DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Malik Motors owner Tahir M Gujjar shot dead in Mohalla Manzoor Abbad

محلہ منظور آباد قتل کی لرزہ خیز واردات ملک موٹرز کے مالک ملک طاہر محمود گجر کو نامعلو م افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا

محلہ منظور آباد قتل کی لرزہ خیز واردات ملک موٹرز کے مالک ملک طاہر محمود گجر کو نامعلو م افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیاتفصیلات کے مطابق محلہ منظور آباد کے رہائشی ملک موٹرز کے مالک ملک طاہر محمود گجر الصبح ساڑھے چار بجے کے قریب نماز فجر کی ادائیگی کے لئے گھر سے نکلے، مسجد کے پاس ہی پہنچے تھے کہ پہلے سے تاک میں بیٹھے افراد نے ان پر اندھا دھند فائر نگ شروع کردی ، ملک طاہر محمود گجر کو سات گولیاں لگیں ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے،ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے ، قتل کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی ، تاہم مذکورہ واردات ٹارگٹ کلنگ تھی،اطلاع پر مقامی پولیس نے موقعچ پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکرپوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا،مقتول کے بیٹے عمیر کی مدعیت میں تھانہ ٹیکسلا میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ، ملک طاہر محمود گجر کی بابت معلوم ہوا ہے کہ وہ محلہ کی مسجد میں ہر روز صبح آزان دیتے تھے امروز بھی وہ الصبح آزان دینے کے لئے گھر سے نکلے تھے، ادہر دلخراش قتل کی واردات کی خبر جنگل کی آگ کی طرح شہر بھر میں پھیل گئی ، لوگوں کا جم غفیر انکے گھر پہنچ گیا، مقتول ملک طاہر محمود گجر کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں آلاں والے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان ،ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر،ایم پی اے عمار صدیق خان ، ملک شاہد نواز گجر ، شیخ عثمان ایڈووکیٹ ، ہمایون جاوید ، سعید نیک عرف پپو ، شیخ سعید ، شیخ ساجد محمود ، شیخ صوفیان ، ملک پرویز ، ملک ربنواز ، سید عترت شاہ ، سمی علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی علاقہ کی فظاء سوگوار تھی اور ہر آنکھ اشک بار تھی، نماز جنازہ میں علاقہ کی سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی 

Rawalpindi; The owner of Malik Motors Malik Tahir Mahmood Gujjar was shot dead as he left his home for Fajjar prayers, Police believe it was a target killing who are investigating the incident.

آر ڈی اے نے پانچ ہاوسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیا

آر ڈی اے نے پانچ ہاوسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیا ، غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں میں ٹیکسلا واہ کی بڑی بڑی ہاؤ سنگ سکیموں کا انکشاف ۔بھی شامل،مافیا نے آر ڈی اے کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے تشہیری مہم کے لئے آویزاں دیو قامد بل بورڈز بھی نہیں اتارے گئے،عوام کو سبز باغ دکھا کر لاکھوں روپے بٹورے جارہے ہیں ، چیک اینڈ بیلنس کا نظام غیر موثر ، مقامی انتظامیہ نے بھی چپ سادھ لی ، غیر قانونی تشہیر کا سلسلہ عروج پر ،سادہ لوح افراد انکے جھانسے میں آکر زندگی بھر کی جمع پونجی لٹا رہے ہیں،لوگوں کو بیوقوف بنانے کے لئے قسطوں میں پلاٹوں کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری،تفصیلات کے مطابق جمشید آفتاب ڈائریکٹر میٹروپولیٹن اینڈ ٹریفک انجینیئرنگ آر ڈی اے کے مطابق پنجاب پرائیویٹ ہاوسنگ سکیم و لینڈ سب ڈویژن رولز 2010 کے تحت نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں، جبکہ مالکان کو غیر قانونی تشہیر فوری طور پر روکنے کا حکم دیا گیا ہے،غیر قانونی قرار دیئے جانے والی ہاوسنگ سکیموں کے بابت عوام الناس کو خبر دار کیا گیا ہے کہ وہ ان سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں بصورت دیگر وہ خود نقصان کے ذمہ دار ہونگے، ڈائریکٹر میٹروپولیٹن اینڈ ٹریفک انجینیئرنگ آر ڈی اے نے الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL)اور پی ٹی سی ایل کو متنبہ کیا ہے کہ غیر قانونی سکیموں کو سروسز مہیا نہ کریں ،آر ڈی اے کے واضح احکامات کے باوجود مخصوص مافیا اپنی من مانیوں میں مصروف ہے جبکہ پلاٹوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ بددستور جاری ہے اور علاقہ میں غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے بڑے بڑے بل بورڈز آویزاں ہیں جنہیں اتارنے کے لئے بھی کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے سادہ لوح افراد ان کے جھانسے میں آرہے ہیں ، چند ایک نے سیاسی شیلٹرز استعمال کئے ہوئے ہیں ،اور علاقہ میں بلا خوف و خطر پلاٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں،سائٹ آفس پر متعین عملہ مالکان کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے دن رات کام میں مصروف ہے جب تک ان کے دفاتر سیل نہیں کئے جاتے سادہ لوح افراد ان کے چنگل میں پھنستے رہیں گے، عوامی حلقوں کی جانب سے آر ڈی اے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاون بلا تفریق کیا جائے اوراس مذموم دھندے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے انکے خلاف سخت کاروئی عمل میں لائی جائے، تاکہ لوگ ان کے پاس اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی لٹانے سے بچ سکیں،سائٹ آفس میں موجود عملہ لوگوں کو سبز باغ دکھاتا ہے جبکہ مختلف اداروں کے ذمہ داران بھاری رشوت لیکر انھیں سروسز بھی مہیا کر رہے ہیں ، جس میں بجلی ، ٹیلیفون ، سوئی گیس و دیگر شامل ہیں،ادہر عوامی حلقوں کی جانب سے یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ مختلف غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے مالکان نے دوسرے ناموں سے بھی مختلف پروجیکٹ لانچ کئے ہوئے ہیں جو انتظامیہ کی آنکھوں سے تاحال اوجھل ہیں ان پروجیکٹس پر بھی سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور بھرپور کریک ڈاون جاری رکھا جائے ،غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف آر ڈی اے کا کریک ڈاون ، ٹیکسلا میں بھی متعدد ہاوسنگ سکیمیں غیر قانونی قرار دے دی گئیں،آر ڈی اے کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے ، غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں میں مالکان اور اہلکار سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ، مقامی انتظامیہ بھی ستو بھی کر سو گئی، واہ کینٹ ، ٹیکسلا میں دیو قامد بل بورڈز اور تشہیری مہم عروج پر ، دفاتر بدستو ر کام کر رہے ہیں ، سروس مہیا کرنے والے ادارے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے،چند روز قبل ترجمان آر ڈی اے حافظ محمد عرفان نے بتایا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے رانا اکبر حیات نے آر ڈی اے کے کنٹرول ایریاز میں غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف سخت نوٹس لیتے ہوئے جمشید آفتاب ڈائریکٹر میٹروپولیٹن اینڈ ٹریفک انجینیئرنگ آر ڈی اے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عام عوام کے فوائد اور تحفظ کے لئے قانونی اقدامات کرتے ہوئے نجی غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے مالکان اور ڈیویلپرز سخت نوٹس اور چالان جاری کریں،انھوں نے ہدایات جاری کی کہ بغیر کسی خوف کے تمام غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں ، تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف فوری کاروائی کریں،ادہر ڈائریکٹرمیٹروپولیٹن اینڈ ٹریفک انجینیئرنگ آر ڈی اے نے راولپنڈی ریجن میں غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کی تشہیرات کو فوری روکنے کا حکم دیا ہے،انھوں نے عوام کو خبر دار کیا ہے کہ وہ آر ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی قرار دی جانے والی ہاوسنگ سوسائیٹیوں میں کسی قسم کی سرمایہ کاری سے گریز کریں،اور پلاٹ خریدنے سے پہلے آر ڈی اے کی ویب سائٹ پر منظور شدہ اور غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کی ضرور جانچ پڑتال کریں،

Show More

Related Articles

Back to top button