DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Electricity Theft Cases Registered Against Two Consumers
کلر سیداں میں بجلی چوری، دو صارفین کے خلاف مقدمات درج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 14,ستمبر، 2025):—کلر سیداں پولیس نے کلرسیداں اور چوآخالصہ کے دو صارفین کے خلاف بجلی چوری کرنے کے الزام میں مقدمات درج کر لیئے۔آئیسکو سب ڈویژن افیسر کلر سیداں کے استغاثے کے مطابق میٹر بنام شمس رحمان سکنہ ستھوانی کو چیک کیا گیا تو صارف شمس رحمان مین پی وی سی تار سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پایا گیا جبکہ آئیسکو سب ڈویژن افیسر چوآ خالصہ نے صارف محمد ارشد کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔ واپڈا کی ڈیٹکشن ٹیم کے مطابق ملزم نے میٹر کی فیز پرارٹی تبدیل کر کے بذریعہ پی وی سی تار رنگ کالا سے کنڈا لگا کر بجلی کرنے کا مرتکب پایا گیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | September 14, 2025):
Kallar Syedan police have registered cases against two consumers from Kallar Syedan and Choa Khalsa on charges of electricity theft.
According to the complaint filed by the IESCO Sub-Divisional Officer (SDO) Kallar Syedan, during an inspection, a meter registered under the name of Shams Rehman, a resident of Sathwani, was found tampered with. The consumer was allegedly stealing electricity by connecting PVC wires directly.
In a separate case, the IESCO Sub-Divisional Officer of Choa Khalsa lodged a complaint against consumer Muhammad Arshad. The WAPDA detection team reported that the accused had altered the phase priority of the meter and illegally connected PVC wires with black tape to steal electricity. Both cases have been formally registered by the police for further investigation.
کلر سیداں: مغویہ نے عدالت میں بیان دیا، “مجھے اغوا نہیں کیا گیا، اپنی مرضی سے شادی کی”
Kallar Syedan: Missing Girl Tells Court She Was Not Abducted, Married of Her Own Free Will
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 14,ستمبر، 2025):— مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، اپنی مرضی سے گئی تھی اور شادی کر لی ہے میرے خلاف درج اغوا کے مقدمے میں کوئی صداقت نہیں۔ مغویہ نے مقامی عدالت میں نکاح نامہ بھی پیش کر دیا۔ایک شہری نے چار ایام قبل اپنی 17 سالہ بیٹی (ث) کے اغوا کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا تھا کہ میری بیٹی شام چار بجے کے قریب دکان پر گئی اور واپس گھر نہ آئی،فون پر رابطہ کیا تو وہ بند مل رہا تھا۔میری بیٹی کے فون پر اکثر احد نامی نوجوان کال کیا کرتا تھا اور اکثر اپنے چچا زاد بھائی شعیب صادق کیساتھ ہمارے گھر کے آس پاس گھومتا رہتا تھا ادھر بیٹی کی جانب سے عدالت میں نکاح نامہ پیش کرنے کے بعد والد درج کروائے گئے مقدمے سے ہی دستبردار ہو گیا۔
Kallar Syedan: Shahid Khaqan Abbasi Visits Doberan Kallan to Offer Condolences on Demise of Former UBL Manager’s Wife
کلر سیداں: شاہد خاقان عباسی کی دوبیرن کلاں آمد، مرحومہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت




