DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Punjab University Inspection Committee Declares Kahuta Law College a “Model Educational Institution”
پنجاب یونیورسٹی انسپیکشن کمیٹی نے کہوٹہ لاء کالج کو "ایک مثالی تعلیمی ادارہ" قرار دیا

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 19 اگست 2025): –پنجاب یونیورسٹی کی انسپیکشن کمیٹی نے کہوٹہ لاء کالج کا دورہ کیا جو پنجاب یونیورسٹی سے الحاق یافتہ ہے۔ اس موقع پر کمیٹی نے کالج کے تعلیمی معیار، ہم نصابی سرگرمیوں اور فیکلٹی کی محنت و لگن کو سراہا۔
کمیٹی نے کالج کی عمارت اور انفراسٹرکچر کو خاص طور پر قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے اسے پنجاب یونیورسٹی سے منسلک تمام کالجز میں “ایک مثالی تعلیمی ادارہ” قرار دیا۔ سالانہ بنیادوں پر منعقد ہونے والی علمی و ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی سراہا گیا جن میں سب سے نمایاں “انٹرنیشنل لاء کانفرنس” کو قرار دیا گیا، جسے قانونی تعلیم کے فروغ اور علمی ترقی کے لیے سنگِ میل کہا گیا۔
کہوٹہ لاء کالج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ معیاری قانونی تعلیم کے فروغ اور طلبہ کے پیشہ ورانہ و علمی ارتقاء کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir | August 19, 2025):
Punjab University’s Inspection Committee visited Kahuta Law College, which is affiliated with Punjab University. During the visit, the committee praised the college’s academic standards, extracurricular activities, and the dedication of its faculty.
The committee particularly appreciated the college building and infrastructure, declaring it a “model educational institution” among all affiliated colleges of Punjab University. Annual academic and extracurricular activities were also lauded, with the International Law Conference highlighted as the most prominent event, considered a milestone in the promotion of legal education and intellectual growth.
Kahuta Law College reaffirmed its commitment to continue promoting quality legal education and contributing to the professional and academic development of its students.
کہوٹہ کروٹ روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ، پٹرولنگ پولیس بیور نے پتھر ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی
Landslide Blocks Kahuta-Karot Road; Patrolling Police Clear Rocks and Restore Traffic Flow

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19اگست2025)
پٹرولنگ پولیس بیور کی شاندار کاکر دگی روڈ سے پتھر ہٹاکر ٹریفک کے لیے کھول دی،حالیہ بارشوں سے کہوٹہ کشمیر روڈ کروٹ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے کروٹ ڈیم کے قریب سڑک پر ہیوی پتھر سڑک پر آ گے،پنڈی کہوٹہ کشمیر روڈ کئی گھنٹے بند،پٹرولنگ پولیس بیور کہوٹہ کے جوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ سے پتھر ہٹا کر روڈ ٹریفک کے لیے روانی کے لیے کھول دی،عوامی حلقوں اور ٹرانسپورٹروں نے پٹرولنگ پولیس بیور کہوٹہ کاشکریہ ادا کیا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل کوٹلی بیور روڈ کروٹ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے روڈ نزد کروٹ ڈیم بند ہو گئی تھی جس کی وجہ سے کشمیر سے اسلام آبادپنڈی جانے والے اور اسلام آبادپنڈی سے کشمیر جانے والے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گی پٹرولنگ پولیس بیور کہوٹہ کے جوانوں نے اے ایس آئی حید ر عباسی اور ان کے دیگر ساتھیوں نے جوانمردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے بڑے پتھروں کو روڈ سے ہٹوایا اور روڈ ٹریفک کے لئے کھولوا دی گئی۔ عوام علاقہ اور افسران کی طرف سے پٹرولنگ پولیس بیور کہوٹہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
طلوع طب ماہانہ ورکشاپ میں جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا، ملکی سلامتی کے لیے دعا
Tulu-e-Tibb Monthly Workshop Marks Independence Day with Cake Cutting and Prayers for National Security

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19اگست2025)
طلوع طب ماہانہ ورکشاپ،جشن آزادی کا کیک کاٹا اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزپروفیسر حکیم کلیم اختر مرزا،وائس پرنسپل پروفیسر حکیم شوکت رضا،پروفیسر ڈاکٹر مرید عباس کے زیر اہتمام اسلام آباد یونانی طبیہ کالج راولپنڈی میں “طلوع طب ماہانہ ورکشاپ “کا انعقاداس موقع پر یوم پاکستان جشن آزادی کے حوالے سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گی اس موقع پر حکیم کرنل خالد محمود,پروفیسر حکیم عمر فاروق،حکیم کرنل رضوان منظور،ایم ڈی حکیم اورنگزیب،رجسٹرار ایچ سمیع اللہ،پروفیسر شیخ وقاص،کہوٹہ سے معروف سیاسی وسماجی شخصیت حکیم نعیم علی شمسی نے خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب دیگر بڑی تعداد میں طب سے منسلک شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں مقررنین نے کہا کہ طب کے اصولوں کو اجاگر کیا گیا اور کہاپرہیزعلاج سے بہتر ہے مسلمانوں نے علم طب کو اسی طرح ترقی اور عروج بخشا ہے جس طرح انہوں نے دیگر علوم کو بام عروج تک پہنچایا ہے،آپﷺ کے زمانے میں بڑے بڑے طبیب موجود تھے، جو لوگوں کو طب کی تعلیم دیتے تھیاسلام میں طب کی اہمیت کا ا ندازہ اس سے لگا یا جاسکتا ہے کہ اسلامی نظام حکومت کے ابتدائی عہد میں جب کہ اسلامی حکومت کا کوئی محکمہ اور دفتر نہیں تھا، مسجد نبوی کے صحن میں ایک شفا خانہ موجود تھا اور ایک انصاری خاتون حضرت رفیدہؓ اس شفاخانہ کی نگراں تھیں، جو بلا عوض خدمت کیا کرتی تھیں اس لیے ہمیں طب کے اصولوں کو اپناہیں تاکہ اپنی اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھ سکیں۔
الخلیل فلاحی تنظیم کہوٹہ کا فیصلہ، جامع مسجد الخلیل میں بچوں کے لیے حفظ و ناظرہ کے ساتھ درسِ نظامی کی کلاسز کا آغاز ہوگا
Al-Khalil Welfare Organisation Announces Start of Dars-e-Nizami Classes for Boys Along with Hifz and Nazra at Jamia Masjid Al-Khalil, Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19اگست2025)
جامع مسجد الخلیل گرڈ اسٹیشن کہوٹہ سے منسلک (الخلیل فلائی تنظیم) کے عہدیدارن کا اجلاس،حفظ و ناظرہ کے بچوں کودرس نظامی بھی پڑھانے کا فیصلہ،جلد اس سلسلے میں حتمی طور پر اس کام کرنے کا فیصلہ،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزکہوٹہ گرڈ اسٹیشن ڈھوک بابا عطا محمد میں جامع مسجد الخلیل گرڈ اسٹیشن کہوٹہ سے منسلک (الخلیل فلائی تنظیم) کے عہدیدارن صاحبزادہ محمد فریدمہتہم ادارہ ہذا،صاحبزادہ حافظ وقاری محمد صغیر چشتی خطیب جامع مسجد الخلیل،کبیر احمدجنجوعہ قادری خادم ادارہ ودربار عالیہ قادریہ،رزاقیہ،الطافیہ بکھر شریف نے آپس میں باہمی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ انشائاللہ تعالی دینی درسگاہ جامع جمال القرآن میں بچیوں کے بعد اب ادارے کے بچوں کی بھی حفظ و ناظرہ کے ساتھ ساتھ درس نظامی کی کلاسیں شروع کریں گے اللہ پاک کے کرم و فضل سے رواں ماہ میں اس پر باقاعدہ عمل درآمد شروع ہو گا مالک سے دعا ہے کہ اس نیک کام میں ہماری غیب سے مدد فرمائے انہوں نے اہلیان محلہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جہاں اپنے بچوں کوکرڑوں، لاکھوں روپے لگا کر دنیا تعلیم دلواتے ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ایک ایک بچے کا اللہ کا دین کی تعلیم دلوایں تاکہ انہوں نے دنیامیں کامیابی کے ساتھ ساتھ آخر میں کامیابی حاصل ہو سکے۔
Young Businessman Asim Satti Ties the Knot – Prominent Political and Social Figures Attend Walima Ceremony in Kahuta
کہوٹہ کے نوجوان کاروباری شخصیت عاصم ستی رشتۂ ازدواج میں منسلک، دعوتِ ولیمہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19اگست2025)
کہوٹہ کی نوجوان کاروباری شخصیت عاصم ستی رشتہ ازوا ج میں منسلک،دعوت ولیمہ میں تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت آفتاب علی ستی، معروف شعر خواں حاجی غلام رسول عباسی، عنائت اللہ ستی سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،نوجوان کاروباری شخصیت عاصم ستی کی دعوت ولیمہ کی تقریب کہوٹہ کے معروف شادی ہال دیوان خاص دھپری میں منعقد ہوا دعوت ولیمہ کی تقریب میں تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت آفتاب علی ستی، خطہ پوٹھوہار کے معروف شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی،سابق تحصیل نائب ناظم کہوٹہ ریاض ستی،پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر عنائت اللہ ستی،صحافی کبیر احمدجنجوعہ قادری خادم ادارہ جامع جمال القرآن ودربار عالیہ قادریہ،رزاقیہ،الطافیہ بکھر شریف،کونسلر منیر احمد ستی،معروف سیاسی شخصیت طارق ستی،مبشر علی ستی،ندیم ستی، حسیب ستی،عامر ستی آف کنیل،خرم ستی،ساہیں شیزار ستی،عامر ستی،سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
Young Political Figure Ehtisham Afzal Visits Switzerland, Meets PTI Leader Raja Intikhab Arabi (Inti Raja)
نوجوان سیاسی شخصیت احتشام افضل کی سوئٹزرلینڈ آمد، پی ٹی آئی رہنما راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ سے ملاقات




