27 July 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Assistant Commissioner commended for Public Service

کلر سیداں میں اسسٹنٹ کمشنر کی عوامی خدمات اور متحرک کارکردگی کو سراہا گیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |27جولائی 2026) —مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین کی عوامی مسائل میں دلچسپی اور اعلی کارکردگی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اے سی کلرسیداں نے دن رات علاقہ میں موجود رہ کر نیا سنگ میل عبور کیا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اے سی کلرسیداں روزانہ صبح کے اوقات میں اپنے دفتر میں سائلین سے ملاقاتوں کے لیئے موجود ہوتی ہیں دفتری امور نمٹانے کے بعد یہ شاہ باغ سے دریائے جہلم کے کنارے دھانگلی پل پر موجود ہوتی ہیں روزانہ کی بنیاد پر دوکانوں ہوٹلوں بیکریوں سمیت تمام کاروباری مراکز کو چیک کرتی دکھائی دیتی ہیں یہ رات گئے تک کلرسیداں کے مختلف بازاروں اور شاہراؤں پر موجود رہتی ہیں جس کے لیئے انہوں نے اپنی رھائش بھی کلرسیداں کی رکھی ہوئی ہے جس کی بدولت لوگوں کے مسائل تیزی سے حل ہو رہے ہیں اور تمام شہری ان سے انتہائی مطمئن ہیں

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram Ul Haq Qureshi | July 27, 2026): Local leaders of the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) have praised the performance of Assistant Commissioner Kallar Syedan, Dr Syeda Zainab Hussain, acknowledging her active engagement in addressing public issues and maintaining a strong administrative presence across the tehsil.

In a joint statement, Haji Akhlaq Hussain, President of PML-N Kallar Syedan City, and Sheikh Hassan Saraiki, President of PML-N Youth Wing Kallar Syedan City, said that the Assistant Commissioner had set a new benchmark in public service by remaining accessible to residents and spending long hours in the field to oversee administrative affairs.

They stated that Dr Syeda Zainab Hussain begins each working day by meeting members of the public at her office, where she listens to complaints and resolves administrative matters. After completing office responsibilities, she regularly visits different parts of the tehsil, including areas stretching from Shah Bagh to Dhangali Bridge on the banks of the River Jhelum, to monitor public services and development activities.

According to the statement, the Assistant Commissioner conducts routine inspections of shops, hotels, bakeries and other commercial establishments to ensure compliance with government regulations and to improve civic standards. She is also frequently seen visiting markets and major roads across Kallar Syedan until late in the evening as part of her field inspections.

The local PML-N leaders further said that Dr Syeda Zainab Hussain has chosen to reside in Kallar Syedan, enabling her to remain readily available for official duties and respond promptly to public concerns. They added that this continuous on-ground presence has contributed to the swift resolution of citizens’ issues and has earned her appreciation from many local residents.

The remarks were made as a statement by the two local political leaders and reflect their assessment of the Assistant Commissioner’s performance.

کلر سیداں میں اراضی تنازع پر فائرنگ اور تشدد، متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

FIR Registered After Alleged Firing and Assault During Land Dispute in Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |27جولائی 2026) —مسلم لیگ ن کے رہنما فوکل پرسن راجہ نعمان ظہیر نے مقدمہ درج کروایا کہ میں گزشتہ روز بوقت 3 بجے کے قریب موضع پھکڑال خسرہ نمبر 1150 و دیگر خسرہ پر مسمی طارق کیانی سکنہ چنالی اپنی زمین کی نشاندہی بذریعہ محکمہ مال کروا رہا تھا موقع پر میں،ندیم انجم،محمد جہانگیر یونس ،صوبیدار محمد خالد،حوالدار منیر اختر ،اسماعیل امجد،محمد تاج سکنائے موضع گنگوٹھی موجود تھے جبکہ فریق دوئم کے سیکرٹریشمروز،ارم،خرم، عباد حسین ،وقاص،سعد سکنائے میرا پھکڑال جبکہ شاہ زیب سکنہ ڈیرہ خالصہ بھی موجود تھے۔محکمہ مال کی ٹیم نشاندہی ادھوری چھوڑ کر یہ کہ کر چلی گئی کہ پھر کسی دن نشاندہی مکمل کرلیں گے تقریبا 5/15 بجے شام میری اور سیکرٹری شمروز کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی ہم ایک دوسرے کے ساتھ گلوگیر ہو گئے تو اتنی دیر میں یاسو بمعہ 6 کس نامعلوم افراد ہمراہ کیری ڈبوں ڈنڈے اور راڈ لے کر آ گئے شمروز اور وقاص نے اپنے اپنے ڈب سے پسٹل نکال لیئے اور کہا کہ ندیم انجم وغیرہ کو جان سے مار دو آج بچ کر نہ جائیں ،ان کو زمین لینے کا مزہ چکھاتے ہیں ساتھ ہی ارم اور خرم اور عباد معہ ہمرائیوں سے ڈندے اور سعد نے راڈ نکال لئے اور ہمیں مارنا شروع کر دیا ،وقاص اور شمروز ہوائی فائرنگ کرتے رہے جس کے بعد وہ گاڑیوں میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

Renowned Potohari Poet, Broadcaster and Writer Muhammad Azmat Mughal Laid to Rest

پوٹھوہاری زبان کے نامور شاعر، ادیب اور براڈکاسٹر محمد عظمت مغل سپردِ خاک

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |27جولائی 2026) —خطہ پوٹھوہار کے نامور شاعر ادیب براڈکاسٹر ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے مقبول عام پروگرام جمہور نی واز کے کمپیئر پی ٹی وی کے سر پوٹھوہار کے میزبان، سکرپٹ رائٹر محمد عظمت مغل اللہ کو کلرسیداں کے قریب جوچھہ ممدوٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کافی عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے ان کی ابیات کی کتاب اکھیاں نے بوہے شاٸع ہوچکی ہے،یہ ادبی تنظیم بزم نواٸے ادب کلر سیداں کے علاوہ پوٹھوہاری راٸٹرز کلب راولپنڈی سے بھی منسلک تھے۔نماز جنازہ میں ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے سابق ڈائریکٹر پروگرام شریف شاد،قمر محمود،عبداللہ،فرزند علی ہاشمی،نعمان رزاق،فرید زاہد،محمد ادریس،دانش اکرم رانا،محمد نصیر زندہ،یاسر کیانی،عابد حسین جنجوعہ،معین الدین،اخلاق حسین ساقی،منور عاصی،محمد شیراز، مولانا احسان اللہ چکیالوی،راجہ صفدر کیانی،چوہدری زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،چوہدری شاہد گجر،عابد زاھدی،عاطف اعجاز بٹ،نمبردار عصمت اللہ،راجہ سعید، مسعود احمد بھٹی،طاہر عزیز طاہر، ادریس العزیز،سید حامد علی شاہ،جاوید چشتی ایڈووکیٹ، چوہدری عرفان ایڈووکیٹ،راجہ شاھد محمود،راجہ زعفران، عبدالرحمان واصف،ڈاکٹر خالد محمود،راجہ مجید احمد، نقاش کیانی،راجہ ناصر منہاس،خان شبیر خان، شیخ خورشید احمد،عثمان سلطان وڑائچ و دیگر نے شرکت کی۔

Former MNA Nisar Tanveer Shirazi Returns Home After Performing Umrah

سابق ایم این اے نثار تنویر شیرازی عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |27جولائی 2026) —مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی صدر سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نثار تنویر شیرازی اپنے شوہر چوہدری تنویر شیرازی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئیں مولانا احسان اللہ چکیالوی، زین العابدین عباس،چوہدری عزیز الرحمان،شیخ حسن سرائیکی نے کلرسیداں میں ان کی رہائشگاہ پر جا کر انہیں مبارکباد دی،

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button