his motorbike on GT road near Rawat police station and stole over Lakh rupees along with his mobile.

لائن حاضر ہونے والے کرپٹ کارخاص کانسٹیبلان اور تھانیداروں کو تھانہ مندرہ ،تھانہ روات ،تھانہ کہوٹہ ،تھانہ کلرسیداں تعینات کر دیا گیا

Corrupt police officers posted at Mandra, Rawat, Kahuta and Kallar Syedan police stations 

آئی جی پنجاب کے احکامات کے برعکس او ایس آئی برانچ میں سالہا سال سے تعینات کرپٹ اے ایس آئی ،ہیڈ کانسٹیبل اہلکاروں کے پسندیدہ تبادلوں کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے بٹورنے لگے ،جرائم پیشہ افراد کے سرپرست اور بری شہرت کے حامل کار خاص کانسٹیبل و تھانیدار بار بار من پسند تھانہ جات میں تعینات ،او ایس آئی برانچ میں 5 سال سے تعینات ملازمین کو فوری تبدیل کیا جائے عوام علاقہ کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی آفس کی او ایس آئی برانچ میں ملی بھگت سے کئی سال سے تعینات اے آئی بشارت ،ہیڈ کانسٹیبل فہیم و دیگر نے اپنی بادشاہت قائم کر رکھی ہے اہلکاروں و تھانیداروں کو تبادلوں کے نام پر بلیک میل کر کے بھاری نزرانے بٹور لئیے جاتے ہیں عوامی شکایات پر بارہا مرتبہ لائن حاضر ہونے والے کرپٹ کارخاص کانسٹیبلان اور تھانیداروں کو تھانہ مندرہ ،تھانہ روات ،تھانہ کہوٹہ ،تھانہ کلرسیداں تعینات کر دیا گیا ہے جسکے باعث ڈکیتی ،چوری منشیات فروشی جیسے جرائم میں خاطر خواہ اضافہ ہو چکا ہے عوام علاقہ محمد عاصم ،شہزاد حسین ،سفیر حسے ،عبدالعزیز ،محمد نیاز علی ،محمد بدر ،زاہد حسین ،حمزہ علی ،سہیل احمد ،مہربان حسین ،فیاض احمد ،منظور احمد ،شکیل احمد نے آئی جی پنجاب امجد سلیمی اور سی پی او راولپنڈی عباس احسن سے فوری نوٹس اور کاروائی کی اپیل کی ہے ۔

ماڈل تھانہ روات میں عرصہ دراز سے تعینات ٹرینی سب انسپکٹر جرائم کا سرپرست ،پسندیدہ پوئنٹ فیز8 میں ڈیوٹی لگوا کر منشیات اور فحاشی کے اڈے کھلوا دئیے

Criminal breath fresh air as corrupt and mafia favourite is installed at model police station in Rawat

ماڈل تھانہ روات میں عرصہ دراز سے تعینات ٹرینی سب انسپکٹر جرائم کا سرپرست ،پسندیدہ پوئنٹ فیز8 میں ڈیوٹی لگوا کر منشیات اور فحاشی کے اڈے کھلوا دئیے ماہانہ بھتہ وصولی بدستور جاری ،سرکل افسران بھتہ خور سب انسپکٹر فیضان کے خلاف کاروائی سے محروم ،نچلی سطح کے افسران آئی جی اور سی پی او راولپنڈی کو سب اچھا کی من گھڑت رپورٹ ارسال کرنے لگے تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ روات میں 6 ماہ سے تعینات کرپٹ کار خاص ٹرینی سب انسپکٹر نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے چٹھہ محرر کی مٹھی گرم کر کے آئے روز فیز8 میں ڈیوٹی لگوا لیتا ہے جہاں منشیات فروشوں ،فحاشی کے اڈوں سمیت دیگر گھناؤنے جرائم کی سرپرستی کے عوض بھاری نزرانے بٹور رہا ہے ذرائع کے مطابق مذکورہ سب انسپکٹر او ایس آئی برانچ سمیت مقامی اعلیٰ افسران کو باقاعدہ طور پر حصہ پہنچاتا ہے جسکی وجہ سے اسکے خلاف تمام تر شکایات دبا دی جاتی ہیں اور اعلیٰ افسران کو صفائی کی رپورٹ بھیج دی جاتی ہے عوام علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب سے مذکورہ کرپٹ ٹڑینی سب انسپکٹرفیضان ندیم کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button