تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالحمید حامد وفات پا گے ۔ مرحوم کی نمازے جنازہ آج مورخہ یکم اکتوبر 2018بروز پیر دن گیارہ بجے ان کے آبائی گاؤں موہڑہ مہناس یوسی نڑھ میں ادا کیا جائے گا ۔ مرحوم ایک پڑھے لکھے سیاسی بصیرت رکھنے والے عظیم انسان تھے اور رونامہ نوائے وقت کے کالم نگار بھی تھے ۔
ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی کو ضلعی امن کمیٹی کا ممبر منتخب کیا گیا ہے
ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی کو ضلعی امن کمیٹی کا ممبر منتخب کیا گیا ہے ۔نوجوان عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی جو کہ درس وتدریس کے شعبے سے منسلک ہیں اپنی مسجدمکی میں سینکڑوں بچوں اور بچیوں کو قرآن پاک ناظرہ اور حفظ کرا رہے ہیں ان کے والد محترم قبلہ قاری حفظ الرحمن عثمانی (مرحوم) نے بھی اپنی ساری زندگی اللہ پاک کی کلام دوسروں کے سینوں میں اتارنے کاکام کیا ہے ان کے بعد ان کے صاحبزادگان نے یہ بیڑا اٹھا رکھا ہے ۔مولاناقاری عثمان عثمانی تحصیل کہوٹہ کے تمام حلقوں ، سیاسی ، سماجی ، مذہبی اور ادبی حلقوں میں اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں تمام مسالک کے علمائے دین اور عوام ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ ان کے تمام دوستوں اور چاہنے والوں نے ضلعی امن کمیٹی کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکبا دپیش کی ہے ۔
سابق DGآئی ایس آئی جنرل(ر) راجہ ظہیرالسلام کے ساتھ ان آفس میں MPAراجہ صغیر احمد اور راجہ ثقلین آف ممیام کی ملاقات
سابق DGآئی ایس آئی جنرل(ر) راجہ ظہیرالسلام کے ساتھ ان آفس میں MPAراجہ صغیر احمد اور راجہ ثقلین آف ممیام کی ملاقات ۔ علاقائی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کے علاقہ کے رہائشی سابق DGآئی ایس آئی جنرل(ر) راجہ ظہیرالسلام کے ساتھ ان آفس میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور اور معروف ٹرانسپورٹر راجہ ثقلین آف ممیام نے ملاقات کی اور علاقائی سیاست اور مسائل پر گفتگو کی ۔باوا غلام فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور پہنچنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے MPAراجہ صغیر احمدنے کہا کہ اپنے علاقے کے تما م مسائل سے بخوبی واقف ہوں میری سب سے زیادہ توجہ سے تعلیم اور صحت کے شعبے پر ہے انشاء اللہ اس میں عوام کے سہولیات میسر کر یں گے ۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک فیاض اعوان کے چھوٹے بھائی ظہیر الدین بابر کے ایصال ثواب کے دعائے چہلم
معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک فیاض اعوان کے چھوٹے بھائی ظہیر الدین بابر کے ایصال ثواب کے دعائے چہلم ۔ کثیر تعداد میں اہل علاقہ کی شر کت ۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں بھون کی رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک فیاض اعوان کے چھوٹے بھائی ملک ظہیر الدین بابر کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم کی محفل منعقد کی گئی جس میں جامع مسجدبھون کے خطیب حاجی لیاقت معصومی ،سابق ناظم یوسی دکھالی راجہ محمد صدیق ،پریس کلب کہوٹہ کے فنانس سیکرٹری نوجوان صحافی راجہ عمران ضمیر ، پٹواری راجہ فیصل محمود ،ملک حبیب الرحمن معصومی،نمبردار اسد عباس، راجہ آصف کریمداد ، ملک حمید اللہ آف بھون ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی