Kallar Syedan; Husband wife die in fire accident in village Sathwani
کلر سیداں کے گاؤں چک ستھوانی میںآگ سے جھلس جانے والے میاں بیوی دم توڑ گئے
آگ سے جھلس جانے والے میاں بیوی دم توڑ گئے ،کلر سیداں کے گاؤں چک ستھوانی میں سپرد خاک۔تفصیلات کے مطابق چند ایام قبل مرزا ممتاز اشرف ولد کیپٹن ریٹائرڈ محمد اشرف کی اہلیہ نے چند یوم قبل کچن میں چولہے کو آگ لگائی تو شعلوں نے ان کے دوپٹے کو پکڑ لیا خاتون نے شور مچایا تو گھر میں موجود ان کے شوہر مرزا ممتاز اشرف مدد کو پہنچے مگر آگ کے شعلوں نے انہیں بھی دبوچ لیاجس سے دونوں میاں بیوی جھلس کر ہسپتال پہنچ گئے ۔گزشتہ شب خاتون نے دم توڑا تو اگلے روز مرزا ممتاز اشرف بھی چل بسے دونوں میاں بیوی کو کلر سیداں کے گاؤں چک ستھوانی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
Kallar Syedan; Mirza Mumtaz Ashraf and his wife have both died in fire accident in village Sathwani in UC Kanoha. according to reports Mrs Ashraf was making breakfast when her dupatta caught fire and her husband Mirza Mumtaz Ashraf came to help and he also got swept in the fire.
The fire is alleged to have started when Mrs Ashraf lighted the gas cylinder. Both husband and wife were buried in village Sathwani. The Ashraf’s both were cousin of Mirza Naeem and Mirza Naseem of Slough, UK.
جمعرات کو محرم الحرام کے سلسلے میں پانچ مقامات سے جلوس علم برآمد ہوئے
جمعرات کو محرم الحرام کے سلسلے میں پانچ مقامات سے جلوس علم برآمد ہوئے چوآخالصہ سے تین جلوس نکالے گئے آج یوم عاشور چار مقامات سے جلوس علم برآمد ہوں گے یوم عاشور صبح دس بجے چوآخالصہ میں حاجی محمد صادق کے گھر سے جلوس علم برآمد ہو گا شرکاء جلوس سینہ کوبی کرتے ہوئے حویلی سید واصف علی شاہ پہنچیں گے جہاں سے شبیہ ذوالجناح برآمد ہو گی جس کے بعد جلوس حیدری چوک پہنچے گا جہاں مقررین خطاب کریں گے جس کے بعد شرکاء جلوس زنجیر زنی اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے مین بازار ،بینک چوک ،سکول روڈ سے ہوتے ہوئے دربار حسینی پہنچیں گے جہاں مجلس شام غریباں ہو گی جبکہ دن دس بجے تریل میں عابد حسین کے گھر سے جلوس علم برآمد ہوگا جو دن ایک بجے قصر فاطمہ میں اختتام پذیر ہو گا۔شب نو بجے پیر گراٹہ سیداں میں ابرار حسین شاہ کے گھر سے جلوس علم برآمد ہو گاجو شام چھ بجے قصر بنی ہاشم میں اختتام پذیر ہو گا۔گیارہ محرم کو دن دس بجے کلر سیداں شہر میں ظہور حسین جعفری کے گھر سے جلوس علم برآمد ہو گا جبکہ جمعرات کو چوآخالصہ میں سید قربان حسین شاہ ، سید صارم حسین شاہ اور حیدری کالونی سے جلوس علم برآمد ہو ئے ۔پیر گراٹہ سیداں ،سکوٹ اور دھمالی سے بھی جلوس علم برآمد ہوئے جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئے
تنازع جگہ پر دیوارتعمیر کرنے پر دونو ں متحارپ گروپ گتم گتھا ہو گئے
متنازع جگہ پر دیوارتعمیر کرنے پر دونو ں متحارپ گروپ گتم گتھا ہو گئے۔آتشیں اسلحے ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کا بے دریغ استعمال ،متعدد افراد شدید زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ۔قمر علی ولد صوبیدار محمد سرور سکنہ نوتھیہ نے مضروبی حالت میں پولیس کو بیان دیا کہ محمد صغیر وغیرہ نے دیوار کی تعمیر کیلئے میٹریل اکٹھا کرنے کے بعد نشانات لگانے شروع کر دئیے جن کو ایسا کرنے سے منع کیا توسامران،ثاقب،کامران،لیاقت جن کے ہاتھ میں پسٹل،ڈنڈے اور کلہاڑیاں تھیں موقع پر آ گئے اور حملہ آوور ہو گئے جس کے نتیجہ میں ثاقب،لیاقت،عمر اور وہاب زخمی ہو گئے جبکہ گولی لگنے سے میرا دائیاں بازو بھی زخمی ہو گیا۔دریں اثناء پولیس کے مطابق مخالف گروپ نے بھی مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے۔
یونیک ماڈل سکول شاہ باغ میں بیلٹ ٹیسٹ مقابلوں کا انعقاد
اسلام آباد پاکستان کے زیر اہتمام گزشتہ روز یونیک ماڈل سکول شاہ باغ میں بیلٹ ٹیسٹ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع راولپنڈی کے 100سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی اس موقع پر JKAاسلام آبا پاکستان کے جنرل سیکرٹری تنویر احمد راجہ ، کوچ شرافت علی ،وائس چیئرمین پرویز اقبال وکی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ندیم الفت ،طاہر ندیم ، سید غیور شاہ بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر تنویر احمد راجہ نے کہا کہ JKAاسلام آباد پاکستان کراٹے کی پرموشن کیلئے پاکستان میں کراٹے کے ٹیلنٹ کو اوپر لانے کیلئے بھر پور کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس جدید زمانے میں کھیل کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور کراٹے جیسا کھیل،کھیل ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو اپنا دفاع بھی سکھاتا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو کراٹے کھیل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے چوہدری ندیم الفت اور سید غیور شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ تحصیل کلر سیداں میں کراٹے کا بہت ٹیلنٹ ہے اگر کراٹے کو حکومتی سرپرستی حاصل ہو تو کھلاڑی جیسے پہلے پاکستان کا ایشیاء ،سیف گیم میں گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں اگر نئے کھلاڑیوں کی سرپرستی کی جائے تو وہ آنے والے دور میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکتے ہیں سید غیور شاہ نے کہا کہ PTIکی اعلیٰ قیادت تحصیل کلر سیداں میں سپورٹس اسٹیڈیم اور لڑکیوں کیلئے جم بنائے تا کہ تحصیل کلر سیداں کے کھلاڑی کھیلوں جیسی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں ۔ آخر میں تنویر احمد راجہ نے کہا کہ پرویز اقبال کو آج کا کامیاب پروگرام کرانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔پروگرام کے آخر میں کامیاب کھلاڑیوں میں مہمانان گرامی نے انعامات تقسیم کیے جن کھلاڑیوں نے مقابلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا سید شاہ میر ، سید احمد ، تیمور صفدر ، محمد عبدالہادی ، علی رضا ء ، محمد عبداللہ ، سمیر صفدر ، سلیمان حمید ، سلما تبسم ، منیبہ خالد ، ارج ریاض ،مہتاب ہاشمی ، زین العابدین ، اسامہ امجد، عبدالرحمن ، زینب کمال شامل ہیں ۔