HeadlineOverseas news

Belgium; Two Belgian Pakistani win local election in Brussels

یلجیئم کے بلدیاتی انتخابات میں دو پاکستانی نژاد بھی کونسلر منتخب

بیلجیئم میں رواں ہفتے ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں دو پاکستانی نژاد بھی کونسلر منتخب ہو گئے ہیں ۔
ان میں سے محمد ناصر چوہدری نے برسلز کی سینٹرل میونسپلٹی( 1000 برسلز )سے 987 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے کامیاب امیدوار عامر نعیم آندرلیخت کمیون سے منتخب ہوئے ۔دونوں امیدواروں کا تعلق سوشلسٹ پارٹی سے ہے ,مجموعی طور پر ان بلدیاتی انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے 16 پاکستانی نژاد امیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں سے صرف دو امیدوار ہی کامیابی حاصل کر پائے ۔
سوشلسٹ پارٹی کی طرف سے مولن بیک کمیون سے شازیہ اسلم اور ناصر خان نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
دونوں نے 400 سے زائد ووٹ حاصل کئے لیکن کونسلر منتخب نہیں ہوسکے ۔

Belgium; Two Belgian Pakistani win local election in Brussels, Mohammad Nasir Chaudhry won his seat in Brussels municipality 1000 with 987 votes, while Amir Naeem was elected in the city of Anderlecht. Both the elected belong to Belgium’s socialist party.

Show More

Related Articles

Back to top button