DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Two married women abducted from Takal

کلر سیداں کے نواحی علاقہ سے دو شادی شدہ خواتین کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا

کلر سیداں کے نواحی علاقہ سے دو شادی شدہ خواتین کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ارشد محمود بھٹی سکنہ ڈھوک بابا جماعت والی داخلی ٹکال نے پولیس کو بتایا کہ میرا بھائی امجد بیرون ملک مقیم ہے جبکہ اس کی 16/17 سالہ بیوی میرے پاس رہائش پذیر ہے۔مورخہ 24 اگست،میں جمعہ کی نماز پڑھنے کیلئے مسجد میں گیا،قریب 3 بجے گھر واپس آیا تو میری بیوی بعمر 29 سال اور بھابھی گھر سے غائب تھیں جن کی اپنے طور تلاش و پتہ جوئی شروع کر دی۔مورخہ 28 اگست،میری بیوی گھر واپس آ گئی جس نے مجھے بتایا کہ مورخہ 24 اگست بوقت 3 بجے دن،مسمی ندیم سکنہ دیہہ اپنی ٹیکسی لے کر آیا اور ہم دونوں کو زبردستی گاڑی میں بیٹھا کر کلر سیداں لے گیا جہاں سے ٹیوٹا ہائی ایس میں بیٹھا کر راولپنڈی اور راولپنڈی سے جھنگ شہر لے گیا۔جھنگ شہر میں ندیم کی والدہ اور دیگر عزیز رہائش پذیر ہیں جہاں ہمیں ان کے پاس رکھا گیا اورچار دن بعد ندیم نے مجھے گاڑی میں بیٹھا کر واپس گھر بھیج دیا جبکہ مسماۃ (ف) کو اپنے پاس ہی رکھ لیا جسے وہ واپس کرنے سے انکاری ہے۔رئیس بشیر ولد محمد بشیر سکنہ جوچھہ ممدوٹ نے پولیس کو بیان دیا میں نے کلر سیداں میں کرایہ کی دکان میں سٹوڈیو قائم کر رکھا ہے جہاں مووی میکرز کا سامان بھی فروخت کرتا ہوں۔گزشتہ روز دن ایک بجے گاہکوں میں مصروف تھا کہ اسی دوران مجھے پیسوں کی ریزگاری کی ضرورت پڑ گئی جس کیلئے مجھے دکان سے باہر جانا پڑا۔ریزگاری لے کر جب واپس آیا تو دکان میں مووی کیمرہ مالیتی تین لاکھ بیس ہزار روپے موجود نہ تھا۔مختلف دکانوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو چیک کرنے پر مسمی ابو زاہد سکنہ سرگودھا کو دکان سے مووی کیمرہ چوری کرتے دیکھا گیااور جاتے ہوئے اسے میرے ملازم محمد زبیر نے بھی دیکھا۔اس سے قبل بھی وہ ہماری دکان پر متعدد بار آ چکا ہے۔

Kallar syedan; Wife of Amjad who is working abroad has been abducted from Dhok Baba Jamat Ali, Takal and taken to Jhang according to the family. In police report Arshad Mahmood Bhatti alleges that his wife and sister in law were abducted but his wife was returned but wife of his brother Amjad has not been returned.

کلر سیداں کے علاقہ میں خود کشی کے دو مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون اور بی اے کی طالبہ نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

کلر سیداں کے علاقہ میں خود کشی کے دو مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون اور بی اے کی طالبہ نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس نے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا۔خود کشی کا پہلا واقعہ بھلاکھر میں پیش آیا جہاں 35 سالہ (ش) سکنہ بھلاکھر جو چار بچوں کی ماں تھی،اپنے خاوند اور اس کے بھائیوں کیساتھ زمین کے تنازعہ پر دل برداشتہ ہو کر گولیاں کھا لیں، اسے تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گئی۔خود کشی کے دوسرے واقعہ میں 21 سالہ کالج کی طالبہ تھی،مضامین میں فیل ہو جانے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر گولیاں کھا لیں۔اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔

متنازع زمین پر چار مسلح افراد نے ڈنڈوں،لاتوں مکوں سے میاں بیوی کو مضروب کر دیا

متنازع زمین پر چار مسلح افراد نے ڈنڈوں،لاتوں مکوں سے میاں بیوی کو مضروب کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ضمیر حسین سکنہ ڈھوک بھٹیاں داخلی بھلاکھر نے پولیس کو بیان دیا کہ میں اپنی ملکیتی زمین پر تقریبا عرصہ 30 سال قبل اپنے والد کے پرانے تعمیر شدہ مکان کو گرا کر نئے مکانات تعمیر کئے تھے۔مکان کے جانب مشرق حفاظتی دیوار بھی تعمیر شدہ تھی جو کہ زیادہ بارشیں ہونے کی وجہ سے منہدم ہو گئی تھی۔دیوار کے ملحقہ اور متصل اراضی جو کہ کبھی سائل اور اس کے دیگر برادران کی ملکیتی و مقبوضہ ہے، سائل حفاظتی دیوار کی دوبارہ تعمیر کرنا چاہتا تھا اور اس سلسلہ میں دیوار کی بنیادیں کھودنی شروع کیں۔ گزشتہ روز صبح 8 بجے میں اپنے صحن میں موجود تھا کہ مسمیان محمد ارشادمسلح ڈنڈا،یاسر محمود،عامر اوربلال محمود پسران محمد ارشاد مسلح ہائے ڈنڈے آ گئے۔محمد ارشاد نے للکارا مارا کہ آج تمہیں حفاظتی دیوار تعمیر کرنے کا مزہ چکھاتے ہیں جس پر مذکورہ بالا چاروں اشخاص نے میرے گھر کے اندر داخل ہو کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایاجس سے میں مضروب ہو کر گر گیا۔گرنے پر یاسر محمود نے میرے اوپر بیٹھ کر میری داڑھی پکڑ لی اور برے طریقے سے داڑھی کی بے حرمتی کرتے ہوئے داڑھی کے بال کھینچ کر نکال لیے۔میری بیوی چھڑانے کیلئے آگے بڑھی تو انہوں نے میری بیوی کو بھی زد وکوب کیا اور اس کی قمیض پھاڑ دی جس سے میری بیوی برہنہ ہو گئی۔

مقامی کاروباری چوہدری فہیم بنارس کے فرزند دائم بنارس کی رسم حقیقہ گاؤں آراضی میں ادا کی گئی

مقامی کاروباری چوہدری فہیم بنارس کے فرزند دائم بنارس کی رسم حقیقہ گاؤں آراضی میں ادا کی گئی جس میں وائس چیئر مین مناظر اقبال جنجوعہ ،شیخ حسن ریاض، جنید بھٹی، عابد حسین زاہدی، صوفی ضابر حسین، حاجی شوکت علی،چوہدری توقیر اسلم، چوہدری ذوالفقار لونی، چوہدری محمد لطیف، کرنل ندیم، راجہ بشارت علی جنجوعہ، چوہدری جاوید ناصر، عبدالقیوم، ارشد جنجوعہ، قاضی حماد یاسر، تنویر مغل، محمد سلیمان اور دیگر نے شرکت کی ۔

محمد تنویر شیرازی نے لاہور جا کے میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار

سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نثار تنویر،سابق صوبائی وزیرچوہدری محمد ریاض، چیئر مین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، شیخ ندیم احمد، محمد تنویر شیرازی نے لاہور جا کے میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

سید راحت علی شا ہ عشرہ محرم منانے کے لیے عراق کے شہر کربلا روانہ

چیئر مین یونین کونسل چوآخالصہ سید راحت علی شا ہ عشرہ محرم منانے کے لیے عراق کے شہر کربلا روانہ ہو گئے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button