24 May 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Former Jamaat-e-Islami Chief Siraj-ul-Haq Condemns Khuzdar School Bus Attack During Visit to Kallar Syedan

کلر سیداں: جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق کا خضدار اسکول بس حملے کی شدید مذمت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –24،مئی، 2025) — جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ خضدار میں سکول بس پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے نہتے لوگوں اور سکول جاتے بچوں کا قتل عام کرنے والوں کا کوئی مذہب ہی نہیں یہ گمراہ لوگ ہیں اسلام میں تو جانوروں کی زندگیاں بھی محفوظ رہتی ہیں یہ کیسے درندے ہیں جو پھول جیسے بچوں کو آگ میں جلاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز دورہ کلرسیداں میں گاؤں پلالہ سیداں جا کر خضدار بس دھماکے میں شہید دو بہنوں کی شہادت کے موقع پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما راجہ جواد،جاوید اقبال، توقیر اعوان،چوہدری ابرار حسین،حاجی عبدالقیوم، وقاص جاوید، عبدالودود عامر بھی موجود تھے۔سراج الحق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کہ ریاست اور حکومت حملہ آوروں ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے انہیں سزائیں دلوا کر مقام عبرت بنائے،انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے حضرت عمر رضہ اللہ تعالیٰ عنہ کو مسجد میں حضرت عثمان رضی اللہ تعالی کو اپنے گھر قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوئے اور حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کو مسجد جاتے ہوئے شہید کردیا گیا انہوں نے کہا کہ انسانوں میں اعلی درجہ کے اعتبار سے انبیا کے بعد شہدا ہیں اللہ اپنے مقبولان بندگان کو اس منصب کے لیئے منتخب کرتا ہے اللہ کے نزدیک شہید کا بڑا مقام و مرتبہ ہے مگر معصوم بچوں کی معصومانہ شہادت اس خاندان کے لیئے بڑا صدمہ ہے اللہ ان معصوم شہادتوں کی بدولت پاکستان کو اب امن کا گہوارہ بنائے، جماعت اسلامی اس اندوہناک حادثے کے تمام متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے انہوں نے کہا کہ دشمن نے ایک بس پر ہی نہیں ہمارے ملک کے ہر بچے پر حملہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ امن صرف دین الٰہی کے نفاذ میں ہے حکمران درست راستوں کا انتخاب کرکے قوم کو اللہ کے عذاب سے محفوظ بنائیں،انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے فتنہ پھیلانے والوں کے لیئے کڑی سزائیں رکھی ہوئی ہیں ہم کو مغرب کی بے تحاشہ نقالی ترک کرکے اسلام کے نفاذ کو یقینی بنانا ہوگا اسلام میں تو جانوروں کو بھی امان ملتی ہے اگر ملک میں انصاف ہو تو جانور بھی بھیڑیوں سے محفوظ رہتے ہیں سمندر بھی اللہ کے بندوں کو راستہ دے دیتا ہے انہوں نے گھر والوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے کمسن بچے حادی سلیم کو گود میں بٹھا کر اس سے پیار کیا جو کسی وجہ سے سکول نہ جا سکا اور حادثے سے محفوظ رھا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – May 24, 2025) — Former Emir of Jamaat-e-Islami, Siraj-ul-Haq, strongly condemned the recent school bus bombing in Khuzdar, calling it an attack on humanity itself. Speaking during his visit to the village of Palala Syedan in Kallar Syedan on Friday, he offered condolences to the family of the two young sisters, Isha Saleem and Sehr Saleem, who were martyred in the tragic incident.

“This barbaric act has no connection with any religion. Those who kill unarmed civilians and school-going children are misguided and inhumane. In Islam, even the lives of animals are protected — how can anyone justify burning flower-like children in fire?” Siraj-ul-Haq questioned.

He was accompanied by Jamaat-e-Islami leaders Raja Jawad, Javed Iqbal, Tauqeer Awan, Chaudhry Abrar Hussain, Haji Abdul Qayyum, Waqas Javed, and Abdul Wadood Aamir.

In his address, Siraj-ul-Haq demanded that the state and government apprehend the attackers and their facilitators and bring them to justice to set an example. He referenced Islamic history, noting that even revered figures such as Hazrat Umar (RA), Hazrat Uthman (RA), and Hazrat Ali (RA) were martyred. “After the Prophets, martyrs hold the highest rank in the eyes of Allah. But the innocent martyrdom of children is a deep tragedy for any family.”

He prayed for peace in Pakistan and urged the state to ensure justice and security for all citizens. “The enemy has not attacked a single bus — they have attacked every child of our nation,” he said. He added that true peace can only be achieved through the implementation of divine law, and urged leaders to guide the nation away from the destructive imitation of the West.

During the visit, he sat with the grieving family and lovingly held the young boy Hadi Saleem — the sole child from the family who survived the attack due to missing school that day — offering comfort and compassion in this time of immense sorrow.

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مولانا احسان اللہ چکیالوی کے ہمراہ دورہ کلرسیداں

Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi Visits Kallar Syedan Accompanied by Maulana Ehsanullah Chakyalvi

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –24،مئی، 2025) —پاکستان عوام پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی اور حافظ عثمان عباسی کے ہمراہ دورہ کلرسیداں،خضدار بس دھماکے میں شہید دو بہنوں عشا سلیم اور سحر سلیم کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی بچیوں کے والد راجہ سلیم آصف اور دادا راجہ محمد آصف سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پوری قوم نے متحد ہو کر بھارت کو عبرتناک شکست دی ہے سکول بچوں پر دہشتگرد حملے کو انتہائی گھناؤنا اور بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگوں میں بھی بچوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا مگر ہمارا دشمن بچوں اور نہتے لوگوں پر حملہ کرتا ہے یہ بزدل اور مکار دشمن ہے،انہوں نے مقتدر حلقوں پر زور دیا کہ وہ بلوچستان کے بنیادی مسائل پر توجہ دیں ناراض لوگوں سے بامقصد بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے،صوبیدار سلیم آصف نے شاہد خاقان عباسی کو بتایا کہ دشمن نے بارود سے بھری گاڑی سکول بس سے ٹکرا کر تباہی مچائی بچوں پر حملے کرنے والے انسان نہیں جانور ہیں،شہید بچیوں کے دادا راجہ محمد آصف نے شاھد خاقان عباسی کو بتایا کہ اس کے تینوں بیٹے مسلح افواج میں ہیں۔ میرے بیٹے کی دو بچیاں شہادت کا جام نوش کر چکی ہیں ایک بچہ سی ایم ایچ کوئیٹہ میں زیر علاج ہے میں نے اپنے بچے سے کہا ہے کہ وہ اس حادثہ کو خود کر سوار نہ ھونے دے ارض پاک ہمیں اپنی اور اپنی اولاد کی جانوں سے بھی عزیز ہے اس جنگ میں فتح اللہ کے فضل سے ہماری ہو گی اور دشمن کو ایک بار پھر شکست فاش ہو گی ہم بچوں کے جنازے اٹھا کر دشمن سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ادہر پی ٹی آئی رہنماؤں ہارون کمال ہاشمی،قمر ایاز،محسن نوید سیٹھی کے علاؤہ مرزا جلیل الرحمان،راجہ محمد جاوید،راجہ عبد الجلیل و دیگر نے بھی بچیوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے اظہار تعزیت کیا۔

Kallar Syedan: Man Rescued Safely from 50-Foot Well Near Nothia Sharif by Rescue 1122 Team

کلر سیداں: نوتھیہ شریف میں کنوئیں میں گرنے والا شخص ریسکیو 1122 کے کامیاب آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –24،مئی، 2025) — ریسکیو 1122 کلرسیداں کو کنٹرول روم سے کال موصول ہوئی کہ گاؤں نوتھیہ شریف دربار کے قریب ایک شخص کے کنوئیں میں گرنے کی اطلاعات ہیں ریسکیو کلرسیداں کی ٹیم تحصیل انچارج راجہ توصیف نصیر کی زیر قیادت موقع پر پہنچی اور کامیاب آپریشن کر کے محمد عالم کو بحفاظت نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں منتقل کر دیا محمد عالم کنوئیں کی صفائی کرتے ہوئے نیچے گر گئے تھے کنوئیں کی گہرائی 50 فٹ کے قریب تھی۔


Kallar Syedan: DG ISI Moved to Tears Praising Subedar Saleem Asif’s Courage, Video Shown in Press Conference


کلر سیداں: شہید بچیوں کے والد صوبیدار سلیم آصف کی بہادری پر ڈی جی آئی ایس آئی بھی آبدیدہ، پریس کانفرنس میں ویڈیو دکھائی گئی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –24،مئی، 2025) —خضدار بس دھماکے میں شہید ہونے والی دو بہنوں کے باپ صوبیدار سلیم آصف کی بہادری کے چرچے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی پریس کانفرنس میں بھی سنے گئے صوبیدار سلیم جب اپنی بیٹی عیشا شہید کی میت کے ساتھ کلر سیداں آ رہے تھے تو انہوں نے چوکپنڈوری بازار میں سابق چیئرمین بشندوٹ محمد زبیر کیانی،حاجی زعفران و دیگر تاجروں شہریوں کی جانب سے کیئے گئے استقبالیہ ہجوم سے جس انداز میں خطاب کرتے ہوئے بھارت کو للکارا وہ ویڈیو بھی پریس کانفرنس میں دکھائی گئی جس کے ساتھ احمد شریف چوہدری بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ان کی آواز بھر آئی اور آنسو نکل گئے۔ انہوں نے صوبیدار سلیم کے حوصلے اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں صوبیدار سلیم جیسے بہادر ہوں انہیں بھارت کبھی شکست نہیں دے سکتا۔

Chaudhry Nisar’s Aide Sheikh Sajid Praises Raja Pervaiz Ashraf for Compassion and Commitment to Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –24،مئی، 2025) —سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان کی عوام دوستی اور سیاسی بالغ نظری پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے خضدار بس دھماکے کے فوری بعد قومی اسمبلی میں نہ صرف کلرسیداں کی دو طالبات کی شہادت کا ذکر کیا بلکہ نمازجنازہ میں شریک ہو کر بھی متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرکے ان کے غم کو بانٹا حالانکہ کلرسیداں اب ان کا حلقہ انتخاب ہی نہیں راجہ پرویز اشرف نے ہی قومی اسمبلی کے اسپیکر کی حیثیت سے اس وقت کے وزیراعلی حمزہ شہباز کو نہ صرف کلر سیداں سے دھان گلی سڑک کی ازسرنو کارپٹ تعمیر کے لیئے انہیں ذاتی طور پر خط لکھا بلکہ جب وہ ان سے حلف لینے لاہور گئے تو ان سے اس سڑک کی تعمیر کا وعدہ بھی لیا جس کے نتیجے میں کلرسیداں دھان گلی روڈ کی کارپٹ تعمیر کا کام اب اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے راجہ پرویز اشرف کی عوام دوستی اور ترقیاتی کاموں میں ازحد درجہ دلچسپی انہیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button