مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،8مئی2025) کہوٹہ انجمن تاجران کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی ریلی کا انعقاد،تمام جماعتوں کے رہنماؤں،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے،مٹور تا کلر چوک بڑھی ریلی نکالی کلر چوک میں قائدین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب بھی کیا،تفصیل کے مطابق انجمن تاجران کہوٹہ کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں انجمن تاجران کہوٹہ کے سر پر ست اعلیٰ حاجی ملک عبد الرؤف، کرنل وسیم احمد جنجوعہ، بریسٹر احمد صغیر راجہ، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، سابق ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق احمد کھٹڑ،حاجی ملک منیر اعوان،مولانا ادریس ہاشمی،مولانا قاری عثمان عثمانی،مولاناظہور اعوان نقیبی،راجہ رفاقت جنجوعہ، ابرار حسین عباسی، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، ناہب صدر راجہ شاہد اجمل، ملک غلام مرتضیٰ، ایم ذرین اعوان،ملک یاسر مجید، ملک منیب ثاقب،زوہیب وحید ستی سمیت بڑھی تعداد میں کہوٹہ شہر کے دوکانداروں، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں، شہریوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی کا مقصد ملکی سلامتی کے ضامن ادارے پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم، پاک فوج کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے دوران شرکاء نے پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد جیسے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔مقررین نے پاک فوج کی قربانیوں اور ملک کے دفاع میں اس کے کردار کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم اپنے محافظوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ انجمن تاجران کے رہنماؤں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں عوام اور افواجِ پاکستان کے درمیان رشتے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ریلی پرامن انداز میں اختتام پذیر ہوئی، آخر میں ملکی سالمیت، استحکام اور پاک فوج کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – May 8, 2025) — A grand solidarity rally in support of the Pakistan Army was held in Kahuta under the banner of the Traders Association. Leaders from all political and religious parties, as well as social figures and local citizens, participated in large numbers. The rally began in Mutor and culminated at Kallar Chowk, where speeches were delivered in praise of the army’s sacrifices and national defense role.
Prominent participants included Haji Malik Abdul Rauf (Patron-in-Chief of the Kahuta Traders Association), Colonel (R) Waseem Ahmed Janjua, Barrister Ahmad Sagheer Raja, Dr. Muhammad Arif Qureshi, former MC member Qazi Ikhlaq Ahmad Khattar, Haji Malik Munir Awan, Maulana Idrees Hashmi, Maulana Qari Usman Usmani, Maulana Zahoor Awan Naqeebi, Raja Rafiq Janjua, Abrar Hussain Abbasi, Press Club President Raja Imran Zamir Janjua, Vice President Raja Shahid Ajmal, Malik Ghulam Murtaza, M. Zareen Awan, Malik Yasir Majeed, Malik Muneeb Saqib, and Zohaib Waheed Satti among others.
The participants, carrying national flags, pro-army banners, and placards, chanted slogans like “Pak Army Zindabad!” and “Pakistan Paindabad!” The speakers praised the unmatched sacrifices of the armed forces and reaffirmed that the nation stands united with its defenders like a rock.
Leaders of the Traders Association emphasized that such events help strengthen the bond between the people and the armed forces. The rally concluded peacefully with a special prayer for national security, stability, and the continued success of the Pakistan Army.
ڈاکٹر عارف قریشی کی بھارت کے حملے کی شدید مذمت، کہا پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے
Dr. Arif Qureshi Condemns Indian Aggression, Says Entire Nation Stands with Pakistan Army
مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،8مئی2025) رات کی تاریکی میں پاکستان پرحملے کی مذمت کرتے ہیں بھارتی دہشت گردی کا علاج افواج پاکستان اچھی طرع جانتے ہیں وہ ان کے تمام حملوں کا جواب دیں گے جو انہوں نے پاکستانی آبادی پر کیے ہیں ان خیالات کا اظہار کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے پاک فوج کے حق میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تاجر تنظیموں سمیت سول سوسائٹی، سیاسی و مذہبی جماعتوں کی افواج پاکستان اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کے انعقاد شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج کے حق میں ریلیاں یہ وطن و عزیز سے قوم کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے، کا ہے، بھارت دیکھ لے اور سن لے کہ قوم کا بچہ بچہ اپنی بہادر فوج کے ساتھ کھڑا اور ملکی دفاع کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں لیکن بھارت کا ناپاک ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاک فوج قدم بڑھا ہم تمہارے ساتھ ہیں پاکستان کی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاکستان کی 24 کروڑ عوام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم منہ توڑ جواب دیں گے اور پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے بھارت کسی بھول میں نہ رہے ہم ایٹمی قوت ہیں اور دنیا ہماری طاقت اور قوت ایمانی کو بخوبی جانتی ہے اگر بھارت نے یہ پاکستان پر جنگ مسلط کی تو یہ اس کی آخری غلطی ہوگی، ہم کسی کو بھی اپنی خود مختاری، سلامتی اور وقار کے کو اپنی کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، مسلح افواج ہائی الرٹ ہیں اور سرحد پار کے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔
Indian Nighttime Airstrike Sparks Uproar in Kahuta; Public Rallies Behind Pakistan Army with Passionate Slogans
بھارتی رات کے حملے پر کہوٹہ میں عوام کا شدید ردعمل، پاک فوج کے حق میں نعرے، فوجی دستوں کا پرتپاک استقبال
مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،8مئی2025) پڑوسی دشمن ملک بھارت کا رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کہوٹہ میں رات گئے فائٹر طیاروں کی گھن گرج، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے عوام میں شدید جوش و خروش، نعرہ تکبیراللہ ہو اکبر اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے جبکہ کہوٹہ کلر چوک سے گزرنے والے فوجی دستوں کا پر تباک استقبال کیا، فوجیوں سلیوٹ پیش کیے اور ان کے حق میں نعر ے لگائے،تفصیل کے مطابق ہمیشہ کی طرع گذشتہ رات بھی پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے پاکستان کے مختلف علاقوں سمیت آزاد کشمیرکے باڈر علاقوں کی آبادی اور مساجد پر حملہ کیا جس کی نتیجے میں کچھ جانی مالی نقصان ہوا بدلے میں پاک فوج ان کے 5تیارے اور 2ڈاروں مار گرائے رات گے کہوٹہ میں پاکستانی فائٹر طیاروں کی گھن گرج سے عوام جاگ اٹھے اور پاک فوج کے حق میں نعرئے لگانا شروع کر دیے جبکہ گذشتہ روز دن کے وقت کہوٹہ سے گزرتے ہو پاک فوج کے دستوں کو زبردست ویلکم لوگوں نے گاڑیاں روک کو نعرے بازی کر فوجی جوانوں کا حوصلہ بڑھایا عوام نے نعرہ تکبیراللہ ہو اکبر،ک فوج زندہ باد،انڈیا کی بربادی تک کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی کے نعرئے لگاے۔