ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد آف مٹور کی ذاتی کوششیں رنگ لے آہیں ۔ ماموں اور بھانجے میں جائیدار کا تنازعہ40سال بعد حل کرا دیا ۔ معززین علاقہ کی موجودگی میں دونوں فریقین کو آپس ملا کر راضی نامہ کر ا کر دعائے خیر کی ۔ یاد رہے جائیداد کے اس تنازے میں 40سالوں میں لاکھوں روپے خرچ کیے گے ہیں اہلیان علاقہ نے دونوں فریقین میں راضی نامہ کرانے پر راجہ صغیر احمد آف مٹور کی کوششوں کو سراہا ہے ۔ تفصیل کے مطابق یوسی دکھالی کے علاقہ بھورہ حیال کے مقام پر ماموں بھانجے صوبیدار ارشد محمود اور محمد اشرف میں جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا جو عدالت میں پچھلے40سالوں سے چل رہا تھا ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد آف مٹور کی ذاتی کوششوں سے گذشتہ روز دوفریقین میں راضی نامہ ہوا اور دعائے خیر کی اس موقع پر سابق امیدوار برائے چیئرمین راجہ سعید احمد ، کونسلر طاہر مرزا، کونسلر راجہ ارشد محمود ،غلام رسول صدیقی ساعی ، چوہدری احسن اختر ،راجہ وحید انسپکٹر ،راجہ بشارت ، فیاض کیانی ، عظمت کیانی ، راجہ طاہر آف بھورہ سمیت دیگر افراد موجود تھے ۔ تمام اہلیان علاقہ نے راجہ صغیر احمد آف مٹور کی کوششوں کاوشوں کو سراہا ہے ۔
Kahuta; A Land dispute between Subaidar Arshad Mahmood and his nephew Mohammad Ashraf was dissolved by MPA Raja Sagheer Ahmed in village Borra Hayal, Dhakali.
معروف سیاسی شخصیت ملک فیاض اعوان آف بھون کے چھوٹے بھائی ملک ظہیرالدین بابر کی وفات اظہار تعزیت
معروف سیاسی شخصیت ملک فیاض اعوان آف بھون کے چھوٹے بھائی ملک ظہیرالدین بابر کی وفات اظہار تعزیت۔ ملک فیاض اعوان کے بھائی کی وفات پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ ،پٹواری راجہ محمد فیصل آف ہنیسر،معروف سماجی شخصیت راجہ یاسر محمود جنجوعہ ،صحافی راجہ پرویز اقبال ،یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہاور ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے ایصال ثواب کی دعا کی۔
چیئرمین یوسی نارہ چوہدری محمد یونس کو حج کی سعادت ادا کر نے پر وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل کی طرف سے مبارکباد
چیئرمین یوسی نارہ چوہدری محمد یونس کو حج کی سعادت ادا کر نے پر وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل کی طرف سے مبارکباد ۔ چیئرمین یوسی نارہ چوہدری محمد یونس حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر نے کے بعد گذشتہ دونوں واپس آئے تھے ان کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر نے پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد الحمید مغل وائس چیئرمین یوسی دکھالی نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر دلی مبارکباد پیش کی ۔میز بان چیئرمین یوسی نارہ چوہدری محمد یونس نے اپنے معزز مہمان معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد الحمید مغل وائس چیئرمین یوسی دکھالی کو آپ زم زم اور مدینے پاک کی کھجوریں کھلاہیں اور ان کا شکر یہ ادا کیا ۔
کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ کی رہائشی ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی نے ڈیمز فنڈز میں 1لاکھ روپے جمع کر ا دیے۔
کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ کی رہائشی ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی نے ڈیمز فنڈز میں 1لاکھ روپے جمع کر ا دیے۔آغا سید مشتا ق حسین نقوی نے چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے جاری ڈیمز بناؤ مہم میں ایک لاکھ روپے کی رقم حبیب بنک کہوٹہ کی برانچ میں جمع کرائے ۔تحصیل کہوٹہ کے تمام مخیر حضرات سے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل ۔ تفصیل کے مطابق جسٹس آف پاکستان کی طرف سے جاری ڈیمز بناؤ مہم میں جہاں ملک بھر سے عوام اپنا اپنا حصہ ڈال رہی ہے وہاں پر ہی کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ کی رہائشی ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی نے ڈیمز فنڈز میں 1لاکھ روپے جمع کر ا ئے ہیں نمائندئے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی اور پانی کی کمی کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے اس لیے عوام ڈیموں کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ملک بھر میں آئندہ چند سالوں میں پانی کی شدید کمی کا سامنا کر نے پڑھے گا اس لیے ملک کے بزرگ ،مردنوجوان ،خواتین ،طلبہ و طالبات اپنے ملک کی بقاء کے لیے اس اچھے مشن میں اپنا اپنا کردار ادا کر یں انہوں نے کہا کہ میں ایک عام سا پاکستانی شہری ہوں مجھ سے بہت زیادہ مالدار شخصیات ہیں تحصیل کہوٹہ میں بھی بے شمار دولت مند افراد ہیں میں ان سے اپیل کر تا ہوں کہ وہ بھی اس کار خیر میں حصہ ڈال کر ملکی اور ملی بیداری کا ثبوت دیں ۔