نواحی قصبہ پنڈروہ میں محمد حبیب نامی شخص نے اپنی بہن ع کو فائرنگ کرکے قتل کردیاپولیس کے مطابق ع خاوند سے ناراض ہوکرمیکے آئی جسے حبیب دوبارہ سسرال چھوڑ کر آیا گزشتہ روز وہ پھر ناراض ہوکر اپنے ماموں کے گھر آگئی جس پر حبیب نے طیش میں آکر ماموں کے گھر جاکر اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا
Gujar Khan; Mohammad Habib has shot dead his own sister in village Pindora, Habib Shot his sister after she left her husband and went to live in her uncles house.
گورنمنٹ کالج برائے خواتین گوجرخان کا اعزاز
گورنمنٹ کالج برائے خواتین گوجرخان کا اعزاز، کالج کی ہونہار طالبہ ہادیہ بتول نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2018ء راولپنڈی بورڈ میں آرٹس گروپ میں 936نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے پرنسپل مسز ناہید گلزار کی طرف سے ہونہار طالبہ کو ٹرافی دی گئی ٹیچنگ سٹاف کی کمی کے باوجود مسلسل تین سالوں سے کالج ہذا کی طالبات راولپنڈی بورڈ میں پوزیشن حاصل کر کے کالج کا نام روشن کررہی ہیں
حکومت سے بہتری کی کوئی امید نہ رکھی جائے
مہنگائی کا یہ سونامی غریبوں کو بہا کر لے جائے گا ملک سے غربت ختم کر نے کے دعوے کرنے والوں نے غریبوں کو ختم کی پالیسیاں مرتب کر رکھی ہیں ہمارے پانچ سالہ دور حکومت میں عوام کو بھرپور ریلیف دیا گیا مہنگائی کو کنٹرول کیا گیا موجودہ مہنگائی کا جھٹکا ناقابل برداشت عوام کے مسائل مشکلات بڑھیں گی نئے پاکستان اور تبدیلی لانے والوں نے عوام کو مایوس کر دیا ان خیالات کااظہار سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ 2013ء اور 2018ء کے معاشے حالات میں زمین وآسمان کا فرق ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو خزانے میں صرف چھ ارب ڈالر تھے میاں محمد نوازشریف کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے 25ارب ڈالر تک موجود تھے اسٹاک ایکسچینج میں اضافہ ہوا کاروباری طبقہ کی بہتری ہوئی ملک کے معاشی حالات بہتر ہوئے میاں محمدنوازشریف نے عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جاوید اخلاص نے کہا کہ آج ملکی تاریخی میں گیس کی قیمتوں میں بدترین اضافہ کیا گیا جس سے غریب طبقہ اور ملازمت پیشہ طبقہ کے روز مرہ کے معاملات زندگی بری طرح متاثر ہونگے جس لحاظ سے گیس کی قیمتوں میں ٹیکسوں کی بھرمار کر کے قیمتیں بڑھائی گئی ہیں اس سے حکومت سے بہتری کی کوئی امید نہ رکھی جائے
ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ کا سرکاری اداروں، سکول، کالجز ، بلدیہ آفس، ہسپتال کا وزٹ خوش آئند ہے
ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ کا سرکاری اداروں، سکول، کالجز ، بلدیہ آفس، ہسپتال کا وزٹ خوش آئند ہے چیک اینڈ بیلنس اداروں کی بے ضابطگیاں اور عوام کے مسائل و مشکلات کو حل ہونا اشد ضروری ہے لیکن یہ وزٹ اور دورے صرف نمود ونمائش اورفوٹو سیشن سے آگے بڑھنے بھی چاہیے عوام نے بہت بہتری کی امیدیں وابستہ کررکھی ہیں عوامی سماجی حلقوں نے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر کا سرکاری داروں کا وزٹ سکول کالجز میں اساتزہ کی کمی بلڈنگ کے حوالہ سے دیگر معاملات کو چیک کرنے بلدیہ آفس جاکرصفائی ستھرائی کے نظام تجاوزات سٹریٹ لائٹس کے حوالہ سے عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی اور کمپیوٹر سنٹر میں عوام کو ذلیل وخوار کرنے مال بٹورنے اور عملہ کی من مانیوں پر باز پرس ضروری ہے ان حلقوں نے کہا کہ ان اداروں میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں پر ایکشن اور عوام کے مسائل اور مشکلات کا حل ہونا چاہیے جس ادارے کا وزٹ کیا جائے ان کے بعد وہاں بہتری کا رزلٹ بھی سامنے آنا چاہیے