08 May 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: High Alert Declared at Kallar Syedan THQ Hospital Amid India-Pakistan Tensions

پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ایمرجنسی ہائی الرٹ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –08،مئی، 2025) —ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ایمرجنسی ہائی الرٹ کر کے 24/7 کے تحت تمام ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو اپنی اپنی ڈیوٹیوں پر موجود رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی میں ادویات کی وافر مقدار کیساتھ ساتھ 22 کے قریب اضافی بیڈز مختص کر دہئے گئے ہیں تا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو راولپنڈی /اسلام آباد کے ہسپتالوں میں شفٹ کرنے کیلئے ریسکیو 1122 اور 1034 کیساتھ بھی رابطہ کر لیا گیا ہے۔ رضاکاروں کیساتھ رابطے میں ہیں تا کہ ہنگامی صورتحال میں انہیں فوری طور پر طلب کیا جا سکے۔ انہوں نے خون عطیہ کرنے کے خواہش مند افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں رابطہ کر یں۔ دریں اثنائ کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے صدر وقاص حیدر شاہ ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری اعلانیے میں پاک آرمی کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بدھ کے روز مکمل ہڑتال کی گئی اور اس دوران کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – May 8, 2025) — In response to escalating tensions between India and Pakistan, Dr. Abida Parveen, Medical Superintendent at the Tehsil Headquarters (THQ) Hospital Kallar Syedan, announced that the hospital has been placed on high emergency alert. Speaking to the media, she stated that all doctors and paramedical staff have been directed to remain on duty around the clock (24/7).

Dr. Parveen further informed that the hospital has allocated approximately 22 additional beds and ensured an adequate stock of emergency medicines to effectively manage any crisis. Coordination has been established with Rescue 1122 and 1034 for the swift transfer of injured patients to hospitals in Rawalpindi and Islamabad. She also mentioned that local volunteers are on standby and can be summoned immediately if required.

Appealing to the public, Dr. Parveen urged individuals willing to donate blood to come forward and contact THQ Hospital Kallar Syedan as soon as possible.

Meanwhile, in a show of solidarity with the Pakistan Army, the Kallar Syedan Bar Association, led by President Waqas Haider Shah Advocate, observed a complete strike on Wednesday. No lawyers appeared in court during the strike.

پاکستانی مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے کلر سیداں میں آج صبح 10 بجے ریلی نکالی جائے گی

Solidarity Rally for Pakistan Armed Forces to Be Held in Kallar Syedan Today at 10 AM

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –08،مئی، 2025) —پاکستانی مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لیئے آج بروز جمعرات دن دس بجے کلرسیداں میں ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کے مقامہ رہنما سابق بلدیاتی ارکان تاجر سول سوسائٹی اور شہری شرکت کریں گے۔

PML-N Leader Abid Zahidi Hails Pakistan Army’s Response to Indian Aggression, Urges National Unity


مسلم لیگ ن کے رہنما عابد زاہدی کا بھارتی جارحیت پر پاک فوج کی بھرپور کارروائی کو خراج تحسین، قومی یکجہتی پر زور

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –08،مئی، 2025) —مسلم لیگ ن کے راھنما سابق ممبر بلدیہ کلرسیداں عابد زاہدی نے کہاھے کہ پاک فوج کی بھارتی جارحیت کیخلاف بہادری کے ساتھ بھرپور کاروائی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ھے۔پاکستانی قوم اس نازک صورتحال میں جذبہ حب الوطنی سے سرشار ھوکر اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ھے بزدل دشمن کا رات کی تاریکی میں حملہ میں بے گناہ شہریوں کی شہادت کا بدلہ لینے کا وقت اگیا ھے۔پاک فورسز نے حملہ آور 7 طیارے تباہ کرکے اکھنڈ بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ھے کہ ھم اپنے سیاسی اختلافات کو بھلا کر اپنی پاک سر زمین کی حفاظت کے لیئے متحد ھو کر دشمن کا مقابلہ کریں۔ اور اپنی فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کی مثال ایک بار پھر دنیا کے سامنے پیش کریں۔

PAF Destroys Indian Rafale Jets, Foils Aggression: Shaukat Iqbal Janjua

پاکستان ایئر فورس نے بھارتی رافیل طیاروں کا غرور خاک میں ملا دیا، شوکت اقبال جنجوعہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –08،مئی، 2025) —معروف سیاسی رہنما شوکت اقبال جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس نے بھارتی عزائم اور رافیل کا غرور خاک میں ملا دیا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کو اپنی طاقت کر بڑا گھمنڈ تھا وہ رافیل طیاروں کو کامیابی کی ضمانت سمجھتا تھا مگر پاکستان ائیرفورس نے اپنی حدود سے کاروائی کرکے پانچ رافیل مار گرائے جس سے بھارتی عزائم مکمل طور پر ناکام بنا دیئے گئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج جابہ ایمانی سے سرشار ہیں بھارتی موت سے خوفزدہ ہیں وہ اسی خوف کے باعث رافیل بھی تباہ کروا بیٹھے

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button