کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |23, اکتوبر، 2025)–پراپرٹی کا جھانسہ دے کر 25 لاکھ پچاس ہزار روپے کی رقم ہتھیانے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ضیا شاہد سکنہ دوبیرن کلاں نے مقدمہ درج کروایا کہ ستمبر 2018 میں میری ملاقات محمد نذیر،عاقب نذیر سکنائے جناح کالونی کلر سیداں سے ہوئے جس کے بعد ہمارے آپس میں تعلقات بننے شروع ہو گئے۔مجھے محمد نزیر اور عاقب نے کہا کہ ہم دونوں باپ بیٹا پراپرٹی کا کام کرتے ہیں تم ہمارے ساتھ مل کر کام کرو میں ان کی باتوں میں آ گیا ، مورخہ 26 ستمبر 2018، ان دونوں باپ بیٹے نے مسمی جاوید اقبال ولد عزیز الرحمان سکنہ اسلام آباد اور مسمی ظہیر عباس ولد مقبول ھسین سے کلر سیداں چوآ روڈ پر ملاقات کروائی اور مسمی محمد نذیر اور عاقب نذیر نے کہا کہ آئو ہمارے گھر واقع جناح کالونی کلر سیداں میں آپس میں بیٹھ کر بات چیت کرتے ہیں میرے ہمراہ حق نواز ولد عزیز احمد سکنہ دوبیرن کلاں بھی موجود تھا مسمی محمد نذیر اور عاقب نذیر کے گھر میں بیٹھ کر جاوید اقبال کے متعلق مجھے بتایا کہ اس کے پاس موضع کلر بدہال میں پانچ کنال 14 مرلے کی جگہ موجود ہے ہم اس کے ساتھ سودا کرنے لگے ہیں تم ہمیں 25 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم بطور امانت دو ہم تمہارے نام کا اسٹام تحریر کروا لیں گے اور جگہ بھی تمہارے نام ٹرانسفر کروا دیں گے اس طرح میرے سامنےان لوگوں نے ایک کروڑ اڑتالی لاکھ بیس ہزار روپے میں سودا طے کر دیا۔ میرا مسمی جاوید اقبال کےساتھ اسٹام پیپر نمبر ی 1531 مورخہ 6 ستمبر 2018 دلشاد کان اسٹام فروش سے کلر سیداں میں تحریر کروایا جو کہ اصل اسٹام اس وقت میرے پاس ہے ۔بعد ازاں میں نے مذکوران کو بار بار کہا کہ بقیہ رقم مجھ سے وصول کرو اور جگہ میرے نام ٹرانسفر کروائو مگر وہ لیت و لعل سے کام لینے لگے ٹال مٹول کرنے لگے جس پر میں نے اپنے طور پر چھان بین کی تو مجھے پتہ چلا کہ مسمی جاوید اقبال کے نام پر کلر بدہال میں کوئی رقبہ موجود نہیں مذکوران نے اپنے آپ کو موضع کلر بدہال میں جعلی مالک ظاہر کرتے ہوئے میرے ساتھ دھوکہ دہی نوسربازی اور فراڈ کیا ہے ،
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | October 23, 2025)
A case has been registered in Kallar Syedan against two men accused of defrauding Rs 2.55 million from a local resident under the pretense of a property deal.
According to the complaint filed by Zia Shahid, a resident of Dobairan Kalan, he met Muhammad Nazir and his son Aqib Nazir, residents of Jinnah Colony, Kallar Syedan, in September 2018. The two introduced themselves as property dealers and persuaded him to invest with them.
On September 26, 2018, the complainant met Javed Iqbal, son of Aziz-ur-Rehman (resident of Islamabad), and Zaheer Abbas, son of Maqbool Hussain, at Choa Road, Kallar Syedan, through Nazir and Aqib. The accused invited him to their house in Jinnah Colony, where they claimed that Javed Iqbal owned 5 kanals and 14 marlas of land in Mouza Kallar Budhal and that they were finalising a deal for the property.
They asked Zia Shahid to pay Rs 2,550,000 as security, promising to transfer the land in his name and have a stamp paper written for him. The complainant stated that a stamp paper (No. 1531, dated September 6, 2018) was prepared by Dilshad Khan, a licensed deed writer from Kallar Syedan, and the original document remains in his possession.
However, despite repeated requests to complete the land transfer, the accused kept delaying. Upon further inquiry, Zia discovered that no such land existed under Javed Iqbal’s name in Kallar Budhal.
The complainant alleged that the accused fraudulently presented themselves as property owners and cheated him through deception and forgery. Police have registered a case, and further investigation is underway.
کلر سیداں: مسلح افراد کا کار شوروم پر دھاوا، مالک کو تشدد کا نشانہ بنا کر 24 لاکھ 50 ہزار کے زبردستی دستخط کروالیے
Kallar Syedan: Armed Men Storm Car Showroom, Assault Owner and Force Signatures on Rs 2.45 Million Papers
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |23, اکتوبر، 2025)–عثمان غنی سکنہ موہڑہ پنڈ نے مقدمہ درج کروایا کہ میں رینٹ اے کار کے نام سے کاروبار کرتا ہوں شاہنواز،ذاکر حسین،عمران اور المعروف لالی میرے شو روم میں آ گئے اور آتے ہی مجھے مارنا شروع کر دیا جس سے میرے کپڑے پھٹ گئے۔ملزم شاہنواز نے ڈب سے پستول نکال کر میرے شو روم میں پڑی ٹیبل پر رکھا اور دھمکی دی کہ تم نے عمران کے جو پیسے دینے ہیں وہ ہمارے حوالے کرو، جس پر میں نے انہیں کہا کہ میرا اس سے کوئی لین دین نہیں مگر انہوں نے میری ایک نہ سنی اور پستول لہراتے ہوئے کہا کہ پیسے دینے ہیں یا نہیں؟نہوں نے خود ساختہ جرگہ بنا کر سارے پیپرز پر حلفا تحریر بابت رقم 24 لاکھ پچاس ہزار تحریر کرنا شروع کر دی اور اسلحہ کے زور پر زبردستی مجھے سے دستخط کروا لئے۔
Kallar Syedan: Medical Board at THQ Hospital Confirms Disability in 30 Individuals during Assessment Drive
کلر سیداں: ٹی ایچ کیو اسپتال میں معذور افراد کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ کا انعقاد، 30 افراد میں معذوری کی تصدیق
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |23, اکتوبر، 2025)–محکمہ سماجی بہبود پنجاب کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین کی سربراہی میں معذوری کے تعین اور ان کی رجسٹریشن کےلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں میڈیکل بورڈ میں شامل اسپیشلسٹ ڈاکٹروں نے بدھ کے روز 41 افراد کا میڈیکل چیک آپ کیا جن میں سے 30 افراد میں معذوری کی تصدیق کی گئی۔09 افراد کو راولپنڈی ریفر کیا گیا۔جبکہ دو افراد کو فٹ قرار دے دیا گیا۔
Pakistan Navy Seizes Nearly $1 Billion Worth of Narcotics in Arabian Sea — U.S. CENTCOM Praises Successful Operation
پاکستان نیوی کا بحیرہ عرب میں شاندار آپریشن، تقریباً 1 ارب ڈالر مالیت کی منشیات برآمد — امریکی سینٹ کام کا خراجِ تحسین
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |23, اکتوبر، 2025)–پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں تقریباً 1 ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکی سینٹ کام کا خراج تحسین*پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے، سینٹ کام نے ایک بیان میں کہا کہ کارروائی سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 سے منسلک پی این ایس یرموک نے کی۔محض 48 گھنٹوں میں پاکستان نیوی نے دو مشتبہ کشتیوں سے دو ٹن کرسٹل میتھ، 350 کلو گرام آئس اور 50 کلو گرام کوکین برآمد کی جن کی مجموعی مالیت 97 کروڑ 24 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔سعودی رائل نیوی کے کمانڈر فہد الجوید نے اس کامیاب کارروائی کو عالمی تعاون کی بہترین مثال قرار دیا۔
تعزیت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |23, اکتوبر، 2025)–پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر خالد نواز بوبی،راجہ پرویزاشرف کے فرزند شاہ رخ پرویز،مسلم لیگ ن کلرسیداں کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،جے یو آئی کے مولانا احسان اللہ چکیالوی،چوہدری زین العابدین عباس،شیخ حسن فیاض،عابد زاھدی،حاجی محمد اسحاق نے منیاندہ جا کر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود سے ان کی پھوپھی محترمہ اور چوہدری پنوں خاں سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔