17 May 2025DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London: Dangerous driver Abubakar Mahmood who killed mum jailed for 12 years in Nelson

لندن: نیلسن میں ماں کو کچلنے والا خطرناک ڈرائیور ابوبکر محمود 12 سال قید کی سزا کا مستحق قرار

لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، 17 مئی 2025) — ایک خطرناک ڈرائیور ابوبکر محمود، جس نے ایک خاتون سافیہ کریم کو تیز رفتاری سے گاڑی چلا کر کچل دیا تھا، کو 12 سال سے زائد قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

51 سالہ سافیہ کریم، جو پیشے کے اعتبار سے ایک کیئر ورکر اور ماں تھیں، نیلسن کے علاقے مانچسٹر روڈ پر سڑک پار کرتے ہوئے ایک تیز رفتار فولکس ویگن گالف کی زد میں آ گئیں، جسے 20 سالہ ابوبکر محمود چلا رہا تھا۔

پریسٹن کراؤن کورٹ کو بتایا گیا کہ فیرر اسٹریٹ، نیلسن کا رہائشی محمود، ایک ایسی سڑک پر جس کی رفتار کی حد 30 میل فی گھنٹہ تھی، تقریباً 65 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا جب اس نے سافیہ کریم کو ٹکر ماری۔

استغاثہ کے وکیل جوزف آلمن نے عدالت کو بتایا کہ حادثے کے بعد ابوبکر محمود موقع پر رکا نہیں بلکہ تقریباً 1.2 میل تک گاڑی چلاتا رہا اور بعد ازاں گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ سافیہ کریم شام 7:30 بجے کے قریب اپنے ایک پرانے مریض سے ملاقات کے لیے گئی تھیں، اور تقریباً 50 منٹ بعد جب وہ واپس روانہ ہوئیں اور سڑک پار کر رہی تھیں، تو انہوں نے دائیں جانب دیکھا۔ صرف چار سیکنڈ بعد، ابوبکر کی گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔

عدالت میں وہ ویڈیو فوٹیج بھی پیش کی گئی جس میں ابوبکر محمود کی ماضی میں خطرناک ڈرائیونگ کرتے ہوئے ویڈیوز شامل تھیں۔ ایک ویڈیو میں اسے 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے اور خود کو فلماتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ ابوبکر محمود نے کبھی ڈرائیونگ کا باقاعدہ ٹیسٹ پاس نہیں کیا تھا۔ اس کی غیر ذمہ دارانہ حرکت نے ایک بے گناہ جان لے لی اور اب اسے اس سنگین جرم کی سزا بھگتنا ہوگی۔

London; (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, 17th May 2025 – A dangerous driver Abubakar Mahmood who mowed down a carer and mother Safia Kareem as she crossed a road has been jailed for more than 12 years.

Safia Kareem, 51, was dragged along Manchester Road in Nelson after she was struck by a Volkswagen Golf being driven at speed by Abubakar Mahmood, 20.

Preston Crown Court heard the car being driven by Mahmood, of Farrer Street, Nelson, struck Ms Kareem at around 65mph on the 30mph road.

Joseph Allman, prosecuting, said that following the crash, Mahmood failed to stop and continued to drive for around 1.2 miles before abandoning the vehicle.

Mr Allman said Ms Kareem, who worked as a carer, had been to see one of her long-term patients at around 7.30pm on the day of the crash.

She left the house around 50 minutes later and looked to her right as she prepared to cross Manchester Road.

Around four seconds later she was hit by Mahmood, who had never passed a driving test, the court heard.

Footage was played in court of previous instances in which Mahmood had driven dangerously. One of the clips showed him reaching speeds of 100mph while he filmed himself driving.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button