27 July 2026DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawalpindi; Flour Mills Raise Flour Prices by Rs300 Per 20kg Bag

راولپنڈی، فلور ملز نے آٹے کی قیمت میں فوری 300 روپے فی بیس کلو بیگ اضافہ کر دیا

راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |27جولائی 2026) —راولپنڈی اسلام آباد کے فلور ملز مالکان نے آٹے کے نرخوں میں فوری اضافہ کردیا تمام ملز مالکان نے ڈیلرز کے لیئے بیس کلو آٹے کی نرخوں میں تین سو روپے فی بیگ اضافہ کرتے ہوئے نئے نرخ 2800 روپے فی بیس کلو مقرر کیا ہے جب یہ آٹا ڈیلروں سے عام افراد خریدیں گے تو اس کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو جائے گا۔

Rawalpindi (Pothwar.com – Ikram Ul Haq Qureshi | July 27, 2026): Flour mill owners in Rawalpindi and Islamabad have announced an immediate increase in flour prices, raising the wholesale rate of a 20-kilogram flour bag by Rs300.

According to the revised rates, flour mills have fixed the new wholesale price for dealers at Rs2,800 per 20kg bag, replacing the previous rate. The increase came into effect immediately and applies to flour supplied to dealers across the twin cities.

Market sources said that once the flour reaches retailers, consumers are likely to face an additional increase, as shopkeepers are expected to add their own margins to the revised wholesale price. As a result, the retail price of flour is expected to rise further in local markets.

The price hike is expected to increase the financial burden on households already coping with rising living costs, while consumers and traders will be closely watching any further changes in flour prices in the coming days.

راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، ون ویلنگ، چوری، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں متعدد ملزمان گرفتار

Rawalpindi Police Arrest Several Suspects in Actions Against One-Wheeling, Theft, Robbery and Other Crimes

راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |27جولائی 2026) — تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ون ویلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16 افراد کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد کے زیر استعمال 10 موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے لئے گئے، ملزمان کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا،
تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپارٹمنٹ میں چوری کی واردات کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا،
تھانہ مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور موبائل فون بھی برآمد ہوا،
رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی کو گرفتار کر لیا، اشتہار ی سال 2023 سے پولیس کو مطلوب تھا، رتہ امرال پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کر لیا،
راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 08 افراد کو حراست میں لے کر 31 لیٹر سے زائد شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لی

CPO Rawalpindi Office WhatsApp Number Hacked, Citizens Advised Not to Respond to Messages

راولپنڈی سی پی او آفس کا واٹس ایپ نمبر ہیک، شہریوں کو پیغامات کا جواب نہ دینے کی ہدایت

راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |27جولائی 2026) —راولپنڈی سی پی او آفس راولپنڈی کا ایک واٹس ایپ نمبر ہیک ہو گیا ہے،اس حوالے سے واٹس ایپ نمبر 03078883800 سے موصول ہونے والے کسی بھی میسج کا جواب دینے سے گریز کیا جائے،ہیکنگ میں ملوث ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے،شہریوں سے التماس ہے کہ مذکورہ نمبر سے موصول کسی بھی میسج پر توجہ نہ دیں

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button