14 May 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: JUI Hosts Ceremony in Support of Armed Forces, Political Leaders Praise Military Victory

پاکستانی افواج سے اظہار یکجہتی کے لیئے جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام دارالعلوم ربانیہ کلرسیداں میں تقریب

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –14،مئی، 2025) —پاکستانی افواج سے اظہار یکجہتی کے لیئے جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام دارالعلوم ربانیہ کلرسیداں میں تقریب منعقد ہوئی جس سے مسلم لیگ ن،ٹی ایل پی،پاکستان پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی،مسلم لیگ ضیا و دیگر کے راہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہر غیرتمند شہری جرات و بہادری کی لازوال تاریخ مرتب کرنے پر اپنی مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا یے ہماری افواج کے بروقت اقدام نے بھارت کے جنگی جنون اوردشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے مودی کی انتہاء پسند پست ذھنیت اور جنگی جنون نے ھندوستان کو عالمی سطح پر رسوا کیا۔ جے یو آئی صوبہ پنجاب کی جنرل کونسل کے رکن مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے پوری دنیا میں اسلامی پرچم کو سربلند کیا اور قومی عزت و وقار میں اضافہ کیا ہماری افواج نے شرعی حدود کے اندر رہتے ہوئے ایسی جنگ لڑی جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، بیرسٹر احمد صغیر راجہ نے کہا کہ بھارت خود کو سپرپاور سمجھتا تھا ہماری افواج نے اس کے غرور کو توڑا انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہترین سفارتکاری کا نتیجہ ہے کہ آج اسرائیل کے سوا ساری دنیا ہمارے موقف کے ساتھ کھڑی ہے۔جمعیت علمائے اسلام کے امیر قاری یوسف رشیدی نے کہا کہ اللہ تعالی نے ملت اسلامیہ کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں اللہ نے پاک فوج سے ایسا کام لیا جسے تاریخ ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھے گی۔محمد زبیر کیانی نے کہا کہ اللہ تعالی نے جنرل حافظ عاصم منیر کے اس دعوے کو سچ ثابت کیا کہ اللہ کی تائید ہمیں حاصل یے انہوں نے جو کہا وہ کر دکھایا قوم اپنی افواج کے جذبہ شہادت اور ملی بیداری کو ہمیشہ یاد رکھے گی،راجہ ندیم احمد نے کہا کہ ہماری اس فتح پر ہماری نسلیں بھی فخر کریں گی انہوں نے پہلگام واقعہ کو من گھڑت بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنا کر ایسا کارنامہ سرانجام دیا جسے ہم اور ہمارا دشمن کبھی فراموش نہ کرسکیں گے۔ریٹائرڈ ایس پی راجہ طاہر بشیر نے کہا کہ ہماری افواج کی برتری نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال رکھا یے دنیا پر ہماری دھاک بیٹھی گئی یے ہماری افواج نے سپہ سالار حافظ عاصم منیر کی قیادت میں تاریخ کا درخشندہ باب رقم کیا ہے۔سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض نے کہا کہ ہماری افواج کے ساتھ ساتھ ہماری سیاسی قیادت نے بھی عوامی خواہشات کے مطابق اپنی افواج کو بھارت کو سبق سکھانے کا حکم دیا حکومت کی بہترین سفارت کاری کے باعث اقوام عالم نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا یہ ہماری حکومت کی بہترین سفارتکاری کا نتیجہ ہے۔مسلم لیگ ضیا کے ضلعی صدر شیخ خورشید احمد نے کہا کہ آج پاکستان ہی نہیں عالم اسلام کی خوشی بھی دیدنی ہے ہماری افواج جذبہ شہادت سے سرشار ہیں،جماعت اسلامی کے امیر جاوید اقبال نے کہا کہ آج پوری قوم متحد کو کر اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک خطے میں جنگ کے بادل منڈلاتے رہیں گے پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔ٹی ایل پی کے راجہ ازرم حمید سیالوی نے کہا کہ جب ہماری افواج نے علم جہاد بلند کیا تو اللہ نے رہنمائی تائید اور نصرت بھی بھیجی،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہمیں فلسطین میں جہاد کی اجازت دے ہم اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے،مسلم لیگ ن کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین نے کہا کہ ہمارے سپہ سالار نے پاکستان اور فوج کی قدرو منزلت میں بے پناہ اضافہ کیا،پیپلز پارٹی کے عاطف اعجاز بٹ نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے بھٹکے ہوئے نوجوان قومی دھارے میں شامل ہو جائیں افواج کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والے ناسور ہیں ہماری افواج ہر اس دشمن کا صفایا کرے گی جو اس مملکت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا انہوں نے ملک کو ایٹمی ریاست بنانے پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان،ذوالفقار علی بھٹو،جنرل ضیاالحق اور میاں نواز شریف کی خدمات کو بھی سراھا۔تحاجی ریاست حسین نے کہا کہ ہمیں اج ذوالفقار علی بھٹو اور نوازشریف کے کارناموں کو ہر گز فراموش نہیں کرنا چاہیئے،عابد زاھدی نے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے جس جرات سے جمگ لڑی اس کے اثرات جنوبی ایشیا پر مرتب ہوں گے،مسعود احمد بھٹی،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،مولانا عبداللہ شاہ،مفتی تاج الرحیم و دیگر نے کہا کہ ہماری افواج کی عظیم فتح سے ہر اس شخص تک یہ پیغام پہنچ گیا یے کہ پاکستان ہمیشہ رہے گی سازشیوں کے سر کچل دیئے جائیں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram ul Haq Qureshi, May 14, 2025) — A grand ceremony was held at Darul Uloom Rabbaniyah, Kallar Syedan, under the banner of Jamiat Ulema-e-Islam (JUI) to express solidarity with the Pakistan Armed Forces. Leaders from various political parties, including PML-N, TLP, PPP, Jamaat-e-Islami, and PML-Zia, delivered passionate speeches in praise of the military’s courage and timely action in countering Indian aggression.

Speakers lauded the armed forces for thwarting India’s hostile intentions and hailed their role in upholding national pride and global recognition. Maulana Ehsanullah Chakyalvi emphasised that the military operated within Islamic principles, while Barrister Ahmad Sagheer Raja pointed out that the world, barring Israel, now stands by Pakistan’s stance.

JUI’s Qari Yousaf Rashidi and others praised Chief of Army Staff General Hafiz Asim Munir for his leadership. They asserted that the military’s response sent a strong message to enemies and uplifted the morale of the entire Islamic world. Calls were also made for the government to support efforts against Israeli aggression.

The event concluded with a unified expression of national pride, asserting that the sacrifices and valour of the Pakistan Army would be remembered for generations.

کلرسیداں سے شادی شدہ خواتین کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا دو ایام میں دو خواتین گھروں سے چلی گئیں

Two Married Women Go Missing in Kallar Syedan Within Two Days

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –14،مئی، 2025) —کلرسیداں سے شادی شدہ خواتین کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا دو ایام میں دو خواتین گھروں سے چلی گئیں چنام کے بعد بھورہ نصیب کے ایک شہری نے مقدمہ درج کروایا کہ میری شادی تین برس قبل مسمات (ا) سے ہوئی تھی۔ ہم ہنسی خوشی زندگی گزار رہے تھے کہ صبح 7 بجے میری بیوی نے مجھے ناشتہ دیا اور جس کے بعد میں کام پر چلا گیا۔ میری والدہ عذرہ اور بیوی اکیلی تمیں چار بجے گھر واپس آیا تو والدہ نے بتایا کہ میری بیوی 2 بجے سے گھر سے غائب ہے ہم نے قریبی رشتہ داروں میں اس کی پتہ جوئی کی مگر اس کا سراغ نہ مل سکا۔ میری بیوی کا فون نمبر بھی بند مل رہا ہے میری بیوی کو نامعلوم ملزم نے اغواء کر لیا ہے۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

News in brief..

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –12،مئی، 2025) — کلرسیداں پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد نعمان کے قبضے سے 2200گرام جبکہ مظہر اقبال کے قبضے سے 1300 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –14،مئی، 2025) —منگل کے رقز شائع خبر پر کاروائی،ایسکو کلرسیداں نے خبر شائع ہوتے ہی اڑھائی ماہ سے اتارے گئے پچاس کے وی کے ٹرانسفارمر کو موضع ستھوانی میں نصب کر دیا ماسٹر محمد منیر نے ایسکو کلرسیداں اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا یے۔

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –14،مئی، 2025) —ریٹائرڈ ایس پی راجہ طاہر بشیر،محمد زبیر کیانی،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی نے گاوں سہوٹ حیال جا کر نمبردار عبدالعزیز، نمبردار اسد عزیز،نمبردار عبدالھادی سے ملاقات کی اور محمد فاروق کی حادثاتی موت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button