15 May 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Fake Drug Bust Exposed: Innocent Youth Framed, Robbed by Police Officers at Shah Khaki Check Post

کلر سیداں؛ شاہ خاکی چیک پوسٹ پر جعلی منشیات کیس کا انکشاف، بے گناہ نوجوان پر جھوٹا الزام لگا کر رقم لوٹ لی گئی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –15،مئی، 2025) —اینٹی نارکوٹکس فورس راولپنڈی میں تعینات سب انسپکٹر رضا علی شاہ نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ شاہ خاکی میں تعینات اے ایس آئی عماد افضل کے ہمراہ ناکہ بندی کے نام پر کلرسیداں کے بیس سالہ نوجوان پر کلو چرس ڈال کر اسے گرفتار کر لیا پھر اس کی جیب سے پچاس ہزار روپے اور اس کے بنک اکاونٹ سے بھی ڈیڑھ لاکھ نکال لیئے اپنی نوعیت کا یہ منفرد واقعہ کلرسیداں دھانگلی روڈ پر واقع پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ شاہ خاکی کے قریب قریب پیش آیا۔جہاں کلر سیداں کے بیگناہ نوجوان پر خود سے چرس ڈال دی اور ڈیڑھ لاکھ روپے بھی موبائل ایپ کے ذریعے نکلوا لئے جس پر ایس ایس پی ہائی وے محمد بن اشرف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی عماد افضل کو معطل کر کے اعلی سطحی انکوائری کا حکم دے دیا۔چند ایام قبل محکمہ کا موقف تھا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے سب انسپکٹر رضا علی شاہ نیپنجاب ہائی وے پٹرول شاہ خاکی چیک پوسٹ کے اے ایس آئی عماد افضل کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر ناکہ بندی کر کے کلر سیداں سے دانگلی جانے والی ایک مسافر ہائی ایس نمبری ایل ای ٹی 2511 جس کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہوئے ایک شخص جس کا بعد از دریافت نام و پتہ انضمام بشارت علی سکنہ مہیر ہ سنگال (کلر سیداں) معلوم ہوا کی طرف مخبر نے اشارہ و نشاندہی کی کہ یہی مذکورہ شخص ہے،گاڑی میں موجود مسافروں کو گواہ بننے کا کہا گیا لیکن سب نے معذرت کر لی،لہذا بہ حالت مجبوری،چیکنگ پارٹی سے ہی کانسٹیبل فہد سرور و کانسٹیبل ڈرائیور حسنین عباس کو گواہان نامزد کر کیانضمام بشارت نامی شخص سے سوالات کرنے پر اس نے انکشاف و اعتراف کیا کہ اس کے پاس منشیات موجود ہے جسے گاڑی سے نیچے اتار کر اس کے ہاتھ میں پکڑے شاپر کو کھول کر چیک کرنے پر اندر سے ایک عدد پیکٹ جس کا وزن کرنے پر 1000 کلوگرام چرس برآمد کر لی تا ہم اس دوران اے ایس آئی عماد افضل نے فون ایپ کے ذریعے ملزم کے اکاونٹ سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم بھی نکلوا لی۔ ادھر محمد بشارت ولد محمد شفیع نے ایس ایس پی پنجاب پٹرولنگ کو دی گئی درخواست میں تحریر کیا کہ میرے بیٹے انضمام بشارت نے 20 اپریل شام 7 بجے رینٹ پر سوزوکی آلٹو نمبر ی اے ایف سی 752 پاکستان موٹر اینڈ رینٹ اے کار کلر سیداں جس کا پروپرائیٹر عطا ہے سے لی اور شادی میں شرکت کیلئے کلر سیداں سے ڈڈیال آزاد کشمیر روانہ ہوا اور رقم مبلغ چالیس ہزار روپے کیش، دو عدد موبائل فونز اور اے ٹی ایم کارڈ بھی میرے پاس تھا رات قریب 8 بجے دانگلی کے مقام پر گاڑی مذکورہ کو پنجاب ہائی وے پٹرولنگ شاہ خاکی والوں نے روکا، گاڑی کے شیشے کالے ہونے پر بحث ہوئی جو کہ تلخ کلامی میں تبدیل ہو گئی اور پٹرولنگ پولیس والوں نے انضمام کو اپنی گاڑی میں بٹھا لیا اور گاڑی بھی قبضہ میں لے لی اور میرے بیٹے کو شاہ خاکی چیک پوسٹ میں لے جا کر ایک کمرے میں بٹھا دیا اور شو روم کے مالک عطا کو بلوا لیا اور عملے کیساتھ بحث مباحثہ کے بعد میرے بیٹے کیساتھ ملاقات کرنے کی اجازت دی جس پر عطا نے میرے بیٹے کو کہا کہ اگر تمہارے پاس کچھ رقم ہے تو مجھے دو میں تمہیں اور گاڑی کو چھڑوا سکوں جس پر انضمام نے کہا کہ میرے پاس جو کچھ بھی تھا وہ سب کچھ پی ایچ پی والوں نے مجھ سے لے لیا ہے جس پر عطا نے پی ایچ پی والوں سے موبائل فون لیا اور پن کوڈ پوچھا اور خود ہی ڈیڈھ لاکھ روپے کی رقم اپنے اکائونٹ میں منتقل کر دی اور کچھ ہی دیر بعد پی ایچ پی والوں نے ایک ٹیوٹا ہائی ایس ایل ای ٹی 2511 جو کہ ڈڈیال سے راولپنڈی اسپیشل بکنگ پر ائیر پورٹ جا رہی تھی کو روکا اور گاڑی کا منہ ڈڈیال کی طرف موڑ کر انضمام کو اس گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھا کر ایک شاپر کو گود میں رکھو ا کر ویڈیو بنائی اور ٹیوٹا کرولا کو راولپنڈی کیلئے چھوڑ دیا اور پھر پی ایچ پی والوں نے اے این ایف کو کال کر کے بلوا لیا اور چرس برآمد کرنے کا ڈرامہ رچایا اور اس دوران عطا اپنی رینٹ والی گاڑی واپس لے کر کلر سیداں روانہ ہو گیا اور میرے بیٹے انضمام کو رات 12 بجے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ایس پی محمد بن اشرف نے اے ایس آئی حماد افضل کو معطل کرکے چار اہلکاروں کے خلاف مزید انکوائری کو کہا ہے جس کے بعد پولیس اہلکار منت سماجت اور معافی تلافی کے لیئے کوشاں ہیں اور لوٹی گئی تمام رقم واپس کرنے کو بھی تیار ہیں۔یاد رہے کہ شاہ خاکی چیک پوسٹ کا سارا عملہ دن رات مبینہ طور پر لوٹ مار میں مصروف رہتا ہے اور اس سارے دھندے کی سربراہی چیک پوسٹ کے انچارج کرتے دکھائی دیتے ہیں سارا عملہ پیشہ وارانہ امور کی بجائے شکار میں مصروف رہتا ہے عوام اس کی لوٹ مار سے تنگ ہیں عوامی حلقوں نے انچارج سمیت تمام عملے کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا ہے

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram ul Haq Qureshi, May 15, 2025) — In a shocking and disturbing incident, Sub-Inspector Raza Ali Shah of the Anti-Narcotics Force (ANF), stationed in Rawalpindi, in collaboration with ASI Imad Afzal from the Punjab Highway Patrol at Shah Khaki check post, falsely implicated a 20-year-old youth from Kallar Syedan by planting one kilogram of charas (hashish) on him during a fabricated checkpoint operation. The officers then extorted Rs. 50,000 in cash from his pocket and an additional Rs. 150,000 from his bank account via the mobile app.

This unique case unfolded near the Shah Khaki check post on Dhuangali Road, where the innocent young man was forcefully framed. Upon learning of the incident, SSP Highways Muhammad Bin Ashraf took immediate notice, suspending ASI Imad Afzal and ordering a high-level inquiry.

Previously, authorities had claimed that based on an informant’s tip, a search was conducted on a passenger vehicle (Hiace LET 2511) en route from Kallar Syedan to Dadyal. The informant pointed out a passenger sitting in the front seat, later identified as Inzamam Basharat Ali of Mehra Singhal, Kallar Syedan. Passengers declined to act as witnesses, so two on-duty constables were made official witnesses. According to the police, the suspect confessed to carrying narcotics and one kilogram of hashish was recovered from a shopper bag in his possession.

However, Inzamam’s father, Muhammad Basharat, later submitted a written complaint to SSP Punjab Highway Patrol, presenting a very different story. He detailed that on April 20, around 7 PM, his son had rented a Suzuki Alto from a local showroom for a wedding trip to Dadyal, AJK. He had Rs. 40,000 in cash, two mobile phones, and his ATM card. At around 8 PM, police at Shah Khaki stopped his car due to tinted windows, leading to a heated exchange. They detained Inzamam and seized the vehicle. The showroom owner, Atta, was called to the scene and suggested that he could get the car and Inzamam released if given money. Inzamam replied that all his belongings were already taken by the police.

Atta then used one of the seized phones to access Inzamam’s banking app and transferred Rs. 150,000 to his own account. Soon after, the officers staged a scene by stopping another passenger Hiace, forced Inzamam into the front seat, placed a bag in his lap, and filmed a fake recovery video. The vehicle was then released, and ANF was called to carry out a fabricated arrest at midnight.

Following the complaint and internal investigations, SSP Muhammad Bin Ashraf suspended ASI Imad Afzal and ordered inquiries against four additional officers. Sources say the involved officers are now pleading for forgiveness and offering to return the stolen funds.

Residents of the area have long accused the Shah Khaki check post staff of engaging in routine extortion under the supervision of their in-charge. Locals are now demanding the immediate transfer of the entire check post team, citing rampant corruption and public harassment.

کلر سیداں: مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

Kallar Syedan: One Dead, Several Injured in Separate Road Accidents

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –15،مئی، 2025) —کلرسیداں میں حادثات ایک شخص جاں بحق متعدد زخمی،پہلا حادثہ کلر پنڈی روڈ پر مہیرہ سنگال کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی الٹ جانے سے 35 سالہ نثار سکنہ منگال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوئے تھے۔ کار کلرسیداں سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر روڈ پر لگے پلر کیساتھ ٹکرا گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولنس گاڑی موقع پر پہنچ گئی جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کلرسیداں ہسپتال شفٹ کر دیا گیا،ادہر کلر دھان گلی روڈ پر ڈرائیور کی غلطی سے ٹرک الٹ گیا کلرشہر میں بھاری درخت نیچے سے گزرتے ٹرک پر جا گرا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button