11 May 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: “Pakistan’s Response to India a Historic Move, Says PML-N MPA Raja Saghir Ahmed”
کہوٹہ: بھارت کو پاکستان کا جواب تاریخی اقدام ہے، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11مئی2025)
پاکستان کا بھارت کو جواب بہت اعلیٰ اقدام ہے، مودی سرکار پاکستان کی خاموشی کو کمزوری سمجھتا رہا ہے،پاک افواج نے 65کی تاریخ کو دوہرا دیا ہے شاہینوں نے حقیقی معنوں میں بھارت میں گھس کران کے حملے کا جواب دیا ہے ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں ہماری دعاہیں اپنی افواج کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے اپنے آفس (باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ) مٹور میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ ہماری آرمی دنیا کی سب سے بہترین آرمی ہے، پاک افواج، بحری، بری اور فضائیہ میں بہترین کارکردگی ہے انہوں نے بھارت کے حملے کا دفاع کیا انہوں نے بہت صبر کیا مگر انڈیا اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا تو الخمداللہ پاک افواج کے سپہ سالار سید عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کے دانت کھٹے کر دیے ہیں انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز پاک فوج کے حق میں ہم نے ایک ریلی نکالی جس میں ایم این اے راجہ اسامہ نے بھی خصوصی شرکت کی تھی جبکہ تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کی تمام یونین کونسلوں اور ایم سیز سے چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلر ز حضرات سمیت ن لیگ کے کارکنوں، ورکروں سمیت حلقے کی سیاسی وسماجی شخصیات نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی میں سب کا شکریہ ادا کر تا ہوں۔
