کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 25,اگست، 2025):— ریڈیو پاکستان راولپنڈی سے پہلا پی بی سی پوٹھوہار ایوارڈ 2025 کا آغاز,کلرسیداں کے معروف ادیب شاعر براڈکاسٹر عابد حسین جنجوعہ کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا جنہوں نےریڈیو پاکستان راولپنڈی کے لۓ پوٹھوہاری نعتیں،گیت،زرعی گیت اور ملی نغمے لکھے ان کی ریڈیو کی ان خدمات کے اعتراف میں بہترین پوٹھواری شاعر کا پی بی سی پوٹھوہار ایوارڈ 2025 دیا گیا۔
عابد حسین جنجوعہ ریڈیو پاکستان راولپنڈی سے 43 سال سے بطور اردو پوٹھوہاری کمپٸر،ڈرامہ آرٹسٹ،فیچر ڈاکومنٹری راٸٹر و راوی،سکرپٹ راٸٹراوراردو پوٹھوہاری شاعر منسلک ہیں۔پروگرام وسنے رھن گراں 1988 سے اب تک، اور پوٹھوہاری ادبی پروگرام سخن مشالاں 2010 سے اب تک، کی کمپٸرنگ کر رہے ہیں۔ پروگرام جمہور نی واز میں بھی کمپٸرنگ کر چکے ہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | August 25, 2025):
Radio Pakistan Rawalpindi launched the first-ever PBC Pothohar Award 2025, honoring prominent writer, poet, and broadcaster Abid Hussain Janjua from Kallar Syedan. He received the award in recognition of his outstanding contributions to Radio Pakistan through Pothohari naats, songs, folk and agricultural songs, as well as national anthems. For his decades of literary and cultural work, he was awarded the title of Best Pothohari Poet.
Abid Hussain Janjua has been associated with Radio Pakistan Rawalpindi for over 43 years as an Urdu and Pothohari compere, drama artist, feature/documentary writer and narrator, scriptwriter, and poet. Since 1988, he has hosted the popular program Wasnay Rahan Gharan, and since 2010, he has been presenting the Pothohari literary program Sukhan Mashalan. He has also served as a compere for the program Jamhur Ni Waz.
ایس ایس پی انویسٹیگیشن رضا تنویر سپرا کا کلر سیداں پولیس اسٹیشن اور چیک پوسٹوں کا دورہ
SSP Investigation Raza Tanveer Supra Visits Kallar Syedan Police Station and Patrolling Check Posts
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 25,اگست، 2025):— ایس ایس پی انویسٹیگیشن رضا تنویر سپرا کا دورہِ کرسیداں،پولیس اسٹیشن کلرسیداں کے علاؤہ شاہ خاکی اور چوکپنڈوری میں واقع پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ریکارڈ اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بارڈر ایریا کا معائنہ بھی کیا اور چوکی انچارج سب انسپکٹر یاسر محمود کو گشت کے نظام کو مزید فعال بنانے اور جرائم کی بیج کنی کیلئے ہدایات جاری کیں۔ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے بعدازاں پٹرولنگ چیک پوسٹ چوک پنڈوری کا بھی معائنہ کیا اور وہاں موجود عملے کو الرٹ رہنے اور شہریوں کو بروقت تعاون فراہم کرنے کی تلقین کی۔بعدازاں انہوں نے تھانہ کلرسیداں میں ایک اہم کرائم میٹنگ کی صدارت کی، جس میں تفتیشی افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے افسران کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ اشتہاری مجرمان اور سابقہ ریکارڈ یافتگان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔تمام مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرتے ہوئے بروقت چالان عدالتوں میں جمع کرائے جائیں۔سینئر افسران سنگین اور اہم مقدمات کی تفتیش ذاتی طور پر اپنی نگرانی میں رکھیں اس موقع پر ایس ایچ او سید سبطین الحسنین نے انہیں بریفننگ بھی دی۔
Two Kallar Syedan Youth Trapped by Human Smugglers in Libya, Parents Appeal for Rescue
لیبیا میں انسانی سمگلرز کے چنگل میں کلر سیداں کے دو نوجوان، والدین کی فریاد
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 25,اگست، 2025):—لیبیا میں انسانی سمگلرز کے چنگل میں کلرسیداں کے دو نوجوان، والدین کی دھائی۔تحصیل کلرسیداں کے دو نوجوان لیبیا میں انسانی سمگلرز کے چنگل میں پھنس گئے۔ والدین نے وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔اہلِ خانہ کے مطابق محمد منیب ولد محمد نصیر اور محسن فیاض ولد محمد فیاض قانونی طور پر بن غازی کی ایک کمپنی میں ملازمت کر رہے تھے۔ اس دوران محلہ فاروقیہ کلرسیداں کا رہائشی عابد حسین انہیں ورغلا کر اٹلی لے جانے کے بہانے کشتی پوائنٹ تک لے گیا اور والدین سے بھاری رقوم وصول کیں۔والدین نے بتایا کہ عابد حسین 50 لاکھ روپے وصول کرنے کے بعد اپنی فیملی کے ہمراہ اٹلی فرار ہو گیا جبکہ دونوں نوجوانوں کو ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کے عوض لیبین سمگلرز کے حوالے کر دیا گیا۔ اغوا کار تاوان کے طور پر ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور انکار کی صورت میں نوجوانوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔والدین کا کہنا ہے کہ سمگلرز بار بار فون اور واٹس ایپ کے ذریعے ان کے بچوں پر تشدد کی ویڈیوز اور چیخ و پکار کی آڈیوز بھیج کر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ متاثرہ خاندان نے حکام سے اپیل کی ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے بچوں کو جلد از جلد رہا کرایا جائے اور لوٹی گئی رقوم بھی واپس دلائی جائیں۔ذرائع کے مطابق ملزم عابد حسین اس سے قبل بھی غیر قانونی طریقے سے نوجوانوں کو بیرونِ ملک بھیجنے میں ملوث رہا ہے اور اس کے نیٹ ورک کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
Protest Rally in Kallar Syedan Against Pir Mahmood Hussain Qadri for Alleged Disrespect Towards Syed Community
کلر سیداں میں پیر محمود حسین قادری کے خلاف سید برادری کا احتجاجی مظاہرہ
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 25,اگست، 2025):—کلرسیداں کی سید برادری و دیگر نے پیر محمود حسین قادری کے خلاف کلرسیداں میں احتجاجی ریلی نکالی اور نعرے بازی کی جماعت اہلسنت کلرسیداں کے رہنما سید حامد علی شاہ،سید زبیر علی شاہ،طاہر شاہ کاظمی،سید سبطین الحسنین شاہ ایڈووکیٹ،سید تجمل حسین شاہ،معروف نعت خواں احسان الحق چشتی ق دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کلرسیداں کے بازاروں میں ریلی نکالی اور محمود حسین قادری کی مبینہ سادات کی گستاخی کی مزمت کی وہ نعرے بازی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن۔ کلرسیداں پہنچے جہاں ایس ایچ او سید سبطین الحسنین نے یہ کہہ کر درخواست پر کاروائی سے معزرت کرلی کہ وقوعہ کلرسیداں کا نہیں جس کے بعد شرکا مزید کاروائی کے لیئے تھانہ گوجرخاں روانہ ہو گئے سید حامد علی شاہ نے کہا کہ وہ سادات کی گستاخی پر خاموش نہیں رہیں گے اور مقدمہ کے اندراج تک گوجرخاں تھانہ کے باہر موجود رہیں گے
Qul Ceremony of PML-N Leader Tahir Mehmood Bhatti’s Mother Held in Jasswala Near Kallar Syedan
کلر سیداں کے قریب جسوالہ میں طاہر محمود بھٹی کی والدہ مرحومہ کی قل کی تقریب
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 25,اگست، 2025):—مسلم لیگ ن کلرسٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر محمود بھٹی اور فرانس میں مقیم محمد علی بھٹی کی والدہ محترمہ کی تقریب قل کلرسیداں کے قریب جسوالہ میں ہوئی جس میں سابق وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری ضیارب منہاس،راجہ ظفر محمود،صوبیدار غلام ربانی،عاطف اعجاز بٹ،چوہدری زین العابدین عباس،چوہدری توقیر اسلم، مسعود احمد بھٹی،سردار وسیم شیخ حسن فیاض سرائیکی،راجہ پرویز اختر منہاس،فرحت کیانی،سرمد بٹ،تنویر بھٹی،تنویر اختر شیرازی،زوہیب توقیر،نبیل چشتی،شیخ خورشید احمد،شاید جمیل عباسی و دیگر نے شرکت کی۔