17 May 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Religious Leaders Praise Pakistan Army’s Victory, Urge National Unity and Gratitude

کلر سیداں: علما کا افواجِ پاکستان کی فتح پر اظہارِ فخر، قومی اتحاد اور شکر گزاری کی تلقین

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –17،مئی، 2025) — کلرسیداں و گردونواح کے آئمہ کرام نے کہا ہے ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنا کر دنیا عالم میں نہ صرف اسلام کا نام روشن کیا بلکہ اپنی حکمت عملی اور جرات سے دنیا پر پاکستان کی دھاک بٹھائی ہے ان خیالات کا اظہار کلرسیداں سے جامعہ مسجد غوثیہ معصومیہ کلرسیداں کے مولانا عبد الغفور،جامعہ مسجد شیخاں میں مفتی سلیم محمود ربانی، جامعہ مسجد سنہری سے مفتی محمد آکاش عباسی،جامعہ مسجد نوشاہی میں مفتی محمد زاہد یوسف،جامعہ مسجد فیضان مدینہ میں مفتی محمد اکبر اویسی،جامعہ مسجد ربانی میں مولانا احسان اللہ چکیالوی،جامعہ مسجد ممیام سے مولانا محمد اقبال قریشی،جامعہ مسجد فاطمتہ الزہرا چوآخالصہ میں مولانا سید رسول نے جمعہ کے اجتماعات میں یوم تشکر کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فتح کے حصول کے لیئے عددی برتری نہیں اسلام پر ایمان اور جذبہ شہادت سے شرسار ہونا ضروری ہے،غزوہ بدروحنین اس کی روشن مثالیں ہیں جہاں قلیل تعداد میں جاں نثاروں نے خود سے کئی گنا بڑی افواج کو شکست دی انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے طاقت کے گھمنڈ میں مبتلا بھارت کو اللہ کے فضل و کرم سے شکست فاش دے کر دنیا عالم میں اسے رسوا کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس جنگ نے ہمیں اپنی مذہبی سیاسی لسانی علاقائی تعصبات کو ترک کرنے پر مجبور کردیا ہم سب تعصبات ترک کرکے ملت واحدہ بنے تو اللہ کی مدد نصرت نے ہمیں فتحیاب کیا اور ہماری افواج نے حق و صداقت کے معرکہ میں فتح حاصل کی اس سے یہ سبق بھی ملتا ہے کہ ہم نے جب بھی ملت واحدہ بنے تو اللہ نے نہ صرف ہمیں سرخرو کیا بلکہ دنیا میں ہماری مقبولیت میں بھی اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمیں فتحیاب کیا اب ماضی کو ترک کرکے کلمہ شہادت کے تقاضوں پر عمل پیرا ہونے کا وقت آ گیا ہے تاکہ اللہ ہماری نصرت کو برقرار رکھے
انہوں نے کہا کہ شہدا کے خون کا تقاضا ہے کہ دھرتی پر اللہ کے نظام کے احیا کے لیے جدوجہد کی جائے ہمارے مسائل کا واحد ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ اور مقام مصطفی کا تحفظ ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں قومی اتحاد اور یکجہتی کی بدولت ہم نے اپنے سے کئی گنا بڑے ملک کی جارحیت کو ناکام بنانےکے بعد فتح کی نئی تاریخ رقم کی ہمیں دیگر شعبوں میں بھی متحد ہو کر ملک کو مسائل سے نجات دلانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ہم جب بھی متحد ہوئے اللہ نے ہمیں اپنی مدد اور نصرت عطا کی ہم نے لسانی مذہبی علاقائی سیاسی تقسیم کو ختم کرکے باہمی اتحاد کی بدولت دشمن کو تاریخی شکست دی,انہوں نے کہا کہ اللہ کی نعمت کا تقاضا ہے کہ ہم سب اللہ کی نعمتوں کے شکرگزار بندے بنیں کیونکہ اللہ نے خود شکر کرنے کی تعلیم دی اور شکر کرنے والوں کے لیئے انعامات کا اعلان کیا ہے اب ملک کے ہر شہری پر لازم ہے کہ وہ اس فتحیابی پر اللہ کا شکر ادا کرے، ہمیں زبان کے ساتھ ساتھ عملی طور پر بھی اللہ کا شکر بجا لائے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi – May 17, 2025) — Religious leaders (Ulema and Imams) from Kallar Syedan and surrounding areas have praised the Pakistan Armed Forces for successfully repelling Indian aggression. In their Friday sermons marking a “Day of Gratitude,” they declared that the military’s strategic brilliance and courage not only secured the nation but also elevated the image of Islam globally.

Maulana Abdul Ghafoor (Jamia Masjid Ghausia Masoomia), Mufti Saleem Mahmood Rabbani (Jamia Masjid Shekhan), Mufti Muhammad Akash Abbasi (Jamia Masjid Sunehri), Mufti Muhammad Zahid Yousaf (Jamia Masjid Naushahi), Mufti Muhammad Akbar Owaisi (Jamia Masjid Faizan-e-Madina), Maulana Ihsanullah Chakyalvi (Jamia Masjid Rabbani), Maulana Muhammad Iqbal Qureshi (Jamia Masjid Mamyam), and Maulana Syed Rasool (Jamia Masjid Fatimatuz Zahra, Choa Khalsa) highlighted that the key to this victory was not numerical superiority but deep faith in Islam and a spirit of martyrdom.

They referred to historical Islamic battles like Badr and Hunain to emphasise how smaller forces triumphed against larger enemies through divine support and unity. They stated that Pakistan’s armed forces, with God’s help, defeated India’s aggression and exposed its arrogance to the world.

The clerics stressed that this victory teaches a crucial lesson: when the nation rises above religious, linguistic, political, and regional differences and unites as one Ummah, divine support follows. They urged citizens to abandon past divisions and fully embrace the principles of the Kalima Shahadah to preserve this divine assistance.

They also emphasised that the blood of martyrs demands that efforts continue toward establishing a system based on Islamic values (Nizam-e-Mustafa) and safeguarding the honour of the Prophet Muhammad (PBUH). The leaders said that just as unity brought military success, it can also help overcome internal national challenges.

Concluding their addresses, the Ulema reminded everyone that gratitude is a divine obligation and that every citizen must now not only verbally thank Allah for this victory but also show that gratitude through righteous actions.

کلر سیداں: جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے بھارت کو یادگار شکست دی — مخدوم صابر حسین

Kallar Syedan: Under Gen. Asim Munir’s Command, Pakistan Army Delivers Historic Defeat to India — Sabir Hussain

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –17،مئی، 2025) —افواج پاکستان نے جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہندوستان کو یادگار شکست فاش دی۔ان خیالات کا اظہار صدر پوٹھوار کشمیر انٹرنیشنل یونین اف جرنلسٹ مخدوم سید صابر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے حکمرانوں نے پاکستان کو کمزور سمجھتے ہوئے حملہ کیا جس کے جواب میں پاکستان کی افواج نے ارمی چیف سیدعاصم منیر کی قیادت میں بھرپور طریقے سے دیا ہماری بری فضائی فوج نے ہندوستان کی افواج کو بری طرح سے شکست دی۔اور چند گھنٹوں کے دوران ہندوستان کو چھ قیمتی جہازوں اور اربوں روپے کے فوجی نقصانات کے ساتھ ساتھ قابل تلافی جانی نقصان سے بھی دوچار کیا۔چند گھنٹے پہلے انڈیا کے وزیراعظم تکبر اور غرور کی وجہ سے پاکستان اس کو کم تر سمجھتا تھا۔پاکستانی شاہینوں کے حملوں کے بعد پاکستان کے گھٹنوں میں بیٹھ گیا اور سیز فائر کے لیے امریکہ کے صدر کی منت سماجت شروع کر دی۔پاکستان کی حکومت اور افواج نے عالمی دنیا کی من کی کوششوں کو قبول کرتے ہوئے سیز فائر کر دیا۔مگر 10 مئی پوری دنیا بالخصوص ہندوستان اس کی فوج وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم پوری صحافی برادری ارمی چیف سید عاصم منیر قیادت میں پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اپنی افواج ایک ایک سپاہی اور شاہینوں کو سلام اور خراج سین پیش کرتی ہے

Kallar Syedan: UC Ghazanabad Holds Day of Gratitude Ceremony Praising Armed Forces; Local Administration Fails to Observe Official Directives


کلر سیداں: یو سی غزن آباد میں یومِ تشکر کی تقریب، افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین؛ انتظامیہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد میں ناکام

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –17،مئی، 2025) —دفتر یوسی غزن آباد میں یوم تشکر کی تقریب منعقد ہوئی جس سے سابق وائس چیئرمین یوسی غزن آباد ظفر عباس مغل،اصف نذیر بٹ،عامر شبیر، آصف عرفان،توقیر کیانی،چوہدری اسد،محمد عمران، چوہدری نعیم اکمل اور عثمان خان یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اور افواج نے بروقت کاروائی کرکے بھارتی جارحیت کو شکست فاش دی بھارت نے پہلگام کے خودساختہ واقعہ کی آڑ میں رات کی تاریکی میں پاکستان پر جنگ مسلط کی مگر ہماری بہادر افواج نے اعلانیہ کاروائی کرکے بھارتی غرور اور تکبر خاک میں ملا کر بھارتی بالادستی کا خواب چکنا چور کردیا عالمی سطع پر پاکستان اور اس کی افواج کا وقار بلند ہوا ہے جس پر ملک کا ہر ایک محب وطن شہری اپنی حکومت اور مسلح افواج کا ممنون احسان ہے اس موقع پر قومی پرچم بھی بلند کیا گیا ملکی سالمیت ترقی بھائی چارے کے لیئے خصوصی دعا کی گئی
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)کلرسیداں انتظامیہ نے یوم تشکر میں حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے کوئی قابل ذکر تقریب منعقد ہوئی نہ ہی انتظامیہ کی جانب سے کوئی پریس ریلیز جاری کی گئی تاہم تعلیمی اداروں میں تقریبات کا انعقاد ہوا مگر انتظامیہ اپنی زمہ داریاں سر انجام دینے میں ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوئی۔

Kallar Syedan SHO Syed Sibtain ul Hasnain Departs for UK Visit; Sub-Inspector Mubeen ul Hassan Appointed Acting SHO

کلر سیداں: ایس ایچ او سید سبطین الحسنین برطانیہ روانہ، سب انسپکٹر مبین الحسن قائمقام ایس ایچ او مقرر

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –17،مئی، 2025) —ایس ایچ او کلرسیداں سید سبطین الحسنین ایک ہفتے کے دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے ان کی عدم موجودگی میں سب انسپکٹر مبین الحسن قائمقام ایس ایچ او کلرسیداں کے فرائض سر انجام دیں گے۔

Kallar Syedan: 21-Year-Old Female Student Abducted, FIR Registered — Police Launch Investigation

کلر سیداں: 21 سالہ طالبہ اغوا، مقدمہ درج — پولیس نے تفتیش شروع کر دی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –17،مئی، 2025) —کلرسیداں سے اکیس سالہ طالبہ اغوا مقدمہ درج پولیس مصروف تفتیش۔ یوسی منیاندہ کے ایک شہری نے مقدمہ درج کروایا کہ میں سودا سلف لینے دوبیرن گیا واپس آیا تو میری بیوی نے بتایا کہ بیٹی دس منٹ قبل گھر سے گئی ہے جو ابھی تک واپس نہیں آئی جس کو کافی تلاش کیا جو نہ مل سکی زین نامہ شخص نے میری بیٹی کیساتھ تعلقات استوار کر لیے تھے۔ مجھے قوی یقین ہے کہ میری بیٹی کو اسی نے اپنی والدہ سے مل کر اغواء کر لیا ہے۔ کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button