08 April 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Youth and Female Friend Killed in Alleged Honour Killing
کلر سیداں: غیرت کے نام پر 19 سالہ نوجوان اور لڑکی قتل

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 8 اپریل، 2025) — کلر سیداں سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ نوجوان حیدر کو راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں اُس کی خاتون دوست سمیت غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حیدر، جو گاؤں بشندوٹ کلر سیداں کا رہائشی اور گیگا مال راولپنڈی میں ملازم تھا، اپنی دوست سے ملاقات کے لیے دھمیال گیا تھا۔ اسی دوران لڑکی کے بھائی نے دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر شدید طیش میں آکر مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد مقتول حیدر کی میت اُس کے آبائی گاؤں لائی گئی، جہاں اُسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
پولیس نے دوہرے قتل کی واردات کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ اس دلخراش واقعے نے علاقے میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے اور ایک بار پھر غیرت کے نام پر قتل جیسے سنگین مسئلے کو اجاگر کر دیا ہے۔
تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات جلد منظر عام پر آئیں گی۔
