نیویارک— بیول کے رہائشی عمر لطیف کو امریکن پولیس کی طرف سے بہترین خدمات انجام دینے پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بیول کی مشہورو معروف کاروباری شخصیت ٹھیکدار چوہدری نور عالم مرحوم کے نواسے چوہدری بشارت نور کے بھانجے عمر لطیف کو نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایوارڈ سے نوازا گیا عمر لطیف جو کے نیویارک کے شہر بروکلین(مناتھنبیچ ) ایریا میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں انہوں نے دوران ڈیوٹی ایک کار چور اور متعدد گھریلو چوروں کو پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیلا ان کی دوران ڈیوٹی اعلئ خدمات پر نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایوارڈ سے نوازاگیا اور امید ظاہر کی کہ عمر لطیف اسی طرح اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتا رہے گا ۔ عمر لطیف پہلے پاکستانی بن گئے جن کوامریکن پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سےایوارڈ سے نوازا گیا۔ عمر لطیف کو ایوارڈ ملنا پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے ۔
USA; Police officer Umar Latif grandson of well known Late Thekadar Ch Noor Alam of Bewal has been awarded for services by New York police. Umar Latif is police officer in Brooklyn and was awarded after catching car thieves and burglars and successfully putting them behind bar.