گزشتہ روز بچیال میں قتل ھونے والے تین افراد کی نماز جنازہ آج بچیال میں ادا کردی گئی ۔
نماز جنازہ میں آرمی کے دستوں اور آرمی آفیسر ز نے بھی شرکت کی قتل ھونے والے افراد میں ایک حاضر سروس فوجی جوان بھی تھا علاقے بھر میں فضا سوگوار ہوگئی ۔سیاسی سماجی وکلاء تاجر برادری ھرطبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے سرپرست اعلئ راجہ جاوید اشرف ۔سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم۔چوہدری جاوید کوثر ایم پی اے اور دیگر احباب نے مرحومین کے لئیے دعاے مغفرت کی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
Gujar Khan; The namaz e janaza of three murdered in village Buchiyal was held with full military honour for one the murdered Army solider.
میاں نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی سزا معطلی فیصلہ پر مسلم لیگ ن کے ورکروں نے مٹھائیاں تقسیم
یاں نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی سزا معطلی فیصلہ پر مسلم لیگ ن کے ورکروں نے مٹھائیاں تقسیم کیں مسلم لیگ ن کے خواجہ جہانگیر، مظہر وارثی، حبیب مغل نے کہا کہ ملک وقوم کیلئے میاں نواز شریف نے ہمیشہ اپنی خدمات سرانجام دیں اور انہوں نے شفاف سیاست کو فروغ دیا انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں عوام نے ان کا ساتھ نہ چھوڑا ،پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور آج ان کی سزا معطلی کا فیصلہ لوگوں کی دعاؤں اور والہانہ محبت کا نتیجہ ہے سابق وائس چیئرمین خواجہ نعیم قیوم نے بھی مٹھائی تقسیم کی اور اپنے قائدین کی سزا معطلی کے فیصلہ پر خوشی منائی ،مظہر وارثی نے کہا کہ ہے کہ گوجرخان کی سرزمین مسلم لیگ ن کے شیدائیوں کی ہے یہاں پر بسنے والے لوگ میاں نواز شریف سے دلی محبت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ فیصلہ حق سچ کی فتح ہے خواجہ جہانگیر بھی کہا کہ مسلم لیگ ن دوبارہ ابھر کر سامنے آچکی جبکہ عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں
گورنمنٹ کالج برائے خواتین گوجرخان کا اعزاز
گورنمنٹ کالج برائے خواتین گوجرخان کا اعزاز، کالج کی ہونہار طالبہ ہادیہ بتول نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2018ء راولپنڈی بورڈ میں آرٹس گروپ میں 936نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے پرنسپل مسز ناہید گلزار کی طرف سے ہونہار طالبہ کو ٹرافی دی گئی ٹیچنگ سٹاف کی کمی کے باوجود مسلسل تین سالوں سے کالج ہذا کی طالبات راولپنڈی بورڈ میں پوزیشن حاصل کر کے کالج کا نام روشن کررہی ہیں