کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،25مئی2025)— وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دکھالی کے موضع”لونہ“ میں ماڈل دیہی مال مرکز بنانے کا اعلان ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا پٹوار سرکل کے لیئے بڑا تحفہ ہے۔ سابق کونسلر یونین کونسل دکھالی راجہ جلیل نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے ضلع راولپنڈی میں دو ماڈل دیہی مال مرکز بنانے کا اعلان کیا تھا۔ جس میں سے ایک راولپنڈی سٹی جبکہ دوسرا تحصیل کہوٹہ لونہ پٹوار سرکل شامل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مزکورہ منصوبہ کے لیئے ٹینڈر کے بعد محکمہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے ٹھکیدار کو ور ک آرڈر جاری کر دیا ہے۔ اور بہت جلد اس منصوبہ پر کام شروع ہوگا۔ راجہ جلیل نے ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے بڑا تحفہ قرار دیا۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir – May 25, 2025) — Punjab Chief Minister Maryam Nawaz has announced the establishment of a model rural mandi (market) center in Loona, Union Council Dhakali, Kahuta. This initiative is considered a significant gift for the Patwar Circle by Member of National Assembly Raja Usama Sarwar and MPA Raja Sagheer Ahmed.
Former Councillor of Union Council Dhokali Raja Jaleel expressed his gratitude, stating that the Chief Minister had earlier announced the creation of two model rural mandi centres in Rawalpindi district—one in Rawalpindi city and the other in the Lona Patwar Circle, Kahuta.
He further informed that after the tender process, the Building Department has issued a work order to the contractor, and construction work on the project will commence soon. Raja Jaleel thanked MNA Raja Usama Sarwar and MPA Raja Sagheer Ahmed for their efforts, describing the project as a valuable gift to the community.
شیعہ علماء کونسل نے کہوٹہ میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا
Shia Ulama Council Holds Ceremony in Kahuta to Praise Pakistan Army’s Success in Operation Banyan Marsous
شیعہ علماء کونسل نے کہوٹہ میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا
کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،25مئی2025)— شیعہ علماء کونسل کی جانب سے پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر کیلئے کہوٹہ کے مقام پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صدر شیعہ علمائکونسل شمالی پنجاب علامہ اشتیاق کاظمی، ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی، کوآرڈینیٹر ایم۔این۔اے راجہ یاسر ایڈووکیٹ، بیرسٹر احمد صغیر راجہ، راجہ طارق عظیم سابق امیدوار قومی اسمبلی، سٹی صدر مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر محمد عارف قریشی، سر پر ست اعلی انجمن تاجران کہوٹہ رہنما جماعت اسلامی حاجی ملک عبدالرؤف،رہنما جماعت اسلامی ابرار عباسی، عبدالقدوس عباسی، سابق چیئرمین راجہ ظفر بگھاروی، سابق چیئرمین سجاد ستی، سابق چیئرمین راجہ فیاض، قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق، بریگیڈیئر (ر) جاوید ستی، رہنما پی ٹی آئی کرنل(ر) سعید۔نوجوان قانون دان عقیل حیدری ایڈووکیٹ، صدرپی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔میزبانی کے فرائض سابق امیدوار صوبائی اسمبلی کر ار حسین شاہ المعروف حاکم بخاری نے جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض میزبان سید عاطف شاہ نے سرانجام دیئے۔
Lack of Local Government Elections Is the Root Cause of Crime and Issues in Punjab; Operation Banyan Marsous Marks Pakistan Army’s Glorious Victory
پنجاب میں جرائم اور مسائل کی اصل وجہ بلدیاتی انتخابات کا نہ ہونا ہے؛ آپریشن بنیان المرصوص پاکستان کی شاندار فتح ہے
مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مئی2025) پنجاب میں جرائم اور مسائل کی اصل وجہ بلدیاتی انتخابات کا نہ ہونا ہے پنجاب پاکستان کی سب سے بڑی آبادی والا صوبہ مگر ہمیشہ بلدیاتی انتخابات نہ کروانا سمجھ سے بالاتر جبکہ دیگر صوبوں میں بلدیاتی نظام فعال آپریشن بنیان المرصوص پاکستان کی شاندار فتح پاک افواج کی صلاحتیں دنیا مانتی ہے پاک افواج اور پاکستان نے دنیا میں اپنی شجاعت و بہادری کا لوہا منوایا پاک فوج کی وجہ سے جنگ کے ماحول میں بھی عوام سکھ سے زوئے رہے عوام نے جس اتحاد کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار سابق ممبر ضلع کونسل و چیئرمین ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے پروگرام عوام سیاست میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدرو ممبر ہیلتھ کونسل راجہ رفاقت جنجوعہ، حفیظ احمد آصی بھی اس موقع پر شریک تھے جبکہ کیڈٹ کالج ججہ کے ہونہار طالب علم راجہ عبدالوہاب جنجوعہ نے ملی نغمہ پیش کیا اس موقع پر راجہ رفاقت جنجوعہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی کارکردگی متعلق گفتگو کی اور کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ دیگر تحصیلوں سے بہتر سہولیات فراہم کر رہا ہے راجہ عامر مظہر نے مزید کہا کہ حکومت اولاحات لائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کریں تا کہ غریب لوگ مہنگائی کے اس دور میں صحت تعلیم جیسی بنیادی سہولیات حاصل کر سکیں اس موقع پر راجہ رفاقت جنجوعہ اور حفیظ احمد آصی نے مسلم لیگ ن کی کارکرگی پر گفتگو کی اور کہا کہ ن لیگ نے تاریخی کام کروائے انشااللہ مزید ترقیاتی کام جلد ہونگے۔
Prominent Religious Leader Raja Tanveer Ahmad Addresses Friday Congregation at Jamia Masjid Taiba Faiz Sultan Dhapri
جامع مسجد طیبہ فیض سلطان دھپری میں جماعت اسلامی کہوٹہ کے رہنما راجہ تنویر احمد نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا
مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مئی2025) جامع مسجد طیبہ فیض سلطان دھپری کے مہتہم و صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرجنجوعہ کی خصوصی دعوت پر ممتاز مذہبی شخصیت جماعت اسلامی کہوٹہ کے رہنماء راجہ تنویر احمدجامع مسجد طیبہ فیض سلطان دھپری نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب، بڑھی تعداد میں اہلیان علاقہ کی شرکت،اپنے خطاب میں جماعت اسلامی کہوٹہ کے رہنماء راجہ تنویر احمدنے کہا کہ اللہ پاک کے خصوصی کرم و فضل سے پاک فوج کو انڈیا کے خلاف کامیابی حاصل ہوئی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دشمن کے مقابلے میں رات کے اندھیرے کے دین اسلام کے احکامات کی روشنی میں فجر کے وقت حملہ کیا اور ایک گھنٹے میں ہی دشمن کے دانت کھٹے کر دیے اس تما م عمل میں جہاں اللہ پاک کی نصرت شامل حال تھی وہاں پر ہی پاکستانی عوام کا جذبہ ایمانی دیدنی تھا انہوں نے کہا مسلمان کے اسلحہ کے زور پر نہیں بلکہ ایمان کے زور پر لڑٖتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس میں اللہ کی مدد شامل حال ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ خضدار بلوچستان میں APS اسکول کی بس پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جس میں معصوم طلبہ کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملہ انسانیت، تعلیم اور امن دشمنی کی بدترین مثال ہے پوری قوم اس غم میں برابر کی شریک ہے۔
Senior PTI Leader Haroon Kamal Hashmi Condoles with Families of Khuzdar Bus Blast Victims in Palala Syedan
سینئر پی ٹی آئی رہنما ہارون کمال ہاشمی نے خضدار بس دھماکے میں شہید دو بہنوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مئی2025) پی ٹی آئی کے سینئر،سابق چیئرمین واسا راولپنڈی وسابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب ہارون کمال ہاشمی کا گاؤں پلالہ سیداں جا کر خضدار بس دھماکے میں شہید دو بہنوں کی شہادت کے موقع پر لواحقین سے اظہار تعزیت، قبروں پر پھول بھی چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی،اپنے تعزتی بیان میں کہا کہ کرتے ہوئے کیاخضدار بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں پوری قوم اس غم میں برابر کی شریک ہے معصوم بچوں کو خون میں نہلانے والے کسی بھی رعائت کے حق دار نہیں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ دشمن نے ایک بس پر ہی نہیں ہمارے ملک کے ہر بچے پر حملہ کیا ہے سکول بچوں پر دہشتگرد حملہ ایک انتہائی گھناؤنا اور بزدلانہ فعل ہیپی ٹی آئی اس اندوہناک حادثے کے تمام متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہیاس موقع پر معصوم بچیوں کے والد صوبیدار سلیم آصف اور دادا راجہ محمد آصف کے علاوہ آصف کیانی، محسن سیٹھی، قمر ایاز، راجہ اشفاق اور شیخ فیاض بھی موجود تھے۔
Foundation Stone Laid for Janazah Gah/Eid Gah in Doberan Kallan; Barrister Ahmed Sagheer Raja Attends as Chief Guest
دوبیرن کلاں میں جنازہ گاہ/عید گاہ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب، بیرسٹر احمد صغیر راجہ مہمان خصوصی کے طور پر شریک
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مئی2025) دوبیرن کلاں میں جنازہ گاہ / عید گاہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب،ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے فرزند بیرسٹر احمد صغیرراجہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پربریسٹر احمد صغیرراجہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیت ظفر اقبال کیانی اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا کہ اس تاریخی دن پر مجھے سے سنگ بنیاد رکھوانا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہوں میں اور میرے والد ایم پی اے راجہ صغیر احمد آپ کے لیے 24گھنٹے حاضر ہیں،احمد صغیرراجہ نے ظفر اقبال کیانی کی کوششوں کو بے حد سراتے ہوئے ان کو مبارکباد دی کہ آپ نے دن رات کوشش کر کے اس پروجیکٹ کو منظور کروایا،ظفر اقبال کیانی نے اپنے خطاب میں تمام انے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور حوصلہ افزائی کرنے پر احمد صغیرراجہ کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا کہ اپ اس شدید گرمی میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ تشریف لائے اس موقع پر ماسٹر ارشد چوہدری جنرل سیکرٹری تاجر یونین دوبیرن کلاں حافظ وحید نقشبندی سیفی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اس موقع پرراجہ شجاح نعمان کیانی،راجہ پپو کونسلر، آصف یعقوب کیانی، محمد شفیق جی ایم کیانی،بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت حاجی راجہ ریاست علی،میڈیا پرسن محمد منیر چشتی ساجد محمودراجہ،طاہرمغل،اصغر کیانی،واجد کیانی، طالب حسین، شبیر حسین خٹک،محمدعمر فاروق،اشتیاق کیانی،ارشاد سیفی،ملک یاسر،حسن اختر بھٹی،غفار،سعید کیانی اور راجہ ساجدمحمودآف نلہ اور دیگر بھی موجود تھے آخر میں مرکزی جامع مسجد کے خطیب مولانا شبیر حسین چشتی نے دعا فرمائی۔
Prominent Political and Social Figure Kokab Jarral’s Nephew Aamir Jarral Passes Away; Funeral to Be Held Today
معروف سیاسی و سماجی شخصیت کوکب جرال کے بھانجے عامر جرال کا انتقال، نماز جنازہ آج یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں جرال آباد میں ادا کی جائے گی
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مئی2025) معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین کوکب جرال کا بھانجا عقیل جرال اور شکیل جرال کا چھوٹا بھائی عامر جرال رضائے الہی سے وفات پا گیا ہے مرحوم کی نمازے جنازہ آج مورخہ 25 مئی 2025 بروز اتوار دن 11 بجے ان کے آبائی علاقہ یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں (جرال آباد) میں ادا کیا جائے گا۔