DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Collection of Entry Fees Stopped in Kallar Syedan After Public Outcry
کلرسیداں میں انٹری فیس کی وصولی بند، عوامی مطالبہ رنگ لے آیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 19,اگست، 2025):—کلرسیداں کے مسلم لیگی رہنماؤں اور سابق بلدیاتی کونسلروں کی مشترکہ کوشش رنگ لے آئیں، رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد اور چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا نے کلرسیداں کی مختلف سڑکوں پر کھڑے اہلکاروں کی جانب سے انٹری فیس کی وصول بند کردی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے کلرسیداں کی مختلف سڑکوں پر کھڑے نوجواں پبلک سروس اور لوڈنگ گاڑیوں رکشوں سے انٹری فیس وصول کر رہے تھے جن کے خلاف سابق وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری ضیارب منہاس،سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن فیاض سرائیکی،چوہدری زین العابدین عباس،ملک زبیر احمد،عابد حسین زاہدی، حاجی محمد اسحاق،راجہ ظفر محمود،صوبیدار غلام ربانی،تنویر اختر شیرازی، ابرار بھٹی،شیخ شعور قدوس،شیخ سلیمان شمسی،راجہ وحید جنجوعہ،صوفی محمد نذیر و دیگر نے بلدیہ دفتر میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد اور چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا سے ملاقات کی اور انہیں اپنی اس تشویش سے آگاہ کیا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے کلرسیداں کی مختلف سڑکوں پر کچھ نوجوان کھڑے ہیں جو شہر میں داخل ہونے والی پبلک سروس،لوڈر گاڑیوں اور رکشوں سے انٹری فیس کے نام پر پرچی فیس وصول کررہے ہیں جس کا کوئی جواز نہیں اس پر فوری پابندی عائد کی جائے رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد کلرسیداں کے مسلم لیگی اور سابق کونسلروں کے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے سڑکوں پر اہلکار کھڑے کرکے انٹری فیس کی وصولی فوری بند کرنے حکم دیا، چیف آفیسر بلدیہ رفعت پاشا نے بھی ان سے اتفاق کیا اور قرار پایا کہ سڑکوں پر کھڑے اہلکار اب یہ فیس وصول نہیں کریں گے کسی سڑک پر داخلہ کے وقت کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی،ادہر مقامی شہریوں نے اس فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے راجہ صغیر احمد،رفعت پاشا سمیت مسلم لیگ ن کے تمام تنظیمی عہدیداروں اور سابق لیگی کونسلروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے انہیں انٹری فیس کے عزاب سے نجات ملی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | August 19, 2025):
The joint efforts of PML-N leaders and former municipal councilors in Kallar Syedan bore fruit as MPA Raja Sagheer Ahmed and Chief Officer Municipal Committee Riffat Abbas Pasha ordered an immediate halt to the collection of “entry fees” from local roads.
For the past several weeks, young men stationed on different roads in Kallar Syedan had been charging public service vehicles, loading vans, and rickshaws under the guise of an entry fee. This prompted strong concern from former Vice Chairman Municipal Committee Chaudhry Ziarab Minhas, former City Nazim Sheikh Hassan Riaz, PML-N Kallar City President Chaudhry Ikhlaq Hussain, PML-N Youth Wing President Sheikh Hassan Fayaz Saraiki, along with several other political and community figures.
They raised the issue during a meeting with MPA Raja Sagheer Ahmed and Chief Officer Riffat Pasha, highlighting that such collections had no legal justification and should be stopped immediately. Agreeing with their stance, Raja Sagheer Ahmed issued directions to end the practice, while Chief Officer Pasha also confirmed that no personnel would be allowed to collect fees at any entry point of the city.
Local citizens welcomed the decision, expressing gratitude to Raja Sagheer Ahmed, Riffat Pasha, and all PML-N leaders and former councillors for their efforts in freeing them from the burden of unjust entry fees.
Dengue Larvae Found in Ice Cream Factory, Pipe Factory and Scrap Yard During Surveillance in Kallar Syedan — Cases Registered, Challans Sent to Court
کلر سیداں میں ڈینگی سرویلنس کے دوران آئس کریم فیکٹری، پائپ فیکٹری اور کباڑ خانے سے ڈینگی لاروا برآمد، مقدمات درج، چالان عدالت بھیجوا دیے گئے
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 19,اگست، 2025):—کلر سیداں میں ڈینگی سرویلنس کے دوران آئس کریم فیکٹری، پائپ فیکٹری اور کباڑ خانے سے ڈینگی لاروا برآمد، مقدمات درج، چالان مرتب کر کے عدالت بھیجوا دہئے گئے ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم کی زیر نگرانی تحصیل سطح پر جاری ڈینگی سرویلنس مہم کے دوران مختلف مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا جس پر ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں نے تحصیل اینٹمالوجسٹ غلام احمد سنبل خان اور تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار کے ہمراہ ڈینگی سرویلنس کے دوران جناح کالونی کلر سیداں میں قائم آئس کریم فیکٹری ، طیب پائپ فیکٹری اور چوکپنڈوری میں حیات کباڑ خانے سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے مقدمات کے اندراج کیلئے استغاثے مرتب کر کے تھانے ارسال کر دہئے۔ انہوں نے صفائی کے ناقص انتظامات پر پر عبدالحکیم ہوٹل اور دائود نان سنٹر کیخلاف بھی چالان کاٹ کر ضروری کارروائی کیلئے عدالت بھیجوا دہئے ہیں ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر فرحت ابرہیم نے اس موقع پر کہا کہ ڈینگی کی روک تھام صرف محکمہ صحت کی ذمہ داری نہیں، بلکہ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہم کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے، خاص طور پر ان جگہوں پر جہاں پانی جمع ہونے کے امکانات ہوں۔
Malik Zubair Ahmed Awan Appointed as Chairman of Awan Ittehad Pakistan, Kallar Syedan Chapter
اعوان اتحاد پاکستان نے ملک زبیر احمد اعوان کو تحصیل کلر سیداں کا چیئرمین نامزد کر دیا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 19,اگست، 2025):—اعوان اتحاد پاکستان کے مرکزی صدر الحاج ملک مشتاق اعوان نےچیئرمین سپریم کونسل ملک سجاد حیدر اعوان کی مشاورت سے کلرسیداں کی سیاسی و سماجی شخصیت سابق بلدیہ ممبر ملک زبیر احمد اعوان کو اعوان اتحاد پاکستان کا تحصیل کلرسیداں میں چئیرمین نامزد کرکے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے توقع کا اظہار کیا کہ ملک زبیر احمد اعوان اعوان اتحاد پاکستان کے لئے دن رات کام کریں گے اور اعوان قبیلہ کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے اور یکجہتی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
Kallar Syedan Police Arrest Pickpocket Earning Millions Annually by Drugging Passengers
کلر سیداں پولیس نے روزانہ لاکھوں کمانے والے جیب تراش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 19,اگست، 2025):— کلر سیداں پولیس نے روزانہ لاکھوں روپے کی دیہاڑی لگانے والے پیشہ ور جیب تراش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم حبیب ارشد، ساکن ضلع جھنگ روزانہ کلر سیداں سے راولپنڈی جانے والی مسافر بسوں میں سفر کے دوران مسافروں کو نشہ آور اشیاء سنگھا کر ہاتھ کی صفائی سے انہیں ان کی جمع پونجی سے محروم کر دیتا تھا۔واقعے کی تفصیل کے مطابق، کلر سیداں کے رہائشی محمد اکرم نے پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ روز ایک نجی بینک سے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم نکال کر بس کے ذریعے راولپنڈی جا رہا تھا، کہ دورانِ سفر بس میں اس کے ساتھ بیٹھے شخص نے نشہ آور چیز سنگھا کر اس کی جیب سے ساری رقم نکال لی۔ اگلے روز جب ملزم حبیب دوبارہ راولپنڈی جانے کیلئے بس پر سوار ہوا تو متاثرہ شخص نے اسے پہچان لیا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع کر دی جس پر پولیس نے فوری تعاقب کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ روزانہ اسی طریقے سے جیب تراشی کے ذریعے ایک لاکھ روپے تک کما لیتا ہے اور اس کا مرکزی ہدف کلر سیداں سے راولپنڈی جانے والی مسافر بسیں ہوتی ہیں۔پولیس نے دوران تفتیش ملزم کی جیب سے 27 ہزار روپے کی مسروقہ رقم بھی برآمد کر لی ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جسے معزز جج نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
Over 400 Punjab Police Sub-Inspectors Promoted to Inspectors, Including 61 from Rawalpindi
پنجاب پولیس کے 400 سے زائد سب انسپکٹرز انسپکٹر کے عہدوں پر ترقیاب، راولپنڈی کے 61 افسر شامل
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 19,اگست، 2025):—پنجاب پولیس کے چار سو سے زائد سب انسپکٹرز انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقیاب کو گئے جن میں سے ضلع راولپنڈی کے بھی 61 سب انسپکٹرز شامل ہیں جن میں قربان علی،عبدالمنیم،سجاد علی، مختار حسین،وحید اشرف،قیصر محمود،محمد عرفان،خلیق احمد،ندیم طارق،حارث امیر،کامران جمشید،عاصم محمود،محمد اسامہ،سحر بتول،ثوبیہ غفور،میمونہ اختر،نورالعین شبیر،فیض محمود،محمد اقبال،لیاقت علی،محمد مسعود،عزت بیگ،طارق محمود،ارشاداللہ،فرحت عباس،محمد افضل،ممتاز حسین،مسعودعارف،وقاص الرحمان،وقاص منظور،احمد نواز،محمد عمران،عروش احمد،ثمیعہ بتول،تیمور خان،وسیم اکرم،ملک فرہاد حسین،سید مبین گیلانی،مدیحہ گل،فیصل ندیم،عمرالقادری،ثوبیہ نوثین،ناصر محمود،محمد صداقت،محمد لقمان،عثمان طارق،عامر ظریف،سید عاصم مرتضی،عمران خان افریدی،محمد نعیم،حیدر علی خان،محمد عمران،خلیل الرحمان،محمد بلال،محمد عثمان،فوزیہ رحمان،مسعود اختر،محمد فیروز،نورمحمد،سائرہ فاطمی،قیصر ریاض اور علی رضا۔
Wedding of Muhammad Tauseef, Son of UK-based Muhammad Ikhlaq Bhatti, Attended by Prominent Guests
برطانیہ کے محمد اخلاق بھٹی کے فرزند محمد توصیف کی شادی، دعوتِ ولیمہ میں معزز شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 19,اگست، 2025):—برطانیہ کے شہر نارتمپھٹن میں مقیم محمد اخلاق بھٹی کے فرزند محمد توصیف بیٹی رشتہِ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں منظور حسین بھٹی،محمد صغیر بھٹی، عبدالرشید بھٹی، احسن خلیل،ماسثر محمد ظہیر،حاجی اخلاق حسین،مرزا خورشید، چوہدری توقیراسلم،جبران صفدر کیانی، شیخ حسن فیاض سرائیکی،احسان الحق قریشی، نعمان ظفر راجہ،جاوید اقبال،قاسم رضا،راجہ ذوالفقار ساجد، حافظ محمد اخلاق، حیدرسلیم،احمد علی،چوہدری الفت حسین، اکرام الحق قریشی، چوہدری محمد انور، چوہدری محمد وقاص، چوہدری خرم شہزاد، چوہدری فیضان، چوہدری عبدالغفار،چوہدری فرحان وحید، نقاش کیانی، جاوید اقبال پرنس،راجہ محمد سعید،محمد سفیر مغل، راجہ جابر علی،محمد شبیر،صوفی تنویر، طاہر محمود مغل،عبدالہادی مغل،بشارت محمود مغل،تنویر شیرازی،منیر حسین بھٹی،عمیس حسین،محمد طیب بھٹی،محمد تیمور بھٹی،چوہدری زوہیب توقیر و دیگر نے شرکت کی۔
Wedding of Raja Hasnat Ahmed, Son of Haji Sagheer Ahmed, Attended by Prominent Figures
حاجی صغیر احمد کے فرزند راجہ حسنات احمد کی شادی، معروف شخصیات کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 19,اگست، 2025):—حاجی صغیر احمد کے فرزند راجہ حسنات احمد کی شادی معروف مدرس ماسٹر راجہ عبد الرشید کی دختر سے سر انجام پائی دعوت ولیمہ میں اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن اور دربار عالیہ مجددیہ بگھار کے شریف کے سجادہ نشین ڈاکٹر پروفیسر ساجد الرحمان، مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر سابق رکن اسمبلی راجہ محمد علی،صاحبزادہ عمیر ہاشم، صاحب زادہ عزیر ہاشم،راجہ طلال خلیل،حاجی تاج دین سکھیرا،ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ،چوہدری فضل الہی،حاجی بشیر احمد،رانا محمود الحسن و دیگر نے شرکت کی۔
PML-N Leaders Congratulate Malik Zubair Ahmed on Assuming Charge as Chairman of Awan Ittehad Pakistan, Kallar Syedan
مسلم لیگی رہنماؤں کی اعوان اتحاد پاکستان تحصیل کلرسیداں کے چیئرمین ملک زبیر احمد کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد





