07 May 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Married Woman from Haripur Assaulted in Kallar Syedan Under Pretext of Marriage Proposal

کلرسیداں میں ملزمان نے رشتہ کے نام پر ہری پور کی شادی شدہ خاتون کی عزت لوٹ لی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –07،مئی، 2025) —کلرسیداں میں ملزمان نے رشتہ کے نام پر ہری پور کی شادی شدہ خاتون کی عزت لوٹ لی، کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ (ف) زوجہ منیر اقبال سکنہ رحمانیہ ہری پور نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا کہ آج سے تقریبا دو ماہ قبل چوہدری عابد جو کہ بھلاکھر روڈ پر چوہدری زمرد روڈ کے پاس رہتا ہے کیساتھ ہماری تین سال قبل جمیل مارٹ پر ملاقات ہوئی تھی جہاں اس نے بتایا کہ وہ میری سگی بھانجی 35 سالہ نبیلہ سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ چوہدری عابد نے 22 اپریل کو میری بھانجی نبیلہ کو فون کیا کہ تم دو بجے کلر چوک کے قریب قبرستان کے پاس آ جانا اورجب میں وہاں پر گئی تو شہزاد نامی شخص وہاں موجود تھا جس نے کہا کہ چوہدری عابد نے تمہیں لینے کیلئے بولا ہے۔اس نے گاڑی پیراں والے چوک کے پاس کھڑی کی اور چوہدری عابد سے ویڈیو کال پر میری بھانجی کی بات کروائی جس پر اس نے کہا کہ میں مصروف ہوں ابھی نہیں آ سکتا جس پر شہزاد نامی شخص وہی قبرستان کے پاس اتار کر چلا گیا۔گزشتہ رات چوہدری عابد نے کال کر کے پوچھا کہ کہاں ہو تو میں نے بتایا کہ میں پیراں والے چوک آئی ہوئی ہوں تو اس نے کہا کہ آؤ میرا گھر دیکھ جاؤ اور بیٹھ کر شادی کے معاملات بھی طے کر لیں گے جس پر میں وہاں چلی گئی تو چوہدری عابد اندر لے گیا اور میرے ساتھ زیادتی کی اس کے ساتھ ایک اور بھی شخص موجود تھا۔ میرے ساتھ زیادتی کر کے بہلاتا رہا کہ میں تم سے شادی کرونگا مجھ سے شادی سے پہلے غلطی ہو گئی۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi – May 7, 2025) — In a distressing incident in Kallar Syedan, a married woman from Haripur was allegedly sexually assaulted under the false pretence of a marriage proposal. Kallar Syedan police have registered a case and initiated an investigation.

According to the FIR, the complainant (identified as F), wife of Munir Iqbal and resident of Rehmania, Haripur, reported that around two months ago, she met a man named Chaudhry Abid—who resides near Chaudhry Zumurd Road on Bhalakhar Road—at Jameel Mart, where he expressed his interest in marrying her 35-year-old niece Nabila.

On April 22, Abid allegedly called Nabila and asked her to meet near a graveyard by Kallar Chowk at 2 PM. Upon arrival, she met a man named Shehzad, who claimed Abid had sent him to pick her up. Shehzad took her near Peeran Wala Chowk, parked the car, and facilitated a video call with Abid. Abid claimed he was busy and couldn’t come. Shehzad then left her near the graveyard.

Later that evening, Abid called the complainant again and invited her to see his house and discuss the marriage proposal. When she arrived, he allegedly took her inside and sexually assaulted her, with another unidentified man also present. Abid then tried to reassure her, saying he intended to marry her and that the incident was a mistake before marriage. Kallar Syedan police have filed an FIR and started the investigation into the matter.

کلر سیداں: دوبیرن کلاں میں جوئے کی محفل پر پولیس کا چھاپہ، دو گرفتار، رقم اور سامان برآمد

Kallar Syedan: Police Raid Gambling Den in Dobiran Kalan, Two Arrested, Cash and Items Seized

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –07،مئی، 2025) —کلر سیداں پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر دوںیرن کلاں کے قریب جوئے کی محفل الٹا دی، دائو پر لگی رقم قبضہ میں لے کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ چار کے قریب نامعلوم ملزمان فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دوبیرن کلاں میں قریبی قبرستان میں چند اشخاص بذریعہ لڈو دانہ جوا کھیلنے میں مشغول ہیں جس پر پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی جہاں پانچ سے چھ اشخاص نے لڈو دانے کی آڑ میں جوئے کی محفل سجا رکھی ہے ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر داؤ پر لگی رقم الٹ پلٹ کر بھاگنے کی کوشش کی جن میں سے دو اشخاس محمد نواز سکنہ لیہ اور افتخار سکنہ لالہ موسی کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 8030 روپے،لڈو بمعہ دانے پانچ عدد،ایک ڈبی پلاسٹک، ایک عدد پلاسٹک گلاس اور ایک عدد پلاسٹک والا کپڑا یکجا کر کے بذریعہ فرد قبضہ پولیس میں لے کر تکمیل فرد کی گئی جبکہ بقیہ 3/4 نامعلوم ملزمان فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔

Kallar Syedan: Major Crackdown by City Traffic Police — 180 Vehicles Fined, Rs. 170,000 Deposited in Treasury

کلر سیداں: سٹی ٹریفک پولیس کی بڑی کارروائی، 180 گاڑیوں کے چالان، 1 لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ جمع

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –07،مئی، 2025) —کلرسیداں سٹی ٹریفک پولیس کی کاروائی غیر قانونی رکشوں،غیر منظور شدہ اسٹینڈوں میں کھڑی سوزوکیوں اور پبلک سروس گاڑیوں ٹریفک میں خلل ڈالنے والے افراد کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائی بغیر مکمل کاغذات گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے چالان کے ساتھ ساتھ کل 180 گاڑیوں کے چالان کے ساتھ ساتھ 1 لاکھ 70 کے جرمانے بھی سرکاری اکاؤنٹ میں جمع کروائے گئے۔

Kallar Syedan: Fauji Foundation Student Muhammad Zuwakfil Abbasi Wins Gold Medal in International Copernicus Science Competition

کلر سیداں: فوجی فاؤنڈیشن کے طالبعلم محمد ذواکفل عباسی کا انٹرنیشنل کوپرنیکس سائنس مقابلے میں گولڈ میڈل

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –07،مئی، 2025) —فوجی فاؤنڈیشن کلرسیداں میں کلاس چہارم کے طالبعلم محمد ذواکفل عباسی ولد راشد محمود عباسی انٹرنیشنل سائنس مقابلہ بنام کوپرنیکس سائنس میں گولڈمیڈل حاصل کر لیا۔

Renowned Former Bureaucrat Javed Iqbal Awan Passes Away; Funeral to Be Held Today in DHA Rawalpindi

معروف سابق بیوروکریٹ جاوید اقبال اعوان انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ڈی ایچ اے راولپنڈی میں ادا کی جائے گی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –07،مئی، 2025) —اے ڈی سی فنانس راولپنڈی رمیشہ جاوید اعوان کے والد سابق سیکرٹری پنجاب معروف ریٹائرڈ بیوروکریٹ جاوید اقبال اعوان انتقال کر گئے یہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی بھی رہے ان کا شمار پنجاب کے محنتی دیانتدار افسر کے طور پر ہوتا یے ان کی دختر رمیشہ جاوید اعوان اے سی کلرسیداں بھی تعنیات رہیں آج کل اے ڈی سی فنانس راولپندی تعنیات ہیں۔جاوید اقبال اعوان کی نمازجنازہ آج بروز بدھ دن گیارہ بجے ڈی ایچ اے 2 سیکٹر جی راولپنڈی کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button