کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –27،مئی، 2025) —نازیبا ویڈیو بنانے کا الزام،متعدد افراد نے ایک گھر پر جا کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے خاتوں جاں بحق خاوند،بیٹا دیور سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے یہ واقعہ شام گئے دریائے جہلم کے دائیں کنارے پر واقع پنجاب کے آخری گاؤں پلالہ ملاح خان میں اس وقت پیش آیا جہاں دونوں اطراف کے بچوں میں دوستی کے بعد نازیبا ویڈیو بنانے کی بات سامنے آئی جس پر ایک فریق نے حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ایک خاتون شمیم بیگم عمر پچاس سال جاں بحق ہو گئی خاتون کا شوہر میرباز،بیٹا قمر دیور نواز عرف پنوں اور شعیب زخمی ہو گئی مردہ خاتون اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں منتقل کردیا گیا ایس ایچ او سبطین الحسنین موقع پر پہنچ گئے۔
ادہر پلالہ ملاح خان میں فائرنگ کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے بھی نوٹس لے لیا اور ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
مرکزی رہنماء کرین پارٹی و سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی جاوید اختر عباسی اور مفتی ندیم رضوی سیرانی کی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پلالہ سیداں صوبیدار راجہ محمد سلیم کے گھر آمد،شہید بچیوں کے لیے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کی دعا کی اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا گیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – May 27, 2025) —
A tragic incident unfolded in the remote village of Palala Mulah Khan, located on the right bank of the River Jhelum and considered one of the last settlements in Punjab, where a violent shooting took place following allegations of an obscene video involving children from both sides of a local dispute.
Multiple assailants reportedly stormed a home and opened indiscriminate fire, resulting in the death of a 50-year-old woman, Shamim Begum. Her husband, Mirbaz, son Qamar, brothers-in-law Nawaz alias Pinnu, and Shoaib were among the five people injured in the attack.
The bodies and the injured were shifted to the Tehsil Headquarters Hospital in Kallar Syedan. Station House Officer (SHO) Subtain-ul-Hasnain reached the scene promptly to initiate an investigation.
Taking serious notice of the incident, City Police Officer (CPO) Syed Khalid Hamdani has sought a detailed report from the SP Saddar and ordered the immediate arrest of those involved.
Meanwhile, the central leader of the Crane Party and former National Assembly candidate Javed Akhtar Abbasi, accompanied by Mufti Nadeem Rizvi Seerani and other officials, visited the home of Subedar Raja Muhammad Saleem in Palala Syedan. They offered condolences to the bereaved family, prayed for the deceased, and expressed solidarity during their time of grief.
کلر سیداں سے دوبیرن کلاں سڑک کی تعمیر و مرمت کا افتتاح، مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کا دورہ
Raja Usama Sarwar and Raja Sagheer Ahmed Inaugurate Road Repair Project from Kallar Syedan to Doberan Kallan
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –27،مئی، 2025) —مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور،راجہ صغیر احمد کا دورہ کلرسیداں، کلرسیداں سے دوبیرن کلاں سڑک کی تعمیر و مرمت کے کام کا افتتاح کیا اور پلالہ سیداں جا کر خضدار بس دھماکے میں شہید ھونے والی طالبات کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر محمد ظریف راجا،شیخ حسن ریاض، چوہدری اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس، چوہدری شاہد گجر، صوبیدار غلام ربانی،شاہد جمیل عباسی،خضران عباسی،تنویر شیرازی، شیخ سلیمان شمسی،نعیم بنارس و دیگر بھی موجود تھےوفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور نے کہا کہ ساڑھے چھ کروڑ کی لاگت سے کلر دوبیرن روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام آج شروع کردیا گیا تمام انتخابی وعدے تیزی سے پورے کر رہے ہیں اپنے ساتھیوں اور مسلم لیگ ن کو مضبوط بنائیں گے بجلی پانی کے منصوبے بھی شروع کر رہے ہیں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کلرسیداں کے لیئے نئے اسٹیڈیم کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے اسے کلرسیداں کے نوجوانوں کے لیئے مسلم لیگ ن کی طرف سے تحفہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ اس وقت تین ارب کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں نئے صوبائی بجٹ میں کلرسیداں اور کہوٹہ کے گیارہ گیارہ منصوبے رکھے گئے ہیں کلرسیداں اور کہوٹہ کی دو دو نئی سڑکوں کی تعمیر کو بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیا گیا جن میں کھڈ سے بنائل روڈ بھی شامل ہے جس سے بنائل کے لوگوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گا،راجہ ندیم احمد نے کہا کہ سدہ کمال سے مٹور سڑک کی تعمیر کا اسی فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جس ہر عوام علاقہ مسلم لیگ ن اور ارکان اسمبلی کے مشکور ہیں۔انہوں نے بعد ازاں پلالہ سیداں جا کر خضدار بس دھماکے میں شہید ہونے والی طالبات کے لواحقین سے ملاقات کی اور اظہار ہمدردی کیا۔
Punjab Highway Patrol Recovers Stolen Cow, Hands Over Two Suspects to Kallar Syedan Police
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ شاہ خاکی چیک پوسٹ نے مسروقہ گائے برآمد کر کے دو ملزمان کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیے
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –27،مئی، 2025) —پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ شاہ خاکی نے مسروقہ گائے برآمد کر کے دوملزمان کو گرفتار کے کے کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا۔ پٹرولنگ چیک پوسٹ کا عملہ سرصوبہ شاہ کے مقام پر گاڑیوں کی چیکنگ میں مصروف تھا کہ اسی دوران دو اشخاص جو ایک عدد راس گائے لے کر آ رہے تھے دکھائی دیئے جنہوں نے پولیس کو دیکھ کر پیچھے مڑنے کی کوشش کی تو انہیں قابو کرلیا گیا۔ ملزمان نے اپنا نام و پتہ محمد ساجد اور محمد شریف ساکنان ضلع رحیم یار خان بتایا، ان سے گائے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو وہ خاطر خواہ جواب نہ دے سکے اور اعتراف کر لیا کہ یہ گائے چوری کی ہے ۔اس دوران ماجد محمود بھی موقع پر آ گیا جس نے اپنی گائے کو شناخت کرتے ہوئے کہا کہ یہ گائے میری ہے جسے میں چند دنوں سے تلاش کر رہا تھا۔
Eight year old child abused by teenager in Smot
سموٹ;17 سالہ نوجوان نے 8 سالہ بچے کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –27،مئی، 2025) — سموٹ;17 سالہ نوجوان نے 8 سالہ بچے کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔نعیم صادق سکنہ سموٹ نے مقدمہ درج کروایا کہ اس کا 8 سالہ بھتیجا محمد آیان بچوں کیساتھ ملک پور میلہ دیکھنے کےلئے گیا۔شام 7 بجے کے قریب ملزم عدیل نے اسے کسی طرف لے جا کر اس کیساتھ بدفعلی کی،بچہ روتا ہوا گھر آیا اور پوچھنے پر اس نے بتایا کہ اس کیساتھ محمد عدیل نے زیادتی کی ہے کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Former City Naib Nazim Raja Zaffar Mehmood and PML-N Kallar City Vice President Sheikh Tauqir Ahmed Depart for Hajj
سابق سٹی نائب ناظم راجہ ظفر محمود اور مسلم لیگ ن کلر سٹی کے نائب صدر شیخ توقیر احمد حج بیت اللہ کے لیے سعودی عرب روانہ
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –27،مئی، 2025) —سابق سٹی نائب ناظم راجہ ظفر محمود، مسلم لیگ ن کلرسٹی کے نائب صدر شیخ توقیر احمد حج بیت اللہ کے لیے سعودی عرب روانہ ھو گئے