22 May 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Student Martyred in Khuzdar Bus Blast Identified as Ayesha Saleem from Palala Syedan

خضدار بس دھماکے میں شہید طالبہ عائشہ سلیم کا تعلق پلالہ سیداں کلر سیداں سے، بہن بھائی شدید زخمی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –22،مئی، 2025) —خضدار بس دھماکے میں شہید ہونے والی طالبہ عیشا سلیم راجہ کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں پلالہ سیداں سے ہے یہ صوبیدار راجہ محمد سلیم کی دختر تھیں جو آرمی پبلک سکول خضدار میں میٹرک کی طالبہ تھیں اس حادثے میں شہید بچی کے بہن اور بھائی بھی زخمیوں میں شامل ہیں جن میں کلاس نہم کی سحر سلیم اور کلاس ہفتم کا رافعہ سلیم شدید زخمی ہیں اور سی ایم ایچ میں منتقل کر دیئے گئے بس حادثے میں شہید ہونے والی میٹرک کی طالبہ عیشا سلیم کی نمازجنازہ آج بروز جمعرات دن گیارہ بجے پلالہ سیداں کلرسیداں میں ادا کی جائے گی۔حادثے کا افسوسناک پہلو یہ بھی تھا کہ صوبیدار سلیم راجہ کا تبادلہ کھاریاں ہو چکا تھا اور ان کے بچوں کا آج سکول میں آخری دن تھا۔

Ayesha Saleem Raja

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – May 22, 2025) — A tragic incident has shaken the town of Kallar Syedan, as one of the victims of the Khuzdar bus blast has been identified as Ayesha Saleem Raja, a matriculation student of Army Public School Khuzdar. Ayesha belonged to the village of Palala Syedan and was the daughter of Subedar Raja Muhammad Saleem.

The devastating attack not only claimed Ayesha’s life but also left her younger siblings seriously injured. Her sister, Sehr Saleem, a 9th-grade student, and her brother, Rafia Saleem, a 7th-grade student, were among those wounded in the blast. Both have been shifted to CMH (Combined Military Hospital) for urgent medical treatment.

In a sorrowful twist of fate, the incident occurred on what was to be the last school day for the children, as their father had recently been transferred to Kharian.

The funeral prayer for Ayesha Saleem is scheduled to be held today, Thursday, at 11:00 AM in her native village, Palala Syedan, Kallar Syedan. The entire community is mourning the tragic loss, and prayers are pouring in for the recovery of the injured siblings and strength for the bereaved family.


سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی خضدار اسکول بس حملے کی شدید مذمت، کہا بھارت نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا

Former PM Raja Pervaiz Ashraf Strongly Condemns Khuzdar School Bus Attack; Says India Targeted Innocent Children

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –22،مئی، 2025) — سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے آرمی پبلک سکول خضدار کی بس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے میں کلرسیداں کے گاؤں پلالہ سیداں کی ایک سترہ سالہ طالبہ شہید ہوئی اس کے دو بھائی شدید زخمی ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت بزدل دشمن ہے جس نے ہمارے بچوں کو نشانہ بنایا ہے جنگ کے بھی کوئی اصول ہوتے ہیں ہم نے بھارتی جارحیت کے جواب میں وہاں کسی ایک بھی شہری کو نشانہ نہیں بنایا بھارت دہشتگردی کی واقعات ملوث ہے یہ خود دہشتگردی کرواتا ہے اور الزام پاکستان پر عائد کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا بھارتی دہشتگردی کی مذمت کرے اور پاکستان کا ساتھ دے

IESCO Installs New 50kVA Transformer in Dhok Pind, Kallar Syedan to Address Low Voltage Issues

کلر سیداں کے ڈھوک پنڈ میں لو وولٹیج شکایات پر ائیسکو کا 50 کے وی کا نیا ٹرانسفارمر نصب، عوام کا شکریہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –22،مئی، 2025) — ائیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ نے شدید گرمی میں لو وولٹیج کی شکایات کے پیش نظر بلدیہ کلرسیداں کی ڈہوک پنڈ میں پچاس کے وی کا نیا ٹرانسفارمر نصب کردیا جس پر سعید احمد بھٹی،مسعود احمد بھٹی، جاوید چشتی ایڈووکیٹ، راجہ امجد بگھاروی،راجہ نوید،حاجی محمد شریف و اہل دیہہ نے ایس ڈی او ائیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ انجینئر چوہدری جمال لطیف،لائن سپرینٹنڈنٹ عالمگیر پراچہ کا دلی شکریہ ادا کیا ہے۔

Shahmeer Baloch Elected President in Student Council Elections at Govt. High School Kallar Syedan

گورنمنٹ ہائی سکول کلر سیداں کے اسٹوڈنٹ کونسل انتخابات میں شاہ میر بلوچ صدر منتخب

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –22،مئی، 2025) — گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں میں سٹوڈنٹ کونسل کے سالانہ انتخابات میں شامیر بلوچ صدر منتخب ہو گئے۔ اسی پینل سے فلک نسیم عباسی نائب صدر ،محمد ارمان جنرل سیکرٹری جبکہ شایان علی فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں ۔شاہ میر بلوچ پینل نے 174 کے مقابلے میں 421 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ۔ انتخابی نتائج کا اعلان ریٹرننگ آفیسر مسعود بھٹی نے کیا۔ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر سکول کے پرنسپل محمد خالد عباسی جو چیف الیکشن کمشنر کے فرائض بھی سر انجام دے رہے تھے نے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی ہے ۔

Police Must Deliver Justice by Arresting Robbers, Says Raja Shahid Rasheed After Son Attacked in Rawalpindi

پولیس ڈکیتوں کو گرفتار کر کے مثالی کارکردگی دکھائے، راجہ شاہد رشید کا مطالبہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –22،مئی، 2025) — سابق مشیرPIMF و ممبر ورلڈ کالمسٹ کونسل راجہ شاہد رشید نے کہا کہ پولیس ڈکیت پکڑ کر مثالی کارکردگی کا ثبوت دے، 17مٸی کی رات 11بجے سکستھ روڈ پر ڈکیتی ہوئی اور پولیس کی مسلسل عدم توجہ لمحہ فکریہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے لاء سٹوڈنٹ راجہ انضمام شاہداور اس کے دوست وکیل سٹوڈنٹ فرحان عتیق پر حملہ ہوا، تین ڈکیت موباٸل فونز ، نقدی اور ضروری کاغذات چھین کر یہ کہتے ہوۓ گۓ کہ کوٸی ڈر نہیں ہم پولیس کو منتھلی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ نیوٹاٶن پولیس کی عدم توجہ کی وجہ سے فکرمند ہوں مگر میں خاموش بیٹھنے والا نہیں، میری CM پنجاب، IG پنجاب سے اپیل ہے کہ جلد نوٹس لیں۔ میں CPO راولپنڈی سے ملوں گا۔ اگر پھر بھی کسی نے نوٹس نہ لیا تو ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں پولیس کے کچے چٹھے کھول دوں گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button